yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

یورپ سے عمران خان کے نام پیغام آ گیا

MH Kazmi May 17, 2019 1 min read
The message came from Europe to Imran Khan
Share this:

The message came from Europe to Imran Khan

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ہمارا وطن، ہماری ماں دھرتی، پوری دنیا میں رہنے والے مسلمانوں اور پاکستانیوں کی امیدوں کا مرکز، ہماری جہاں پناہ ہے۔ پوری دنیا میں رہنے والے سمندر پار پاکستانیوں کے دل کے رشتے اس مٹی سے جڑے ہیں، وہ پوری دنیا میں جہاں بھی محنت مشقت و کاروبار کرتے ہیں بریڈفورڈ میں مقیم پاکستانی شخصیت اور معروف صحافی زاہد مغل اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اس کے عوض حاصل سرمایہ کو پاکستان کی ترقی وخوش حالی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ معاشی اور سیاسی طور پر پرامن پاکستان ہمارے سروں کو فخر سے بلند کر دیتا ہے۔ پاکستان میں عمران خان کی حکومت آنے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا ایک طوفان آگیا ہے، روز مرہ زندگی کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ جو حکومتی مذاکرات جاری ہیں اس کے نتیجے میں عوام پر مزید ٹیکس لگیں گے اور معاشی اصلاحات کے حوالے سے ہونے والے اقدامات کا براہ راست اثر بھی مزدور اور محنت کش طبقے پر ہوگا جس سے عام طبقے کے لئے زندگی مشکل سے مشکل تر ہو جائے گی۔ پاکستان کئی مرتبہ قرض کے حصول کے لئے آئی ایم ایف جا چکا ہے، شروع میں پاکستان کے آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے قلیل مدتی ہوتے تھے جس کی بنیاد پر لئے جانے والے قرض معاشی اصلاحات کے ساتھ مشروط نہیں ہوتے تھے مگر بعدازاں اسٹرکچرل ایڈجسٹمنٹ پروگرام شروع ہو گئے، قرض کے حصول میں امریکی تعاون پاکستان کو حاصل رہا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے 6ارب سے 8ارب امریکی ڈالر تک قرض کا خواہاں ہے۔ ان قرضوں کے نتیجے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہو گی اور معاشی اصلاحات کے نتیجے میں غربت میں مزید اضافہ ہو گا اور یہ معاشی عدم استحکام ملک میں بے چینی افراتفری کا باعث بنے گا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان حکومت کی نااہلی، نالائقی اور ناتجربہ کاری واضح ہوتی جا رہی ہے اور یہ بات وزیراعظم عمران خان بھی باخوبی جان گئے ہوں گے کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر ڈی چوک میں بجلی اور گیس کے بلوں کو جلا کر عوام کو ٹیکس ادائیگی سے روکنا اور اس طرح کی انقلابی تقاریر کرنا انتہائی آسان ہوتا ہے مگر حکومت کے معاملات چلانے کے لئے سیاسی و معاشی ادراک کے ساتھ ایک ماہر ٹیم کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکی پالیسی مرتب کی جاتی ہے۔ پاکستان کی بگڑتی معاشی صورتحال کے اثرات مہنگائی میں اضافے کے ساتھ بدامنی کا بھی باعث بن سکتے ہیں جو کسی بھی پاکستانی کے لئے قابل اطمنان نہیں ہو سکتا۔ ایسے حالات میں حکومت کو بہتر پالیسی مرتب کر کے عام آدمی کو ریلیف دینا پڑے گا کیونکہ پاکستان میں80 فیصد سے زائد آبادی مشکلات کا شکار ہے جبکہ20 فیصد اشرافیہ اس معاشی بدحالی کی ذمہ دار ہے، جنہوں نے پاکستان کو نہ سیاسی طور پر اور نہ معاشی طور پر مستحکم ہونے دیا، جس کی ایک بڑی وجہ ملک میں آمریت بھی ہے کیوں کہ جب عوام کی منتخب حکومت کو غیر قانونی طریقے سے ختم کیا جاتا ہے تو اپنے ناجائز قبضے کو عوام کے لئے قابل قبول بنانے کے لئے انہیں مراعات دینے کے لئے قرضے لینے پڑے اور یہ ان حکومتوں پر کوئی چیک اینڈ بیلنس بھی نہیں ہو سکتا اور نہ وہ کسی کے سامنے جواب دہ ہوتی ہیں، ان تمام وجوہات نے مل کر یہ معاشی ابتری پیدا کی، ایسے حالات میں حکومت پاکستان کو بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کو اپنا سرمایہ ملک میں لانے کے لئے معاشی مراعات کے ساتھ محفوظ سرمایہ کی ضمانت کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ اس سے عام آدمی کو روزگار ملے اور وہ اپنی روزمرہ کی ضرورت کو پورا کر سکیں۔ اگر حکومت کوئی ایسی پالیسی مرتب کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے کہ وہ اوورسیز کا اعتماد حاصل کر سکے تو پاکستان اس معاشی بحران سے نکل سکتا ہے، ایسے حالات میں پوری دنیا میں رہنے والے سمندر پار پاکستانیوں کو ایک اہم کردار ادا کرنا ہے کے وہ پاکستان کا اس مشکل وقت میں ساتھ دیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,247 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
"The world's songs in which day-to-day engines are engineered".
Previous Post ’’دنیا کا ایک وہ گائوں جہاں دن رات گاڑی کا انجن سٹارٹ رکھا جاتا ہے ‘‘دنگ کر ڈالنے والے حقائق
Next Post عبرتناک انجام دیکھ کر سب کانوں کو ہاتھ لگانے لگے
Seeing an awful promise, all the people started to touch

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.