yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
بین الاقوامی خبریں

پاکستان کی کورونا وائرس پر بھارتی میزبانی میں منعقدہ اجلاس میں عدم شرکت

MH Kazmi April 9, 2020April 9, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی میزبانی میں ہونے والے کووِڈ 19 پر خطے کے تجارتی عہدیداروں کی ویڈیو کانفرنس میں اس لیے شرکت نہیں کی کیوں کہ اس کا انتظام جنوبی ایشیا کی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) نے نہیں کیا تھا۔

دفتر خارجہ نے پاکستان کی عدم موجودگی کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’ایسی سرگرمیاں مثلاً آج کی تجارتی عہدیداروں کی ویڈیو کانفرنس صرف اس صورت میں مؤثر ہوسکتی ہیں کہ اس کی سربراہی سارک سیکریٹریٹ کرے‘۔دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ’چونکہ آج کی اس ویڈیو کانفرنس میں سارک سیکریٹریٹ شریک نہیں تھا اس لیے پاکستان نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا‘۔خیال رہے کہ عالمی وبا کووِڈ19 کے بین الاعلاقائی تجارت اور سفری پابندیوں پر پڑنے والے اثرات پر بات چیت کے لیے پاکستان کے سوا تمام سارک ممالک کے تجارتی عہدیداروں کی ایک ویڈیو کانفرنس کی گئی تھی۔یہ اجلاس گزشتہ ماہ سارک سربراہی ویڈیو کانفرنس کا تسلسل تھی جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔اجلاس میں بھارت کی جانب سے کووِڈ19 ایمرجنسی فنڈ کے قیام کی تجویز پیش کی گئی تھی اور پاکستان کے علاوہ تمام ممالک نے فنڈ کے لیےرقوم کا اعلان کیا تھا تاہم پاکستان اس بات کر مُصر ہے کہ مذکورہ فنڈ سارک کے سیکریٹری جنرل کے کنٹرول میں ہونا چاہیئے اور اس کے استعمال کے طریقہ کار کو شفاف طریقے سے طے کرنا چاہیئے۔

دفتر خارجہ نے سارک کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے اس بات کو اجاگر کیا کہ’اس ہنگامی صورتحال مثلاً کووِڈ 19 اور اس کے سماجی و معاشی اثرات کے تناظر میں سارک سیکریٹریٹ کا کردار مزید نمایاں ہونا چاہیئے‘۔بیان میں کہا گیا کہ ’دیگر علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کی طرح سارک سیکریٹریٹ ضروری تعاون کے لیے، ادارہ جاتی طریقہ کار اور سپورٹ اسٹرکچر کے لیے مطلوبہ اجتماعی پلیٹ فارم بھی مہیا کرتا ہے‘۔دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سارک سیکریٹریٹ کو اپنی سرپرستی میں منعقد ہونے والی کسی بھی سرگرمی یا تقریب میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔دوسری جانب سے پاکستان عالمی وبا پر سارک کے وزرائے صحت کی ویڈیو کانفرنس کروانے کی کوششیں کررہا ہے۔اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سری لنکن، بنگلہ دیشی، نیپالی، بھوٹانی اور مالدیپ کے ہم منصبوں کے علاوہ سارک سیکریٹری جنرل سے اس تجویز پر بات چیت بھی کی جس میں ابھی بھارت اور افغانستان کو شامل کیا جانا باقی ہے۔واضح رہے کہ بھارت 2016 میں اسلام آباد میں ہونے والے سارک کے 19ویں سربراہی اجلاس کو زبردستی ملتوی کروائے جانے کے بعد سے پاکستان کو دیوار سے لگانے کی بھرپور کوششیں کررہا ہے۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ہاؤسنگ اسکینڈل کیس: اسلام آبادہائیکورٹ نے نیب سے رپورٹ طلب کرلی
Next Post بنگلہ دیش میں پھنسے 300 پاکستانی طلبہ کی مدد کیلئے دہائی

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.