yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

مکی آرتھر آخردل کی بات زبان پر لے ہی آئے

MH Kazmi July 4, 2019 1 min read
Mickey Orthor came to the point of view
Share this:

Mickey Orthor came to the point of view

لندن (ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے قطع نظر ہیڈ کوچ مکی آرتھر مزید2سال عہدے سے جڑے رہنے کے خواہاں ہیں جن کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ 2 سال اور پاکستانی ٹیم کیساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے کام کرتے ہوئے بہت اچھا وقت گزارا اور عوام نے بھی بڑا پیار دیا، اس دوران کئی اچھے اور برے وقت بھی آئے اور ہم نے چند یادگار فتوحات سمیٹیں لیکن اب مستقبل کا فیصلہ مجھے اور پی سی بی کو کرنا ہوگا۔ورلڈکپ سیمی فائنل سے محروم رہ جانے پر بھی کام جاری رکھنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے آئی پی ایل میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ میرا مشن ابھی ادھورا ہے۔ ہم ٹیم کا کلچر تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم کچھ اہداف مزید حاصل کئے جا سکتے ہیں، مجھے اگر موقع دیا جائے تو مزید 2سال پاکستان کرکٹ کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں، اگر ایسا نہ ہوا تو مایوسی ہوگی۔مکی آرتھر نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش کیخلاف بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے اور آخری مقابلے میں فتح کیلئے کوشش کرسکتے ہیں دیگر مقابلوں میں کیا ہوتا ہے وہ ہمارے بس میں نہیں، امید ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کو شکست دیدی گی اور اس کے بعد گرین شرٹس بھی بنگلہ دیش کو زیر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم نے غلطیوں سے سبق سیکھ لیا اور اب بنگلہ دیش کیخلاف بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے اور جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے بتایا کہ بھارت کیخلاف میچ کے بعد تمام کھلاڑیوں کو اکٹھا کر کے بات کی کہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی بھرپور محنت کے باوجود کہاں غلطیاں کررہے ہیں جس کے باعث بطور ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر پا رہے، اپنے مسائل کا جائزہ لینے کے بعد سینئرز اور جونیئرز سب نے کہا کہ گزشتہ میچز میں جو ہوا، اس کو بھلا کر آئندہ میچز کیلئے نئے عزم کیساتھ میدان میں اتریں گے، اس کے بعد پاکستان نے بطور ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات حاصل کیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوسری ٹیموں کے میچز کا نتیجہ ہمارے کنٹرول میں نہیں، ہماری توجہ اپنی پرفارمنس پر ہے،بنگلا دیش کیخلاف میچ سے قبل وقفہ ہونے کی وجہ سے تیاری کا اچھا موقع مل گیا، آخری میچ میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں پرستاروں اور پاکستانی عوام کی سپورٹ سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، امید ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں بھی ان کی حوصلہ افزائی برقرار رہے گی۔ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ حارث سہیل نمبر 5پر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کیلئے زیادہ بہتر پرفارم کرسکتے تھے،اس لئے خود بعد میں بیٹنگ کا فیصلہ کیا،مجھ سمیت کسی کے بھی بیٹنگ نمبر سے زیادہ ٹیم کے مفاد میں فیصلوں کی اہمیت ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,247 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
"Sarfraz Ahmed declared a new conviction before the match against Bangladesh
Previous Post “بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے قبل سرفراز احمد نےناقابل یقین اعلان کر دیا
Next Post وزیراعظم عمران خان نے (ن) لیگ کو ایک اور سرپرائز دے دیا
Prime Minister Imran Khan gave another league to the N (League)

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.