yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

مریم اپنی اداؤں پر غور کرو

Web Editor May 29, 2019 1 min read
Maryam be consider on your grace
Share this:

Maryam be consider on your graceاسلام آباد: وفاقی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنی اداؤں پر غور کریں، کچھ کہا تو شکایت ہوگی، مریم نواز باربار نازیبا الفاظ استعمال کر رہی ہیں، بولنا ہمیں بھی آتا ہے لیکن غیر شائستہ زبان استعمال نہیں کریں گے، نیب کا درد اپوزیشن کو سکون نہیں لینے دے رہا۔

انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں اپوزیشن رہنما مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے آج آہ و بکا ہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز باربار نازیبا الفاظ استعمال کر رہی ہیں۔ ہمیں زیب نہیں دیتا کہ ہم ان کیخلاف اس طرح کی زبان استعمال کریں۔ مریم نواز اپنی اداؤں پر غور کریں، ہم نے کہا تو شکایت ہوگی۔ سیاسی بونا ہمیشہ سیاسی بونا رہتا ہے، ایک شخص اپنا قد اونچا کرنے کیلئے عمران خان پر تنقید کرتا ہے۔ ہم نے عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لیکر جانا ہے۔ بولنا ہمیں بھی آتا ہے لیکن غیر شائستہ زبان استعمال نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا درد اپوزیشن کو سکون نہیں لینے دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار وطن واپس آکر حقائق کا سامنا کریں۔ آپ کے پیروں کونسی بیڑیاں ہیں، واپس آجائیں۔ اپوزیشن لیڈر آئیں ہم ویلکم کرنے کو تیار ہیں۔ جن کے دامن صاف ہوں وہ بچوں کو ڈھال نہیں بناتے۔ فردوس عاشق نے کابینہ اجلاس سے متعلق بتایا کہ کابینہ نے شمالی وزیر ستان حملے کی مذمت کی اور حملے میں شہید فوجی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس میں افواج پاکستان اور زخمیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس ہے۔ اس طرح کے واقعات ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، جن لوگوں کو شمالی وزیرستان کی ترقی چبھتی ہے انہی لوگوں نے امن کو داؤ پر لگایا۔ شمالی وزیرستان میں نوگو ایریا میں بھی امن اور ترقی ہوئی۔ وزیراعظم نے قبائلی علاقوں میں جاکر عوام کو گلے سے لگایا۔ وزیراعظم نے قبائلی علاقوں کیلئے 102 ارب کے فنڈز مختص کیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے انٹرنیٹ کے غلط استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انٹرنیٹ کے ذریعے بچوں کے جنسی استحصال کا اضافہ ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کو ذمہ داری دی گئی کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، تشدد اور رویوں سے متعلق قوانین پر دوبارہ نظر ثانی کی جائے۔ بچوں کے ہاتھوں میں موبائل فون دے دیے جاتے ہیں، والدین سے ملکر اس چیز کو ختم کریں گے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ سی سی آئی نے جو فیصلے کئے اس میں ایک کچھی کنال سے متعلق کمیٹی بنی، جو فنڈز دیے گئے، ان کا استعمال ٹھیک نہیں ہوا۔ آج کابینہ کے اجلاس میں کچھی کینال کرپشن کیس کوکابینہ نے ایف آئی اے کو ذمہ داری دی ہے، کہ ایک مہینے میں انکوائری کریں۔ جب اس کی حقیقت سامنے آئے گی تو پتا چلے گا کہ کس طرح قوم کو لوٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 11 جون کو بجٹ پیش کیا جائے گا۔ بجٹ سیشن میں کھانے کیلئے کسی کو فنڈ نہیں دیا جائے گا۔بجٹ میں عام آدمی کو مدنظر رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ کفایت شعاری پر مبنی ہوگا۔ بجٹ میں معاشی استحکام، شرح نمو میں اضافہ کرنا اور اسٹاک مارکیٹ کو استحکام دینا ترجیح ہوگی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Why donot Imran Khan invite?
Previous Post عمران خان کو دعوت کیوں نہیں؟
Next Post ہم عرب ریاستوں کے ساتھ پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے تیار ہیں، ایران
We are ready to remove misunderstanding to build with Arab states, Iran

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.