yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پاگل خانے میں ہوں کیا؟

Web Editor April 14, 2019April 14, 2019 1 min read
Am I in the mental Asylum?
Share this:

ورلڈ بینک سے ایشئن ڈویلپمنٹ بنک کا ’الٹرا ساونڈ‘ بتا رہا ہے کہ حکومت ڈیلیور کرنے کے قابل نہیں، وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں کہ اگر آئی ایم ایف سے قرض نہ لیا تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔ سٹاک ایکسچینج بدترین حالت پر آگئی، بجلی اور گیس کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، ڈالر دنوں میں ڈیڑھ سو کراس کر جائے گا مگر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ چار ہفتوں میں ایسی ترقی ہونے والی ہے کہ نوکریوں کے لئے بندے نہیں ملیں گے، ایسی خوشحالی ہو گی کہ ٹھیلے والا بھی ٹیکس دے گا۔ آپ ہی بتائیے جس مذکورہ نے آٹھ ماہ میں ڈیلیوری کا سارا نظام ہی تباہ کر لیا ہو، وہ ڈیلیور کہاں سے کرے گی، نوویں مہینے خوشخبری کیسے دے گی۔ چھوڑیں جناب یہ طب کے دقیق معاملات، ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ انڈیا اگلے ایک، ڈیڑھ ہفتے پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے۔ سوشل میڈیا پر شور مچا ہے کہ ہم سی وی کو ٹاکی ماریں یا بندوق کو مگر سوشل میڈیا کے ٹرولر ز کو خود خان صاحب نے پیچھے چھوڑ دیا ہے، کہتے ہیں، میاں مودی کی کامیابی سے امن مذاکرات کا راستہ نکلے گا یعنی وزیرخارجہ جس سے حملہ کروا رہے ہیں وزیراعظم اسی سے امن پیدا کروا رہے ہیں، کالم پھر گائنی وارڈ میں چلا گیا حالانکہ اسے لکھنے والی پنجاب کی وہ وزیر صحت بھی نہیں ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی کہتے ہیں کہ اگر عوام دو روٹیاں کھاتے ہیں تو ایک روٹی کھائیں اور پھر وہ وقت بھی آئے گا کہ انہیں اڑھائی روٹیاںملیں گی تو مجھے وہ بچہ یاد آ گیا جو کسی امریکی صدر کو اپنی اہلیہ کے ساتھ افریقہ کے کسی سرسبز و شاداب قصبے میں چشمے کنارے سُستاتا ہوا ملا، انہوں نے خاتون اول کے مشورے سے پیش کش کہ وہ ان کے ساتھ چلے،

ان کے ساتھ رہے، اعلیٰ تعلیم حاصل کرے۔ بچے نے پوچھا، پھر کیا ہو گا۔ بتایا گیا کہ وہ کسی بڑی کارپوریشن کا اعلیٰ عہدے دار بنے گا۔ سیاست میں حصہ لے کرامریکا کا صدر بھی بن سکتا ہے۔ بچے نے پوچھا کہ وہ امریکا کا صدر بن گیاتو پھر کیا ہو گا۔ جواب ملا، دنیا کی واحد سپر پاور کا صدر بن کے دنیا پر راج کرنا، جب ریٹائر ہونا تویہیں آجانا اور اسی جگہ لیٹ کر انجوائے کرنا۔ بچہ پی ٹی آئی والوں سے زیادہ عقل مند تھا، بولا، مجھے پاگل مت بناو کہ انجوائے تو میں پہلے ہی کر رہا ہوں ، بالکل اسی طرح، جیسے دو روٹیاں تو پاکستانی نیا پاکستان بننے سے پہلے بھی کھا رہے تھے بلکہ اب تو وہ دو، دو روٹیاں چپڑی ہو کے ملنے والی تھیں۔ پاکستانیوں کو ریکوڈک میں سونے چاندی اور چکوال میں لوہے کے ذخائر کے خواب دکھائے گئے تو خان صاحب کیوں پیچھے رہتے، انہو ں نے ڈیلیوری کے نام پر سمندر سے گیس نکال لی بالکل اس خاتون کی طرح جس نے حاملہ ہونے پر آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا مگرنوویں مہینے جا کے پتا چلا کہ اسے گیس تھی۔ میں اخبار اٹھاتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ سٹاک ایکسچینج میں ایک دن میں اٹھانوے ارب ڈوب گئے، ورلڈ بنک کہتا ہے کہ مہنگائی کا عذاب مزید بڑھے گااور وزیراعظم اسی دن اعلان کرتے ہیں کہ وہ شریف خاندان کے خلاف مزید مقدمات بنائیں گے ۔ایک ویب سائیٹ ہے، سیاست ڈاٹ پی کے، جو اس وقت پاکستانیوں کو یہ بتا رہی ہے کہ

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے دور میںمصنوعی طور پر ڈالر ، پٹرول ، بجلی اور گیس کی قیمتوں کو کنٹرول کر رکھا تھا، مصنوعی طریقے سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر رکھا تھا، مصنوعی طریقے سے ریلوے کو بحال کر دیا تھا، غلط طریقے سے مریضوں کو ہسپتالوں میںمفت ادویات ملتی تھیں یعنی کرپشن کے ساتھ نہ صرف موٹرویز بن رہی تھیں بلکہ پٹرول بھی چھیاسٹھ روپے لٹر تھا اور دیانتداری کے ساتھ سو روپے لٹر۔ کرپشن والی میٹرو تیس ارب میں بن گئی تھی اور ایمانداری والی میٹرو سو ارب کھا کر بھی نہیں بن پا رہی، کبھی اس کی سڑک کی گنجائش بسوں سے چوڑائی سے کم نکلتی ہے تو کبھی سیوریج نہ ڈالے جانے کا انکشاف ہوتا ہے، کبھی بارش اور ہوا اس کی چھتیں اڑا دیتی ہے تو کبھی علم ہوتا ہے بسوں کے دروازے بس سٹاپ کی طرف نہیں ہیں۔ مجھے وہاں اندازہ ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو کام پاکستان میں پہلی مرتبہ کیا ہے وہ پڑھوں لکھوں کو گدھا بنانے کا ہے ۔ میں وہاں کمنٹس دیکھتا ہوں توسوچتا ہوں کہ میں کسی پاگل خانےمیں ہوں کیا؟ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پیجز پرشور دیکھا کہ اسلامی صدارتی نظام آنے والا ہے، مخصوص حوالوں سے معروف تجزیہ کار کی ٹوئیٹ بھی دیکھی، فرمایا گیا، ’ عمران خان پاکستان کے موجودہ سسٹم کا آخری وزیراعظم ہے اور نئے آنے والے سسٹم ’ اسلامک صدارتی نظام‘ کا پہلا صدر پاکستان ہو گا‘ ۔ خداجانے،یہ اسلامی صدارتی نظام کس پارلیمنٹ کی کوکھ سے جنم لے گا، کیا اس سے جس میں اگلے وزیراعظم کے لئے شاہ محمود قریشی کا نام لیا جا رہا ہے۔

یہاں مجھے گاؤں کا وہ سائیں یاد آ گیا جو ذہنی معذوری کی وجہ سے پرائمری پاس نہیں کر سکا تو اسے مدرسے داخل کروا دیا گیا کہ حافظ بنے گا۔ واقعہ نقل کروں، مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کو اپنی بیٹی زیب النساءکیلئے استاد درکار تھا۔ یہ خبر سن کر ایران اور ہندوستان کے مختلف علاقوں سے بیسیوں قادر الکلام شاعر دہلی آگئے کہ شاید قسمت یاوری کرے اور وہ شہزادی کے استاد مقرر کر دیئے جائیں۔ان ایام میں دہلی میں اس زمانہ کے نامور شاعر برہمن اور میر ناصر علی سرہندی بھی موجود تھے۔ نواب ذوالفقار علی خان، ناظمِ سرہند کی سفارش پر برہمن اور میر ناصر کو شاہی محل میں اورنگزیب کے روبرو پیش کیا گیا۔ سب سے پہلے برہمن کو اپنا کلام سنانے کا حکم ہوا، برہمن نے تعمیلِ حکم میں جو غزل پڑھی، اسکا مقطع تھا۔”مرا دلیست بکفر آشنا کہ چندیں بار،بکعبہ بُردم و بازم برہمن آوردم‘۔ یعنی میرا دل اسقدر کفر آشنا ہے کہ میں جب بھی کعبہ گیا، برہمن کا برہمن ہی واپس آیا۔گو یہ محض شاعرانہ خیال تھا اور تخلص کی رعایت کے تحت کہا گیا تھا لیکن عالمگیر انتہائی پابند شرع اور سخت گیر بادشاہ تھا، اسکی تیوری چڑھ گئی اور وہ برہمن کی طرف سے منہ پھیر کے بیٹھ گیا۔میر ناصر علی نے اس صورتِ حال پر قابو پانے کیلئے اٹھ کر عرض کی کہ جہاں پناہ اگر برہمن مکہ جانے کے باوجود برہمن ہی رہتا ہے تو اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں، شیخ سعدی بھی تو یہی کہہ گئے ہیں۔”خرِ عیسٰی اگر بمکہ رودچوں بیاید ہنوز خر باشد“ مطلب عیسٰی کا گدھا اگر مکہ بھی چلا جائے وہ جب واپس آئے گا، گدھے کا گدھا ہی ہوگا۔ واقعہ عین علمی، ادبی اور فکری ضروریات کے تحت نقل کیا گیا ہے تاہم قارئین اپنی ذاتی ذمہ داری پراس میں علمی، ادبی اور فکری پہلوتلاش کریں، کالم نگار آپ کی سوچ اور اخذ کردہ نتائج کا ذمہ دار نہیں ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
There are no check and balances in the DAM fund, Federal Minister for Water Resources Faisal Wavda
Previous Post ڈیم فنڈ کے چندہ میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا
Next Post سوڈان کے عبوری رہنما عبدالفتح برہانی نے سوڈان میں کرفیو کے خاتمے کا اعلان کردیا
Sudan's transitional leader Abdul-Fattah al-Burhan announcing cancels curfew in sudan

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.