yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
بین الاقوامی خبریں

ڈنمارک پاکستان وزرائے خارجہ رابطہ، پی آئی اے ، افغانستان سمیت تمام معاملات پرتفصیلی گفتگو

MH Kazmi July 2, 2020July 2, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیب کوفوڈ کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے رابطے میں دو طرفہ تعلقات، کرونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ گذشتہ سات دہائیوں سے قائم دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر ہونیوالے دہشت گردی کے حملے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرونا وبا کے باعث ڈنمارک میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، اس وبا سے نمٹنے کیلئے ڈنمارک کی جانب سے اٹھائے گئے بروقت اقدامات کو سراہا۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کرونا وبا کے بعد ہم احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کاروبار زندگی کو بحال کر رہے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس عظم کا اظہار کیا کہ پاکستان اورڈنمارک مل کر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے وسائل بروئے کار لا سکیں ۔ ہمیں توقع ہے کہ ڈنمارک ڈیٹ ریلیف تجویز کو آگے بڑھانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے گا ۔ وزیر خارجہ نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور فاٹف کے معاملے پر پاکستان کی حمایت پر ڈنمارک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ پاکستان فاٹف کے حوالے سے تحفظات کو دور کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے ۔وزیر خارجہ جیب کوفوڈ نے ترقی پذیر ممالک کیلئے ڈیٹ ریلیف کی تجویز کو سراہتے ہوئے اس ضمن میں ممکنہ تعاون کا عندیہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان جی ایس پی پلس اور فاٹف کی شرائط پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہے۔ وزیر خارجہ نے اپنے ڈینش ہم منصب کو آگاہ کیا کہ پی آئی اے میں زیادہ تر پائلٹس باقاعدہ لائسنس یافتہ ہیں تاہم مسافروں کی جانوں کے تحفظ اور سفری سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے پی آئی اے میں جامع اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ انھوں نے کرونا وبا کے تناظر میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری دوہرے لاک ڈاؤن اور 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کی حالت زار سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے ڈنمارک سمیت عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیرخارجہ جیب کوفوڈ کو باور کرایا کہ پاکستان،مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغانستان میں قیام امن کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے اور اس سلسلے میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ انھیں بتایا گیا کہ بھارت، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے ڈومیسائل ضوابط میں تبدیلی کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے عالمی برادری کو بھارتی رویےکا فوری نوٹس لیناچاہیے۔ وزیر خارجہ نے اپنے ڈینش ہم منصب کو صورتحال معمول پر آنے کے بعد دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2020/07/FOREIGN-MINISTER-SHAH-MEHMOOD-QURESHICONTACTED-DENISH-FM-ON-VIDEO-LINK.mp4

 

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post اقوام متحدہ کا شکریہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج جیسے حملوں کے ذمہ داربھارت کوانصاف میں کے کٹہرے میں لایا جائے ، پاکستان
Next Post افغانستان کیلئے تمام سرحدی راستے 12 جولائی تک آپریشنل کرنے کا اعلان

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.