yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اپوزیشن اتحاد میں گٹھ جوڑ

Web Editor May 22, 2019 1 min read
Nexus in opposition alliance
Share this:

Nexus in opposition allianceکراچی: پیپلز پارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی افطار پارٹی سے حکومت پریشان ہوگئی ہے‘ مہنگائی کے خلاف لوگ پورے ملک کو ڈی چوک بنا دیں گے‘رمضان بعد تحریک کا آغاز کریں گے‘ ہم حکومت گرانے کی نہیں حکمرانوں کو سیدھے راستے پر لانے کی کوشش کرتے ہیں‘ لوگ رمضان کی وجہ سے خاموش ہیں وگرنہ حکومت نے عوام کی جو حالت کردی ہے لوگ رمضان میں بھی نکلنے کو تیار ہیں‘ یہ ملک بچاؤ مہم ہے‘پہلے بجٹ بنانے میں ہمیں آئی ایم ایف تجاویز دیتی تھی، اب آئی ایم ایف ہی پورا بجٹ بنا رہی ہے‘ علیم خان کی ضمانت پر رہائی سے عمران خان اور نیب کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، اگر یہ گٹھ جوڑ نہیں تو شرجیل میمن کو 2 سال سے ضمانت کیوں نہیں ملی۔

وہ منگل کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ‘انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کو بتایا جائے کہ آئی ایم ایف کے پاس کیا گروی رکھا گیا ہے۔‘ اپوزیشن کی افطار پارٹی کے چکر میں حکمران اپنا روزہ کھولنا بھول گئے‘ اپوزیشن نے افطار میں آئندہ کا لائحہ عمل بنایا ہے اگر ہم بیٹھ کر ملک اور مسائل پر بات نہیں کریں گے تو لوگ ہمارا احتساب کریں گے۔دوسری جانب خبر کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی نیب کے خلاف یک زباں، سیاست دانوں کی بے عزتی اور جھوٹے پروپیگنڈے کا الزام ، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چیرمین نیب کو انٹرویو دینے کا حق نہیں ، قانونی کارروائی کرینگے، بناکسی ثبوت کے بینکر زکو ہتھکڑیاں لگانے اور جیلوں میں ڈالنے سے معیشت نہیں چل سکتی، پیشی سے بائیکاٹ نہیں ،نیب کوتھکائیں گے جبکہ ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جاوید اقبال ملک کے ٹھیکیدار نہ بنیں، ملکی معیشت تباہ کرنے میں نیب کا بڑا حصہ،بیورو کریسی کو مفلوج کردیا گیا، علیم خان کی ضمانت ہوجاتی ہے لیکن فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی ضمانت نہیں ہوتی۔

تفصیلات کےمطابق منگل کو جعلی اکائونٹس کیس میں آصف زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تومجرم کوئی نہیں اور ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں،ملزم عدالت کا لاڈلہ ہوتا ہے، بنا کسی ثبوت کے بینکرز کو ہتھکڑیاں لگا کر اور جیلوں میں ڈال کر معیشت نہیں چل سکتی ، 80 سال کے بوڑھوں کو ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں لایا جائے گا، ابھی تک ملزمان پر نیب کچھ بھی خلاف قانون اقدام ثابت نہیں کر سکا، چیئرمین نیب کو انٹرویو دینے کا حق نہیں، اگر چیئرمین نیب نے انٹرویو دیا ہے تو ہم قانونی کارروائی کریں گے۔ ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد گفتگومیں آصف علی زر داری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نیب کا بائیکاٹ نہیں کریں گے نیب کو تھکائیں گے، بائیکاٹ کریں گے تو کہا جائیگا قانون کا احترام نہیں کیا جا رہا، بائیکاٹ کریں گے تونیب کہے گا کہ ہماری عزت نہیں کررہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب جج صاحب نے کہا کہ بیلنس ختم ہو گیا ہے کیا واقعی ایسی بات ہے؟ جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ پہلے 10سے 12کر دیں پھر 12سے50کر دیتے ہیں- صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن قومی حکومت کی طرف جائے گی یا الیکشن کی طرف؟ آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ میری نظر میں تو دوبارہ الیکشن کی طرف جائیگی۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Prime Minister's in action
Previous Post وزیراعظم ان ایکشن
Next Post خیبرپختونخواہ کا سرکاری ہیلی کاپٹر ایک سال سے لاپتہ
Khyber Pakhtunkhwa government helicopter missing for a year

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.