yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

جناب : اپنے اس پائلٹ کے جسد خاکی کو تو آپ پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کریں گے لیکن ہماری درخواست ہے کہ ان کے سر کے نیچے اردن کا قومی پرچم بھی رکھ دیا جائے ۔۔۔۔ شاہ حسین مرحوم نے پاکستان کے کس پائلٹ کی شہادت کے بعد یہ پیغام بھجوایا تھا اور اصل واقعہ کیا تھا ؟ ایک ایمان تازہ کردینے والی تحریر

MH Kazmi October 13, 2019 1 min read
THE, PAKISTANI, PILOT, WHO, WAS, MARTYRED, AND, BURRIED, WITH, MEDALS, BUT, ANOTHER, CONTRY, ALSO, REQUESTED, TO, BURRY, HIM, IN, THEIR, FLAG
Share this:

لاہور (خصوصی انتخاب : شیر سلطان ملک ) چھ ستمبر کو ہم نے دفاع وطن میں جان سے گزر جانے والے سپوتوں کو یاد کیا۔ تو آئیے وطن کے ان بیٹوں کو بھی یاد کر لیں جو غیر مسلم تھے مگر مادر وطن پر قربان ہو گئے۔ پانڈو کے محاذ پر ہونے والی لڑائی کا تذکرہ تو ہم نے سن رکھا ہےنامور کالم نگار آصف محمود اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔کل پترا کی پہاڑی فتح کرتے ہوئے کیپٹن سرور شہید ہوئے تھے اور انہیں پاکستان کا پہلا نشانِ حیدر ملا تھا۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اس پہاڑی پر پاکستان کا پرچم لہرانے کا اعزاز کسے حاصل ہوا تھا؟ لانس نائیک یعقوب مسیح کو۔ گولیوں سے ان کا وجود چھلنی ہو چکا تھا لیکن اس نے گھائل وجود کے ساتھ پانڈو ٹاپ پر سبز ہلالی پرچم لہرایا او رپھر اس پرچم کے سائے میں جان قربان کر دی۔یہ لانس نائیک یعقوب مسیح بھی ہمارے ہیرو ہیں۔ سکواڈرن لیڈر پیٹر چشتی 65ء کی جنگ میں شریک رہے ۔ جب 71 ء کی جنگ شروع ہوئی تو پیٹر چشتی ڈیپوٹیشن پر پی آئی اے میں کام کر رہے تھے۔چھوڑ کر واپس آ گئے۔ کراچی پر دشمن کے حملے کا خطرہ تھا۔ اسے روکنا ضروری تھا۔ بیس کمانڈر ایئر کموڈور نذیر لطیف بھی مسیحی تھے۔ ( انہیں 65 کی جنگ میں تمغہ جرات عطا کیا گیا اور 71 کی جنگ میں انہیں ستاہ جرات سے نوازا گیا)۔انہوں نے کہا دشمن کو روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ جام نگر ایئر پورٹ کو تباہ کر دیا جائے لیکن یہ مارو اور مر جائو مشن ہو گا اور واپسی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کون جائے گا؟ پیٹر چشتی نے کہا اس دن کا تو انتظار تھا، میں جائوں گا۔اسی مشن کے دوران پیٹر چشتی وطن پر قربان ہو گئے۔ ونگ کمانڈر مارون لیزلے مڈل کوٹ 65 کی جنگ میں فلائٹ لیفٹیننٹ کے طور پر کراچی میں تعینات تھے۔

دشمن نے کراچی پر حملہ کیا تو انہوں نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے۔انہیں شہریوں کی جانب سے ’ کراچی کے محافظ ‘ کا خطاب کیا گیا۔انہیں دو مرتبہ ستارہ جرات عطا کیا گیا۔اتفاق دیکھیے 1965ء کی جنگ میں جس مشن پر سکوڈرن لیڈر پیٹر چشتی قربان ہوئے 1971ء میں پھر وہی مشن درپیش تھا۔ جام نگر کے ایئر پورٹ پر حملہ کرنا تھا اور جس نے جانا تھا یہ سوچ کر جانا تھا کہ مشن سے واپسی کا کوئی امکان نہیں۔ تاریخ نے اپنے آپ کو دہرایا ۔ اس دفعہ کمانڈر مارون لیزلے مڈل کوٹ نے مادر وطن کے لیے لبیک کہا اور خود کو والنٹئر کیا حالانکہ وہ ایک ہی دن پہلے اردن سے لوٹے تھے۔ کامیاب حملے کے بعد واپسی پر بھارت کے مگ طیاروں نے ان پر حملہ کر دیا، ان پر میزائل فائر ہوئے۔ایک میزائل جہاز کو آ لگا۔ پاکستان کا ایک اور بیٹا پاکستان پر قربان ہو گیا۔ انہوں نے اسرائیل کے خلاف عربوں کی جنگ میں بھی حصہ لیا اور اردن کے شاہ حسین ان کے بہت معترف تھے۔شاہ حسین نے باقاعدہ درخواست کی تھی کہ کمانڈر مڈل کوٹ کے جسد خاکی کو تو آپ پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کریں گے لیکن ہماری درخواست ہے کمانڈر کے سر کے نیچے اردن کا قومی پرچم بھی رکھ دیجیے۔ یہ ایک عظیم کمانڈر کو ہمارا خراج عقیدت ہو گا ۔لیکن شاہ حسین کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی ۔سکواڈرن لیڈرر پیٹر چشتی کی طرح کمانڈر مارون لیزلے کا جسد خاکی بھی نہ مل سکا۔ سیکنڈ لیفٹیننٹ دانیال،

مشرقی پاکستان میں حالات خراب ہوئے تو دانیال نے خود کو ’ والنٹیئر ‘ کیا اور مشرقی پاکستان پہنچ گئے۔13 دسمبر کی صبح ایک مشن سے واپس لوٹ کر ناشتہ کر رہے تھے کہ خبر ملی 31 پنجاب کی پلٹون پر حملہ ہو گیا ہے۔ناشتہ بیچ میں چھوڑ کر دشمن کے گھیرے میں آئے ساتھیوں کو بچانے نکلے اور سینہ چھلنی ہو گیا۔ ہسپتال پہنچے، آپریشن ہوا،سینے سے گولیاں نکالی گئیں ، دانیال نے ڈاکٹر سے کہا یہ گولیاں نہیں یہ سووینئر ہے ، یہ میری ماں کو پہنچا دینا اور خود مادر وطن پر قربان ہو گئے۔کیپٹن میخائل ولسن 1971ئمیں چھمب سیکٹر میں تعینات تھے۔زخمی ہوئے اور جان قربان کر دی۔روایت ہے کہ مادر وطن پر قربان ہوتے وقت بھی وہ اپنے لیے نہیں اپنے وطن کی سلامتی کے لیے پریشان تھے۔ وطن پر قربان ہونے والے ان ہیروز کے ساتھ ساتھ کچھ اور نام بھی ہیں جن کی پاکستان کے لیے ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ سیسل چودھری ہیں جنہیں ستارہ جرات ، تمغہ جرات اور صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا گیا ، میجر جنرل ایرک جی ہال جو وائس چیف آف ایئر سٹاف رہے ۔65 کی جنگ میں ایک موقع وہ بھی آیا جب پاکستان کے پاس جنگی طیارے کم پڑ گئے۔ جنرل ایرک نے ایک ایسا منصوبہ پیش کیا کہ سب حیران رہ گئے۔ انہوں نے کہا ہم سی ون تھرٹی کو بمبار طیارے کے طور پر استعمال کریں گے۔منصوبہ ناقابل عمل تھا کیونکہ سی ون تھرٹی مسافر بردار طیارہ تھا۔ ایرک جی ہال نے منصوبے کو اس شان سے قابل عمل بنایا کہ خود سی ون تھرٹی اڑایا اور جا کر بم پھینک آئے۔انہیں ہلال جرات ، ستارہ جرات اور ہلال امتیاز عطا کیا گیا ۔ قیام پاکستان کے ایک سال بعد پینتالیس کے قریب پولینڈ کے افسران پاکستانی ایئر فورس کی تربیت کے لیے منگوائے گئے۔ ان میں سے ایک ونگ کمانڈر ولا دیسلاو جوزف تورووچ یہیں رک گئے اور پاکستان کے شہری بن گئے۔ ان کی گراں قدر خدمات کے لیے الگ کالم چاہیے۔انہیںستاہ پاکستان ، تمغہ پاکستان ، ستارہ خدمت، ستارہ قائد اعظم ، ستارہ امتیاز، عبد السلام ایوارڈ ان ایرو ناٹیکل انجینئرنگ اور سپیس فزکس میں آئی ٹی سی پی ایوارڈ عطا کیا گیا۔ یہ صرف ایک مذہب کے ماننے والوں کی قربانیوں اور خدمات کا تذکرہ ہے۔ امر واقع یہ ہے کہ یہاں بسنے والے ہر مذہب کے ماننے والے مادر وطن پر قربان ہوئے ہیں۔یہ سب ہمارے ہیرو ہیں۔لیکن ہم انہیں بھلاتے جا رہے ہیں۔ یہ ہماری اجتماعی یادداشت سے محو ہوتے جا رہے ہیں۔ہمیں سوچنا ہو گا کہ ایسا کیوں ہے؟ ہمارے نصاب اور ہمارے قومی بیانیے میں نصاب میں پیٹر چشتی اور کمانڈر ویزلے مڈل کوٹ جیسے سرفروشوں کا تذکرہ ضرور ہونا چاہیے۔ جو پاکستان کے لیے اپنی جان پر کھیل گئے ، مطالعہ پاکستان ان کے ذکر کے بغیر کیسے مکمل ہو سکتا ہے؟

THE, PAKISTANI, PILOT, WHO, WAS, MARTYRED, AND, BURRIED, WITH, MEDALS, BUT, ANOTHER, CONTRY, ALSO, REQUESTED, TO, BURRY, HIM, IN, THEIR, FLAG

Share this:

MH Kazmi

25,247 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
THE, CONSTRUCTION, OF, BHAESHTI, DOOR, AT, DARBAR, PAKPATTAN, SHARIEF, LABORRERS, AND, ENGINIEERS,
Previous Post باوضو مستری اور مزدور ، ایک ایک اینٹ پر قران پاک کی تلاوت ۔۔۔ پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کے مزار پر بہشتی دروازہ کی یہ تاریخ آپ کو حیران کر ڈالے گی
Next Post 16سالہ لڑکی کو دفنانے کیساتھ ہی اس کی قبر میں سے چیخوں کی آوازیں آنےلگیں ۔۔ جب قبر کھولی گئی تو کیا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ؟ عبرتناک انکشاف
16, YEARS,OLD, GIRL, WHEN, BURRIED, CRY, HEARD, FROM, HER, GRAVE

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.