yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
بین الاقوامی خبریں

چین کا ہانگ کانگ میں نیا سیکیورٹی قانون لانے کا اعلان، امریکہ کی تنبیہ

MH Kazmi May 22, 2020 1 min read
Share this:

چین نے ہانگ کانگ میں گزشتہ برس سے جاری مظاہروں اور بد امنی کے سدِ باب کے لیے قومی سلامتی سے متعلق نیا قانون بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ لیکن امریکہ نے چین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسی قانون سازی سے باز رہے۔

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے ترجمان ژانگ یوسوئی کا کہنا ہے کہ قانون سازی کی تفصیلات جمعے کو جاری کی جائیں گی جب چین کی نیشنل کانگریس کا سالانہ اجلاس شروع ہو گا۔اُنہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کی صورتِ حال کے پیشِ نظر نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) اپنی آئینی طاقت استعمال کرتے ہوئے ہانگ کانگ سے متعلق نیا لیگل فریم ورک تیار کرے گی تاکہ وہاں قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز حلقوں کو خدشات ہیں کہ چین مجوزہ قانون سازی کے ذریعے ہانگ کانگ کی خود مختاری سلب کرنا چاہتا ہے جس کی ضمانت ‘ایک ملک دو نظام’ کے فارمولے کے تحت اسے حاصل ہے۔

جمعرات کو ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر چین نے ہانگ کانگ پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کی کوشش کی تو امریکہ ایسے کسی بھی اقدام پر سخت ردِ عمل دے گا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق امریکی صدر رواں سال صدارتی انتخابات میں چین مخالف بیانیے کو بھی استعمال کر رہے ہیں۔ لہذٰا وہ چین سے متعلق سخت مؤقف اپناتے رہیں گے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے بھی چین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کی خود مختاری اور انسانی حقوق کا احترام کرے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے ہانگ کانگ سے متعلق نئی قانون سازی سے یہاں مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

ملزمان کی چین حوالگی کے مجوزہ قانون پر بھی گزشتہ برس ہانگ کانگ میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے۔ ہانگ کانگ طویل عرصے تک برطانیہ کے کنٹرول میں رہا ہے جس میں اسے بڑے پیمانے پر خود مختاری حاصل تھی۔ تاہم معاہدے کے مطابق برطانیہ نے 1997 میں ہانگ کانگ کا کنٹرول چین کے حوالے کر دیا تھا۔ مظاہرین کو خدشہ تھا کہ چین میں انسانی حقوق اور نظامِ انصاف میں نقائص کے باعث ہانگ کانگ میں جرم کے مرتکب افراد کے چین میں ٹرائل سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔ امریکہ بھی اس معاملے پر ہانگ کانگ کے مظاہرین کا حمایتی رہا ہے۔ بلکہ گزشتہ سال مظاہرین نے امریکی پرچم تھام کر ہانگ کانگ میں امریکی قونصلیٹ کے باہر بھی احتجاج کیا تھا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس ہانگ کانگ سے متعلق ‘ہانگ کانگ ہیومن رائٹس اینڈ ڈیمو کریسی ایکٹ’ کی منظوری دی تھی۔ ایکٹ میں محکمۂ خارجہ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ وہ یہ تعین کرے کہ آیا ہانگ کانگ کو اتنی خود مختاری حاصل ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مراسم رکھ سکے۔

اگر محکمۂ خارجہ امریکی صدر کو یہ سفارش کر دے کہ ہانگ کانگ کو خود مختاری حاصل نہیں تو پھر بھی یہ امریکی صدر پر منحصر ہو گا کہ وہ اس کے ساتھ تجارتی روابط برقرار رکھتے ہیں یا نہیں۔ امریکی سینیٹ میں حکمراں جماعت ری پبلکن اور حزبِ اختلاف ڈیمو کریٹک پارٹی کے اراکین نے بھی ہانگ کانگ سے متعلق ایکٹ کو مزید فعال بنانے کے لیے قانون سازی کا عندیہ دیا ہے۔ سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کے لیڈر مچ میکونل کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے ہانگ کانگ میں سخت اقدامات پر امریکی سینیٹ امریکہ اور چین کے تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ لے گی۔

ہانگ کانگ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال اُن کے پاس مجوزہ قانون سازی کی تفصیلات نہیں ہیں۔ البتہ ہانگ کانگ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مجوزہ قانون میں مرکزی حکومت کا تختہ اُلٹنے کی غرض سے علیحدگی پسند مظاہروں، غیر ملکی مداخلت، دہشت گردی اور ملک دشمن سرگرمیوں پر مکمل پابندی کی شقیں شامل ہیں۔ ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ مورگن آرٹگس کا بھی جمعرات کو ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے شہریوں کی اُمنگوں کے برعکس کوئی بھی قانون سازی خطے میں عدم استحکام کو بڑھاوا دے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی خصوصی حیثیت ختم ہونا وہاں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں اور 85 ہزار شہریوں کے لیے بڑا دھچکا ہو گا۔ مورگن آرٹگس کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ میں لگ بھگ 1300 امریکی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ اس سے قبل 2003 میں بھی ایسی ہی قانون سازی کی کوشش کی گئی تھی، لیکن ہزاروں افراد کے مظاہروں کے بعد چین نے یہ ارادہ ترک کر دیا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post پاکستان اور بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کریں، امریکہ
Next Post ‘کرونا وائرس کی دوسری لہر آتی ہے تو امریکہ کو بند نہیں کریں گے’

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.