yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

آصف زرداری کو گرفتار کرنا عمران حکومت کے لیے آسان ہے یا نہیں ؟

MH Kazmi May 17, 2019 1 min read
Is it easy for Imran government to arrest Asif Zardari?
Share this:

Is it easy for Imran government to arrest Asif Zardari?

کراچی ( ویب ڈیسک ) تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نیب نے میرٹ پر کبھی کام نہیں کیا،آصف زرداری کو گرفتار کرنا آسان نہیں، جو چیزیں ریاست شریف میں ناجائز ہوتی ہے وہ خلافت نیازی میں حلال کیسے ہوجاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ارشادبھٹی،سلیم صافی،حسن نثار،شہزاد اقبال ،بینظیرشاہ،حفیظ اللہ نیازی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان ابصا کومل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نیب نے میرٹ پر کبھی کام نہیں کیا،آصف زرداری کو گرفتار کرنا آسان نہیں، جو چیزیں ریاست شریف میں ناجائز ہوتی ہے وہ خلافت نیازی میں حلال کیسے ہوجاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ارشادبھٹی،سلیم صافی،حسن نثار،شہزاد اقبال ،بینظیرشاہ،حفیظ اللہ نیازی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان ابصا کومل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میزبان ابصا کومل نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ نیب کا آصف زرداری کے خلاف آٹھ مقدمات میں الزامات ثابت ہونے کا دعویٰ کیا آصف زرداری کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔ اس کے جواب میں سنیئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں اب کچھ بھی یقینی نہیں رہا آصف زرداری پر پہلے بھی کیسز بنے یقینی سزا تھی لیکن نہیں ہوئی۔ سنیئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ پاکستان میں اس بنیاد پر کہ کرپشن کی ہے گرفتار یقینی نہیں ہوجاتی اگر آپ ایک کیمپ میں ہیں آپ نے کچھ کیا ہو یا نہیں کیا ہو تو آپ محفوظ رہیں گے اگر دوسرے کیمپ میں ہیں تو پکڑے جائیں گے پاناما کی مثال آپ کے سامنے ہے پاناما میں دوسرے سب سے زیادہ اکاؤنٹ شرآم ترکئی کے خاندان کے تھے وہ تحریک انصاف میں ہیں اُن سے کسی نے نہیں پوچھا زرداری الیکشن سے پہلے اُسی کیمپ میں تھے جس میں تحریک انصاف والے ہیں تو اُن سے پوچھ گچھ نہیں ہوئی۔سنیئر تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا ہے کہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے یہاں سوکھی بارش بھی ہوسکتی ہے ۔تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے کیوں کہ ہمارے پاس محدود معلومات ہیں نیب کا کہنا آٹھ مقدمات کے خلاف ثبوت موجود ہے لیکن ابھی ثبوت ثابت نہیں ہوا ہے حتمی طور پر یہ کہنا کہ گرفتاری ہوجائے گی یا نہیں ہوگی یہ کہنا مشکل ہے۔ تجزیہ کار بے نظیر شاہ نے کہا کہ نیب کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ کسی بھی وقت کسی کو بھی گرفتار کرسکتی ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ گرفتاری تو ہوجاتی ہے لیکن نیب کی طرف سے ثبوت نہیں آتا کیس کو صحیح طرح نہیں چلایا جاتا فواد حسن فواد ، احد چیمہ کا کیس دیکھ لیجئے گرفتاری تو ہوجاتی ہے لیکن ثبوت نہیں آتے بنیادی مسئلہ پراسیکیوشن کا ہے۔ تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ آصف زرداری کے کیس کے میرٹ کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا اور آج تک نیب نے کبھی بھی میرٹ پر کام نہیں کیا۔ آصف زرداری کو گرفتار کرنا آسان نہیں ہے۔ وفاقی کابینہ نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی منظوری دے دی اس سوال کے جواب میں حسن نثار نے کہا کہ گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلنا انگلی ٹیڑھی کرنی پڑتی ہے جب تک آپ آؤٹ آف باکس اقدام نہیں کرتے ان کا مذاق اُڑے گاکوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔ بے نظیر شاہ نے کہا کہ اگر آپ اثاثے ظاہر نہیں کرتے تو اس پر سزا کیا ہے اگر کوئی اثاثہ ڈکلیئر نہیں کر رہا تو جرمانہ ہونا چاہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,247 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Seeing an awful promise, all the people started to touch
Previous Post عبرتناک انجام دیکھ کر سب کانوں کو ہاتھ لگانے لگے
Next Post پاکستان میں آج اہم ترین ملازمتوں کے مواقع
Top Jobs Alert in Pakistan

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.