yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

باس کو خوش رکھنے کے طریقے

Web Editor December 4, 2018 1 min read
Ways to keep the boss happy
Share this:

باس اچھا ہو تو دفتر میں سب کے مزے ہوتے ہیں لیکن سخت گیر قسم کے باس سے اکثر ملازمین شاکی اور ناراض ہی رہتے ہیں۔

اگر آپ بھی اپنے باس کی نفسیات کو سمجھنا چاہتے ہیں تو یہ تحریر آپ ہی کے لیے ہے۔ اس میں باس کی 3 بڑی اقسام بیان کی گئی ہیں اور وہ سادہ تدابیر بتائی گئی ہیں جنہیں اختیار کرکے آپ اپنے باس کو مطمئن رکھتے ہوئے اپنی دفتری کارکردگی بھی بہتر بناسکتے ہیں۔

پہلی قسم: آرام پسند باس

اس طرح کے باس کے ساتھ کام کرنا بہت آسان اور پرسکون تجربہ ہوتا ہے۔ لیکن اکثر ملازمین ایسے باس کو کاہل اور کام چور سمجھ بیٹھتے ہیں حالانکہ عموماً ایسا نہیں ہوتا۔ بظاہر دفتر کے کونے یا اپنے کیبن میں آرام کرنے والے باس کو اس سے غرض نہیں ہوتی کہ کام کیسے ہورہا ہے وہ تو صرف بہترین نتائج چاہتا ہے۔ وہ اپنے معاونین پر کڑی نظر ضرور رکھتا ہے لیکن اُن کے کاموں میں تب تک مداخلت نہیں کرتا جب تک اس کی اشد ضرورت محسوس نہ کرے۔ دراصل وہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو پوری آزادی دیتا ہے اور ایسے ماحول میں ایک اچھے کارکن کو اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے کا خوب موقعہ ملتا ہے۔

مشورہ: اگرچہ اس طرح کا باس آپ کے کام میں دخل اندازی نہیں کرتا لیکن مستقبل میں کسی بھی مشکل سے بچنے کے لیے اس سے وقتاً فوقتاً تبادلہ خیال کرتے رہیں اور اسے اپنے کام کی پیش رفت سے آگاہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی رائے بھی لیتے رہیں۔

اکھڑ مزاج باس

ایک ایسا باس جو ہر مرحلے پر اپنے معاونین اور کارکنان کے سروں پر سوار رہتا اور حکم چلاتا رہتا ہے، اسے شکی مزاج یا ’’دوسروں پر بھروسہ نہ کرنے والا‘‘ باس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بات بات پر بگڑ جاتا ہے، چیختا ہے، چلاتا ہے اور بعض مرتبہ بے سرو پا مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ جتانے کی کوشش کرتا ہے جیسے وہ دوسروں کی غلطیاں ہوں جنہیں اسے درست کرنا پڑرہا ہے۔ اپنے معاونین کی بے عزتی کرنے کے علاوہ اسے دوسروں پر اپنے فیصلے مسلط کرنے میں بھی بہت مزا آتا ہے۔ ایسے باس کے ساتھ کام کرنا بے حد مشکل ہوتا ہے اور ملازمین اکثر اس کے بیمار پڑنے یا بیرونِ ملک دورے کی دعائیں مانگتے رہتے ہیں۔

مشورہ: اگر آپ کا باس بھی اسی قبیل سے تعلق رکھتا ہے تو ادارے میں کوئی کام شروع کرنے سے بھی پہلے ان کی رہنمائی لیں اور ہر مرحلے کی تازہ ترین رپورٹ انہیں دیتے رہیں تاکہ آنے والے وقت میں آپ ایسے باس کی تنقید یا انتقامی کارروائی کا نتیجہ نہ بنیں۔

مائیکرو مینیجر باس

اس قسم کے باس شکی یا اکھڑ مزاج تو نہیں ہوتے لیکن وہ اپنے ساتھ کام کرنے والے ایک ایک فرد کے معمولات میں اور کام کی باریک ترین جزئیات میں بہت زیادہ دلچسپی لیتے نظر آتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انہیں دفتر میں جاری ہر کام اور ہر کارکن کے بارے میں ’’سب کچھ‘‘ پتا ہو۔ یہاں تک کہ اگر کوئی ملازم تھوڑی تاخیر سے دفتر پہنچے تو یہ اس سے کرید کرید کر دیر ہونے کی وجہ پوچھتے رہتے ہیں۔ انہیں ہر روز کام کی پوری رپورٹ درکار ہوتی ہے جب کہ بعض انتہائی قسم کے مائیکرو مینیجر باس ہر ایک گھنٹے بعد رپورٹ مانگتے ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ضرور ہوتا ہے لیکن کارکنان کو ان سے سیکھنے کے بہت مواقع ملتے ہیں کیونکہ باس کی جزئیات پسندی ان میں بھی کام کو باریک بینی سے دیکھنے اور سمجھنے کے قابل بناتی ہے۔

مشورہ : اس طرح کے باس کو جہاں کام کی نوعیت اور تفصیلات سے بار بار آگاہ کرنا آپ کے لیے مفید رہے گا، وہیں آپ اسے اپنی کارکردگی اور پیش رفت کے بارے میں بھی بتاتے رہئے تاکہ مستقبل قریب میں آپ کے لیے کوئی سنجیدہ مسئلہ پیدا نہ ہو۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Charger the mobile with apples and potatoes
Previous Post سیب اور آلو سے موبائل چارج کریں
Next Post پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل کے زیر اہتمام ان کی رہائشگاہ ڈھل بنگش کھاریاں میں پیپلز پارٹی کے 51ویں یوم تاسیس منایا جائیگا، صدر پی پی پنجاب چوہدری قمر الزماں کائرہ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرینگے
PAKISTAN, PEOPLES, PARTY, FRANCE, PRESIDENT, PPP, FRANCE, ORGANIZED, 51ST, FOUNDATION, DAY, AT, HIS, HOUSE

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.