yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

50 بچوں کا والد ایک ڈاکٹر نکلا

Web Editor April 15, 2019 1 min read
A father of 50 children got a doctor
Share this:

نیدرلینڈ: نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک فرٹیلٹی ڈاکٹر پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے مریضوں کی رضامندی کے بغیر اپنے سپرم ان میں داخل کیے اور اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ اس عمل کی بدولت وہ 49 بچوں کے والد ہیں۔فرٹیلٹی ڈاکٹر اولاد کے خواہش مند ایسے والدین کا علاج کرتے ہیں جنہیں طبعی وجوہات کی بنا پر اولاد کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہو۔ڈی این اے ٹیسٹ سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ڈاکٹر جین کربانے، جو دو سال قبل وفات پا چکے ہیں، نے اپنے کلینک میں متاثرہ عورتوں کو اپنے سپرمز کی مدد سے حاملہ کیا۔ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج کی تصدیق گزشتہ جمعے کے روز ہوئی تھی۔ڈاکٹر جین کے سپرم سے پیدا ہونے والے ایسے ہی ایک بچے جوئی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ ’آخر کار یہ کہانی اپنے انجام کو پہنچی‘ کیونکہ اب وہ جانتے ہیں کہ انجہانی ڈاکٹر ہی ان کے والد ہیں۔نیدر لینڈ کے نشریاتی ادارے این او ایس سے بات کرتے ہوئے جوئی نے بتایا کہ ’گذشتہ 11 برسوں کی تلاش کے بعد اب میں اپنی زندگی میں آگے بڑھ سکتا ہوں، مجھے خوشی ہے کہ آخر کار یہ بات واضح ہو گئی ہے۔‘ ایسے 49 بچوں کی عدالت میں نمائندگی کرنے والے وکیل ٹم بیوٹرز کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال کی غیر یقینی کے بعد مقدمے کے نتیجے سے خوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آخر کار ان بچوں کو پتا چل گیا ہے کہ انکے والد کون ہیں۔سنہ 2017 میں ان بچوں کے والدین نے پہلی مرتبہ اس گتھی کو سلجھانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ان کو شک تھا کہ ان تمام 49 بچوں کا آپس میں کوئی رشتہ ہے۔عدالت نے ان میں سے ایک ایسے کیس کی سماعت کی جس میں ایک بچے کی جسمانی طور پر ڈاکٹر جین سے بہت مشابہت تھی۔اپریل 2017 میں ڈاکٹر جین کی وفات کے بعد ان کے گھر سے کچھ اشیا ضبط کر لی گئیں۔ وفات کے وقت ان کی عمر 89 سال تھی۔نیدر لینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ’ججوں نے سنہ 2017 میں حکم جاری کیا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جا سکتا ہے مگر اس کے نتائج کو اس وقت تک جاری نہیں کیا جائے گا جب تک بقایا زیر سماعت مقدمات کا کوئی نتیجہ نہیں آ جاتا۔‘ رواں سال فروری میں رادرم (وہ علاقہ جہاں ڈاکٹر جین کا کلینک واقع تھا) کی ضلعی عدالت نے حکم دیا کہ ٹیسٹ کے نتائج آخر کار جاری کیے جا سکتے ہیں۔قانونی فرم ریکس ایڈووکیٹ کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ’نتائج سنگین شکوک و شبہات واضح کرتے ہیں کے ڈاکٹر جین نے کلینک میں عورتوں کی فرٹیلیٹی کے لیے اپنے ہی سپرم کا استعمال کیا۔‘ ان کا کلینک سنہ 2009 میں جھوٹے اعداد و شمار اور تجزیے اور ڈونرز کی شناخت میں رد و بدل جیسے الزامات لگنے کے بعد بند ہو گیا تھا۔ڈاکٹر جین خود کو تولیدی شعبے کے بانی مانتے تھے ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
It's time to get after taking it
Previous Post لینے کے بعد دینے کا وقت آ گیا
Next Post محبت جب نفرت سے شروع ہوتی ہے
When Love Begins With Hate

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.