yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ایک شخص کی معمولی سے غلطی کا شاخسانہ

MH Kazmi May 28, 2019 1 min read
One person's minor error shop
Share this:

One person's minor error shop

لاہور (ویب ڈیسک) میں اسے کبھی ملا نہیں لیکن بہت پرانا جانتا ہوں، وہ سمارٹ ہے، ذہین ہے، تجربہ کار ہے،کسی کی پھوٹی کوڑی کا بھی روادار نہیں، قانونی مسائل چٹکی بجانے میں حل کردیتا ہے اسی لئے عرصہ دراز سے طاقت کے ایوان میں بار سوخ ہے، کسی کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاتا  نامور کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔اس لئے آگے سے آگے ہی بڑھتا گیا۔ اہل تصوف میں یہ اصطلاح عام ہے کہ درویش کا رستہ قلت، علّت اور ذلت سے ہو کر گزرتا ہے۔ درویش کو زندگی میں مال و دولت کی قلت کا سامنا رہتا ہے۔ وہ کسی نہ کسی علّت کا شکار ہوجاتا ہے جو اس کی ذات کو بےعیب نہیں رہنے دیتی اور وہ تکبر کا شکار نہیں ہوتا۔ یہ علّت یا کمزوری اسے اپنی اصلاح پر مجبور کرتی رہتی ہے، درویش کو اپنے کردہ یا ناکرہ گناہوں کی وجہ سے ذلت کا سامنا بھی کرنا پڑجاتا ہے۔ ایسی ہی صورتحال سے وہ آج دوچار ہے جہاں اس میں بےپناہ خوبیاں ہیں وہاں ایک چھوٹی سی، معمولی سی، بال برابر خامی بھی ہے۔ ویسے تو کون شوقین نہیں ہوتا بس پکڑے جانے کی بات ہے جو پکڑا جائے وہ برا اور جو نہ پکڑا جائے وہ رنگین کہلاتا ہے۔ ستر بہتر کا ہوگیا ہے مگر اب بھی پچاس پچپن کا لگتا ہے، خواتین میں ہر دلعزیز ہے، وہ ہے بھی جانِ محفل ۔ وگرنہ تو اکثر لوگ ساٹھ سال کے بعد سٹھیا کر بور اور سنجیدہ ہوجاتے ہیں مگر یہ اب بھی نوخیز و چنچل ادائوں اور مردانہ اشاروں کنایوں میں محفل لوٹ لیتا ہے۔ درویشوں میں کچھ نہ کچھ علّت تو ہوتی ہے وگرنہ اس کی تختی بالکل صاف ہے۔ زندگی کی اونچ نیچ کچھ ایسی رہی کہ اسے گپ بازی کی عادت پڑگئی۔ دل کا بہت اچھا اور صاف ہے مگر مذاق مذاق میں بڑی بڑی چھوڑ دینا اس کی عادتِ ثانیہ چکی ہے، بس ایسے ہی کسی لمحے میں دل کی باتیں اینکر سے کہہ ڈالیں۔ یہاں سچ کون برداشت کرتا ہے؟ ہر طرف آگ لگ گئی، بھانبڑ مچ گئے، ذاتی کردار زیر بحث آگیا حالانکہ درویش کی علّت کا درویشی پر ذرا بھی اثر نہیں پڑتا مگر یہ بےدردزمانہ ہے جو درویش کو ذلت سے دو چار کرکے خوش ہوتا ہے۔بلھے شاہ نے درویشوں اور فقیروں کے لئے کہا تھا؎ چٹی چادر لاہ سٹ کڑیے، پہن فقیراں لوئی ۔۔ چٹی چادر داغ لگیسی، لوئی داغ نہ کوئی۔۔ اہلِ تصوف سفید اور اجلی چادر پر داغ داغ لوئی کو ترجیح دیتے رہے ہیں۔ سفید چادر پر داغ لگ جائے تو اسے چھپانا مشکل ہوتا ہے، اسی لئے درویش اپنی پارسائی کا دعویٰ نہیں کرتے، کبھی نہیں کہتے کہ وہ سفید اور اجلے کردار کے مالک ہیں۔ وہ اپنی علّتوں کے ساتھ لوگوں میں موجود رہتے ہیں، طعنے بھی سنتے رہتے ہیں اور اخلاق و کردار سے لوگوں کو قائل بھی کرتے رہتے ہیں۔ اس سے غلطی بس اسی نکتے پر ہوئی، سارے جہاں کے عیب نکالنے اور سب کو آگے لگانے کے بعد اپنی چادر کو سفید اور اجلا رکھنا ضروری ہوتا ہے یا پھر دوسرا طریقہ یہ ہے کہ لوئی اوڑھے داغوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں، ان داغوں کو علّت بنا کر اپنی شخصیت کو تکبر سے بچا لیں۔ بدقسمتی سے 70سال سے احتساب کا معاملہ اسی طرح ادھورا ہے، اس بار بھی یہ اسکینڈل احتساب کی لٹیا ڈبو دے گا۔ اس کی گپ بازی نے مروا دیا۔ یہ چپ رہتا تو کچھ بھی نہیں ہونا تھا، احتساب منطقی انجام تک پہنچانا چاہئے تھا مگر ایسا لگتا ہے اب اس احتساب کا پھلکا بھی اڑچکا ہے اور ہمارا احتسابی ماضی بھی کوئی ایسا تابناک نہیں۔ کبھی ایوب خانی ا یبڈو کے ذریعے احتساب ہوا تو کبھی انتقامی پوڈا اور پروڈا احتساب۔ حد تو یہ ہے کہ یہاں ضیاء الحقی انصاف سے مخالفوں کی گردنیں اڑا دی گئیں اور احتساب الرحمٰن کی چمتکاری سے مارشل لاء کا راستہ ہموار ہوا۔ جنرل امجد کا احتسابی دبائو بھی دیکھا، جنرل خالد مقبول کا ڈھیلا احتساب بھی ہمارے سامنے ہی ہوا اور تو ا ور جنرل شاہد کے احتساب اور اس کے تحریری اعترافات کے بھی ہم شاہد ہیں۔اس بار ایسا لگتا تھا کہ سفید چادر پہننے والا سب داغداروں کو لٹکا دے گا مگر ان لوگوں کی تو اپنی چادر داغدار ہوگئی۔ سیاست ٹائمنگ سے کھیلنے کا نام ہے۔ احتساب کارڈ ویسے بھی جون جولائی تک ہی کھیلنا ممکن تھا اس دوران زرداری، شہباز شریف اور حمزہ کو جیل بھیجنے کی تیاری مکمل تھی مگر برا ہو علّت کا کہ اس نے بہت سے سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ احتساب کو اب شدت سے چلانا اور تالیاں بجوانا مشکل ہوجائے گا۔ جون جولائی اب احتساب کے نہیں بلکہ بجٹ اور عوامی ردعمل کے مہینے ہوں گے، اگست ستمبر میں بڑا عسکری فیصلہ ہونا ہے جس کے بعد سے احتساب اور سیاست کے نئے رخ متعین ہوسکتے ہیں سو احتساب کا سنہری موقع ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے ضائع ہوگیا ہے۔ یہ المیہ نیا نہیں ہے اور صرف اسی پر ہی موقوف نہیں، ہم سب ایسے ہی ہیں۔ ہمیں دوسروں کے عیب تو صاف نظر آتے ہیں مگر اپنی برائیاں بری نہیں لگتیں، کسی دوسرے پر الزام بھی لگے تو ہمیں سچ لگتا ہے اور اگر کوئی دوسرا ہمارے خلاف ثبوت بھی لے آئے تو ہمیں انتقام کا شائبہ ہوتا ہے، کوئی ٹیکس چوری کرے تو چور، ہم ٹیکس کم دیں تو ہم قانونی رستہ نکالنے کے ماہر۔ کوئی مخالف باہر پیسے بھجوائے تو منی لانڈرنگ، ہم بھیجیں تو ہماری کمائی حق حلال کی، ہم جو چاہیں کریں۔ مخالف لوٹے شامل کرے تو برا، ہم شامل کریں تو اسے سیاسی ضرورت قرار دیں۔ ہم سب ایسے ہی ہیں اسی لئے دعوے باز، گپ باز اور خود کو دوسروں سے زیادہ سچا، ایماندار اور برتر ثابت کرنے والے اسی دنیا میں ذلالت کا ذائقہ چکھ کر جاتے ہیں اور زیادہ خاموش رہنے والے بعض اوقات اس عذاب سے بچ نکلتے ہیں۔ ہم سب کو وہ بہت پسند ہے، شوقین ہے تو کیا ہوا وہ اس کا ذاتی معاملہ ہے۔ تھوڑا بہت دال میں کالا تو ہر ایک میں ہوتا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ بین الاقوامی اصول ہے کہ دوسروں میں کیڑے نکالنے والا خود داغ سے پاک ہونا چاہئے۔ احتساب کرنے والا دوسروں کو چور، ڈاکو اور بے ایمان کہے مگر خود بھی بداخلاقی کا مرتکب ہوتو ایسے میں اس کی بات میں وزن نہیں رہتا۔ کوئی دوسرا مہذب ملک ہوتا تو وہ خود ہی استعفیٰ دے کر گھر جا چکا ہوتامگر چونکہ ہم سب ایسے ہی ہیں، اس لئے ہم یہی کام مجبوراً کریں گے اور کریں گے بھی کافی دیر سے جب نقصان کافی زیادہ ہوچکا ہوگا۔باتیں کروڑوں کی، دکان پکوڑوں کی کے مصداق ہم سب باتیں تو بڑی بڑی بناتے ہیں مگر بات جب عمل پر آتی ہے تو ہماری کروڑوں کی باتیں پکوڑوں کی دکان کی طرح عمل سے خالی ہوتی ہیں۔ ہم باتوں کے بادشاہ اور عمل کے بھگوڑے ہیں، ہم شوقین کے گلے ملنے کی جو مرضی خوش کن وضاحتیں کرلیں، اس واقعہ کو بین الاقوامی گروہ کی بلیک میلنگ قرار دے دیں یا احتسابی عمل کو روکنے کی سازش قرار دیں۔ واقعہ بہرحال ہوچکا اور اس کے اثرات سے بچنا مشکل ہوگا، جتنی دیر ہوگی اتنا ہی یہ معاملہ پیچیدہ ہوتا جائے گا۔ہمارے جہاں بہت سے مسائل ہیں وہاں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم مسائل حل نہیں کرتے، کوئی راستہ نہیں نکالتے۔ ساس بہو کامعاملہ ہو یا کرپشن کا انسداد، کبھی کوئی متفقہ راہِ عمل نظر نہیں آتی، ہر بار وقتی حل تلاش کیا جاتا ہے مغربی معاشروں نے ان تمام معاملات کا غلط یا صحیح دیرپا حل نکال رکھا ہے اور وہ فوراً اسے حل کرلیتے ہیں۔ سیدھا سادہ معاملہ ہے اسے فوراً حل کریں اور آگے چلیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Great news for Pakistani crickets fans
Previous Post پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری
Next Post بیٹے کی وفات پر قمرالزمان کائرہ کو ویڈیو پیغام میں دلاسہ دینے والی ننھی لائبہ قمرالزمان کائرہ کی خواہش پر مردان سے لالہ موسیٰ پہنچ گئی
On the death of his son, Lala Musa came to Moses on the wishes of the younger brother of Qamarzman Kaira, who gave the video message to Qamarzman Kira.

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.