yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

برطانوی شاہی جوڑے کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

MH Kazmi October 15, 2019 1 min read
KATE MIDLITON, AND, PRINCE, WILLIAM, VISIT, AND, MEETING, WITH, PRIME, MINISTER, IMRAN KHAN, AND, PRESIDENT, ARIF ALVI
Share this:

پاکستان کے چار روزہ دورے پر آئے برطانوی شاہی جوڑے نے آج صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

 برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن ایوانِ صدر پہنچے تو صدر مملکت عارف علوی اور خاتون اول نے شاہی جوڑے کو خوش آمدید کہا۔

صدر عارف علوی سے ملاقات کے دوران شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے حکومت کے موسمیاتی تبدیلی اورغربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کو سراہا۔

بعدازاں شاہی جوڑے نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں نے وزیراعظم سمیت مختلف رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی۔

اس دوران شہزادی نے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا جو پاکستان کے پرچم میں موجود رنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے شاہی جوڑے کوماحول دوست اقدامات اور بلین ٹری منصوبے سے آگاہ کیا۔ شاہی جوڑے کیلئے پرائم منسٹر ہاؤس میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

اس سے قبل برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے یونیورسٹی کالونی اسلام آباد میں ماڈل کالج فار گرلز کا دورہ کیا اور وہاں طالبات سے ملاقات کی جب کہ کالج انتظامیہ نے شاہی جوڑے کو پاکستان میں تعلیمی نظام سے آگاہ بھی کیا۔

اس دوران شاہی جوڑے نے کالج کے مختلف حصے دیکھے اور ریاضی کی کلاس کا جائزہ بھی لیا۔

Tweets by byEmilyAndrews

Tweets by byEmilyAndrews

 

گرلز کالج کے دورے پر شہزادی کیٹ مڈلٹن نے مشرقی لباس کا انتخاب کیا اور نیلے رنگ کی خوبصورت قمیض شلوار اور دوپٹہ زیب تن کیا جو مقامی ڈیزائنر ماہین خان نے ترتیب دیا۔

نیلے رنگ کے مشرقی لباس میں شہزادی انتہائی دلکش دکھائی دیں اور ان کا لباس سب کی توجہ کا مرکز رہا۔

KATE MIDLITON, AND, PRINCE, WILLIAM, VISIT, AND, MEETING, WITH, PRIME, MINISTER, IMRAN KHAN, AND, PRESIDENT, ARIF ALVI

بعدازاں شاہی جوڑا مارگلہ ہلز پہنچا اور دلکش نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوا ۔

شاہی جوڑے کی پاکستان آمد سے متعلق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان  نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ برٹش ائیر ویز کی بحالی کے بعد شاہی جوڑے کی پاکستان آمد نئے، روشن اور پرعزم پاکستان کی آئینہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی سمیت دنیا بھر میں ملک کے حقیقی اور مثبت تشخص کو اجاگر کرے گا، پاکستان سیاحوں کے لیے حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب برطانوی شاہی جوڑا خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ائیربیس پر پہنچا تھا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 16 اکتوبر کو لاہور جائیں گے جہاں وہ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کریں گے اور ایک ایس او ایس ویلج  اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے۔

برطانوی شاہی جوڑے کی آمد کے موقع پر راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو خیر مقدمی پینٹنگز سے بھی سجایا گیا ہے۔

برطانوی شاہی مہمان 17 اکتوبر ایک دن چترال میں گزاریں گے جہاں سے واپسی پر 18 اکتوبر کی دوپہر ڈیڑھ بجے وہ برطانیہ روانہ ہو جائیں گے۔

KATE MIDLITON, AND, PRINCE, WILLIAM, VISIT, AND, MEETING, WITH, PRIME, MINISTER, IMRAN KHAN, AND, PRESIDENT, ARIF ALVIKATE MIDLITON, AND, PRINCE, WILLIAM, VISIT, AND, MEETING, WITH, PRIME, MINISTER, IMRAN KHAN, AND, PRESIDENT, ARIF ALVIKATE MIDLITON, AND, PRINCE, WILLIAM, VISIT, AND, MEETING, WITH, PRIME, MINISTER, IMRAN KHAN, AND, PRESIDENT, ARIF ALVI

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
KARACHI, MURDERED, SABAHAT'S, MURDERED, RECOGNIZED, BY, HER, FATHER
Previous Post کراچی میں قتل کی جانیوالی مصباح کے والد نے بیٹی کے قاتل کی شناخت کرلی
Next Post پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیکر مستردکردیا
FOREIGN, OFFICE, SPOKESPERSON, PAKISTAN, REJECTED, THE, INDIAN, DEFENCE, MINISTER, STATEMENT, ABOUT, WAR

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.