yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ہمارا اسامہ چلا گیا مگر…….!

Web Editor May 21, 2019May 21, 2019 1 min read
Our Osama has gone but .......!
Share this:

Our Osama has gone but .......!اگرچہ اسلام آباد میں ’’جگتو فرنٹ‘‘ کا اجلاس ہوا ہے مگر آج مجھے سیاست سے ہٹ کر لکھنا ہے۔ مجھے اسامہ قمر کی یاد رہ رہ کے آرہی ہے، یہ گیارہواں روزہ تھا، جمعہ کی شام تھی، کسی نے آکر مجھے بتایا ’’لالہ موسیٰ میں حادثہ ہوا ہے، قمر زمان کائرہ کا بیٹا جاں بحق ہو گیا ہے۔‘‘ بس پھر دکھ نازل ہوا، فضا لمحوں میں سوگوار ہوتی چلی گئی۔ اگلے چند منٹوں میں ایسے وڈیو کلپس بھی آگئے جنہیں دیکھنے کے لئے اشکوں کا دریا بھی چاہئے تھا، کسی نے مجھے وہ کلپ بھی بھیج دیا جس میں باپ کو وہ خبر دی جاتی ہے جو انسان کو بے بسی کی تصویر بنادیتی ہے۔ مجھے یہ تو معلوم نہیں کہ قمر زمان کائرہ کے لئے اسلام آباد سے لالہ موسیٰ کا سفر کتنا طویل ہوگیا ہوگا مگر مجھے یہ تو احساس ہے کہ یہ سفر کس قدر تکلیف دہ ہوگا۔ اسامہ کی زندگی کے کتنے مناظر یاد کی صورت میں اشکوں سے بہہ گئے ہوں گے۔ قمر زمان کائرہ وہ لمحہ زندگی بھر نہیں بھول پائے گا جس میں اُس کا جوان بیٹا ’’ہے سے تھا‘‘، ہست سے بود ہوگیا۔

مجھے وہ نوجوان نہیں بھول رہا، ابھی کل کی بات ہے جب ندیم اصغر کائرہ نے اسلام آباد اور مری کے درمیان پہاڑی چوٹی پر گھر بنایا پھر دعوت کا اہتمام کیا، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت وہاں آئی۔ یہیں میری اسامہ سے ملاقات ہوئی، وہ اپنے کزنوں کے ساتھ بڑا خوش تھا، ندیم اصغر کائرہ اُن سب بچوں کو ملوانے کے لئے لایا، سب نے اپنی بات بتائی، اسامہ نے گورنمنٹ کالج لاہور کا بتایا۔ ہماری بھی عجیب کمزوری ہے جب ہمیں کوئی گورنمنٹ کالج لاہور کا بتاتا ہے تو ہماری محبت ڈبل ہو جاتی ہے، سو اسامہ سے اسی دن محبت ڈبل ہوگئی تھی۔ اب وہ سارے مناظر یاد آرہے ہیں، میرے کلاس فیلو نعمان بیگ کا بیٹا بہاول اور اسامہ قمر گورنمنٹ کالج لاہور میں اکٹھے پڑھتے تھے۔ ہوسٹل فیلو تھے، نعمان بیگ نے چند اور کلپس بھیج دئیے، جمعہ کی شام سے لے کر اب تک میرے سارے لمحات زخمی ہیں۔

ابھی چند ہفتے پہلے تو میں لالہ موسیٰ کے قریب ایک گائوں شاہ سرمست گیا تھا، جاوید چوہدری کے والد انتقال کر گئے تھے مگر اِس مرتبہ میرے لئے زیادہ تکلیف دہ لمحہ تھا، آج اُسی اسامہ کو سپرد خاک کرنا تھا جو بہت خوشگوار ماحول میں ملا تھا۔ خوشیوں کو غم میں بدل دینے والی کیفیت نمناک ہوتی ہے، لفظ آنسوئوں کا روپ دھار لیتے ہیں۔

خواتین و حضرات! میں لالہ موسیٰ گیا ہوں، جنازے کے بعد واپس آگیا ہوں، میں وہاں رک نہیں سکا، میں اپنے دوست چوہدری شریف کو دیکھ کر بھی اُس سے نہ مل سکا۔ لالہ موسیٰ میں نہ رکنے کی بڑی وجہ بھی اسامہ ہی ہے۔ میں وہاں رک جاتا مگر قمر زمان کائرہ کو کون دیکھتا، اس کی آنکھوں میں تو سارے منظر اسامہ کے تھے۔ ویسے بھی دکھوں کی دھرتی پر زیادہ لمحے نہیں گزارے جاسکتے۔

آپ سب جانتے ہیں کہ اسامہ کی موت حادثے کے باعث ہوئی، کریم پور کا حمزہ بٹ بھی ساتھ ہی چلا گیا۔ حادثاتی موت شہادت کا درجہ رکھتی ہے، ہم مسلمان ہیں، ہمارے نزدیک شہادت بہت افضل ہے، رمضان المبارک میں تو ویسے بھی کسی کی موت ہوجائے تو وہ درجات کی افضلیت کو چھوتی ہے۔ ہمارا ایمان ہے، موت کا ایک دن معین ہے، ہمارا یقین ہے جو بھی اس دنیا میں آیا ہے، اسے جانا ہی ہے، ہمارے نزدیک زندگی امانت ہے، خدا جب چاہتا ہے اپنی امانت واپس لے لیتا ہے، ایسا ہی اسامہ کے ساتھ ہوا۔ اسامہ چلا گیا مگر وہ معاشرے کے لئے چند سوال چھوڑ گیا ہے۔ ہماری گاڑیوں کے ائیربیگ کیوں نہیں کھلتے، پورا معاشرہ گاڑیاں بنانے والے مافیا کے سامنے کیوں بےبس ہے۔ ہم ڈرائیونگ کی تربیت کیوں نہیں لیتے، ہمارے ہاں پولیس چالان کے لئے تو آگے ہوجاتی ہے مگر موٹر سائیکلوں، رکشوں اور ٹرکوں کو فاسٹ ٹریک پر جانے سے کیوں نہیں روکتی۔ ہمارے ہاں ٹریفک حادثات کی وجوہات تلاش کرنے کی کیوں کوشش نہیں ہوتی، سیٹ بیلٹ باندھنے کا رواج کیوں نہیں ہے اور سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ہم اپنے کم عمر بچوں کے حوالے گاڑیاں اور موٹرسائیکل کیوں کردیتے ہیں، کیا ہمارے معاشرے میں والدین ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں؟

خواتین و حضرات! کائرہ ایک گائوں کا نام ہے، یہ گائوں لالہ موسیٰ سے جڑا ہوا ہے۔ اس کی پہلی شہرت حاجی اصغر کائرہ سے ہوئی اور پھر قمر زمان نے اس نام میں جان ڈال دی۔ اسامہ اس گائوں کا ایک ابھرتا ہوا چراغ تھا، جسے تیز آندھی اور حادثے نے بجھا دیا ہے۔ اسامہ اس دور میں اگلے جہاں گیا ہے جس دور میں جھوٹ بولنا لوگوں کا شیوہ ہے، عہد شکنی عادت ہے، لوگ ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور کم تولنے کے بعد رمضان کا آخری عشرہ مقدس مقامات پر گزارتے ہیں۔ اس عہد میں ہر طرف منافقت کا راج ہے، لوگ دکھاوے کے لئے خیرات کرتے ہیں، سادگی کو جرم سمجھتے ہیں، دولت کی پوجا کرتے ہیں۔ اسامہ! تو نے اچھا کیا، تو اپنے خدا کے پاس جلدی چلا گیا۔ دکھ ہے مگر صبر ہمارے ایمان کا تقاضا ہے، لالہ موسیٰ کی سوگوار فضا میں قمر زمان کائرہ کا چند جملے ادا کرنا بہت کچھ کہہ گیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ ’’بہت بڑا دکھ ہے، جوان اولاد کا جنازہ اٹھانا کتنا مشکل ہوتا ہے، کل اِس کا احساس ہوا، بہرحال وہ اللہ کا انعام تھے، اتنے ہی دن ہمارے پاس رہنے کے لئے آئے تھے، اللہ کی طرف لوٹ گئے، الحمد للہ، اللہ اُن کی منزلیں آسان کرے، ہمیں صبر دے۔ ہمارے یہ بیٹے تو نہیں لوٹیں گے لیکن آپ کے آنے سے ہمارا دکھ، ہمارا غم یقیناً کم ہوا۔ اولاد کے جانے کا غم زندگی بھر ساتھ رہے گا کیونکہ یہ اللہ کی رضا ہے، الحمد للہ، واقعی زندگی بڑی کمزور ہے، سنتے ہیں لیکن یقین نہیں آتا، زندگی کے لالچ بڑے ہیں، ایک لمحے سے بھی کم وقت میں زندگی کتنی تبدیل ہوسکتی ہے اِس کا احساس مجھے پرسوں ہوا‘‘۔

جوان اولاد کا دکھ واقعی کاہش جاں ہوتا ہے، مجھے تو سید عارف کاشعر بہت یاد آرہا ہے کہ؎

جس کو اٹھارہ برس گود میں رکھا جائے

کتنا مشکل ہے اسے گور کے اندر رکھنا

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Instructors to ministers increase the performance
Previous Post وزیروں کو کارکردگی بڑھانے کی ہدایت
Next Post پاکستان مسلم لیگ نے یوم تکبیر 28 مئی کو اسلام آباد میں پہلا جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا
The PML-N decided to make the first rally on Youm-e-Takbir May 28th in Islamabad

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.