yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

بڑھتے وزن سے پریشان ہیں تو یہ 6 طریقے آپ کے لیے مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں

MH Kazmi August 19, 2019 1 min read
If you are worried about growing weight then these 6 ways can be helpful for you
Share this:

If you are worried about growing weight then these 6 ways can be helpful for you

تائیوان(ویب ڈیسک) وزن میں اضافے سے پریشان افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہرین نے ایک بڑے سروے کے بعد چھ اور آسان ورزشیں بتائی ہیں جو شرطیہ آپ کا وزن کم کرکے آپ کو اسمارٹ بناسکتی ہیں ۔ یہاں تک کہ ایسے لوگ جو موروثی طور پر موٹاپے کے شکار ہوں اور ان کے جین بھی فربہی کی خبر دیتے ہوں وہ بھی ان ورزش سے اپنا وزن گھٹا سکتے ہیں۔تائیوان میں 18 ہزار سے زائد افراد کا سروے کیا گیا ہے جس میں 30 سے 70 برس کے افراد جائزہ لیا گیا ۔ اس سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدہ جاگنگ، پہاڑ پر چڑھنا، تیز چہل قدمی، پاور واکنگ (7 سے 9 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ)، ڈانس، اور طویل یوگا سے موٹاپے کو کم کیا جاسکتا ہے۔تاہم وزن کم کرنے کی دیگر مشہور ورزشیں جینیات کے تحت موٹاپے کے شکار افراد پر اتنا زیادہ پراثرثابت نہیں ہوئیں جن میں سائیکل چلانا، تیراکی اور گیم کے سامنے ناچنا اور ورزش کرنا شامل ہے۔’ ہماری تحقیقات سےمعلوم ہوا ہے کہ جینیاتی وجوہ سے موٹاپے کے شکار افراد پر مختلف ورزشوں کا اثر کم ہوتاہے۔ لیکن ہماری تجویز کردہ ورزش ان افراد کا وزن بھی کم کرسکتی ہے جن کی جین میں موٹاپا لکھا ہے،‘ محققین نے اپنی رپورٹ میں کہا۔موٹاپے میں عموماً باڈی ماس انڈیکس ( بی ایم آئی) کو مدِ نظر رکھا جاتا ہے۔ تاہم اس مطالے میں جسمانی چربی کی شرح (بی ایف پی)، کمر کا گھیر (ویسٹ سرکمفرنس)، کولہے کا گھیر (ہِپ سرکمفرینس) اور کمر اور کولہے کا تناسب (ویسٹ ٹو ہِپ ریشو) کو بھی شامل کیا گیا ہے۔باقاعدہ جاگنگ : سب سے بہترہفتے میں تین مرتبہ 30 منٹ کی جاگنگ کی عادت آپ کے جسم کو فربہ کرنے والے جین کا کامیابی سے مقابلہ کرسکتی ہے۔محققین نے تائیوان کے بایوبینک ڈیٹابیس کی معلومات کے تحت کہا ہے کہ جن ہلکی پھلکی ورزشوں میں زیادہ جسمانی توانائی خرچ نہیں ہوتی ان کے فوائد بھی کم کم ہوتے ہیں۔ لیکن ان کا اصرار ہے کہ اگر آپ دبلا ہونے کے لیے ٹھنڈے پانی میں تیراکی کرتے ہیں تو اس سے بھوک لگتی ہے اور آپ دوبارہ کھانے کی طرف دوڑتے ہیں۔اس تحقیق کا اہم مقصد یہ بھی تھا کہ اگر جین آپ کو گوشت کا پہاڑ بنانا چاہتے ہیں تو اسے قسمت کا لکھا نہ سمجھیں بلکہ مسلسل اور درست ورزشیں اس کا اثر زائل کرسکتی ہیں اور آپ کو اسمارٹ بناسکتی ہیں۔یہ تحقیق پبلک لائبریری آف سائنس میں شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اوپر بیان کردہ چھ اہم ورزشیں آپ کا وزن کم کرنے میں انتہائی مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,247 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Khurshid Shah has come out of hiding ... More than Rs 500 billion worth of theft was seized
Previous Post خورشید شاہ تو چھپے رستم نکلے ۔۔۔۔ موصوف کی 500 ارب روپے سے زائد کی مالیت کی چوری پکڑی گئی
Next Post سویڈن میں اکثر لوگ رات 10 بجے چیخنا چلانا کیوں شروع کر دیتے ہیں ؟ ایک دلچسپ رپورٹ
Why do most people in Sweden start screaming at 10pm? An interesting report

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.