yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

تحریک انصاف کی حکومت کا جنوبی صوبہ پنجاب کے قیام کے حوالے سے شاندار اعلان

Web Editor November 29, 2018 1 min read
Excellent announcement of the government of Tehreek-e-Insaf regarding establishment of South Punjab province
Share this:

اسلام آباد: مشیر وزیر اعظم ارباب شہزاد کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کیلیے الگ ایڈیشنل سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی تعینات ہوں گے ،سال میں دو بار حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے ، ہمارا یقین ہے کہ چیلنج قبول کیے بغیر ترقی کی طرف نہیں جایا جاسکتا، فاٹا میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کو حتمی شکل دے رہے ہیں ،بلوچستان کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہیں ،قبائلی اضلاع میں تیز رفتار ترقی کیلیے پروگرام پر آیندہ دو ماہ میں کام شروع ہوجائیگا، جنوبی پنجاب کے لیے الگ سالانہ ترقیاتی پروگرام ہوگا،30جون 2019 سے پہلے جنوبی پنجاب کے لیے الگ سیکریٹریٹ بنادیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جناح کنونشن میں حکومت کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں حکومت کی جانب سے عوام کو 100 روزہ ایجنڈے سے آگاہ کرنا ہے ۔تقریب میں وزیر اعظم عمران خان اوروفاقی وزرا کی شریک ہیں۔ جبکہ غیر ملکی سفیر بھی اس تقریب میں شریک ہیں۔ خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم عمران خان ارباب شہزاد کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کیلیے الگ ایڈیشنل سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی تعینات ہوں گے ،سال میں دو بار حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے ، جنوبی پنجاب کے لیے الگ سالانہ ترقیاتی پروگرام ہوگا،30جون 2019 سے پہلے جنوبی پنجاب کے لیے الگ سیکریٹریٹ بنادیا جائےگا، ہمارا یقین ہے کہ چیلنج قبول کیے بغیر ترقی کی طرف نہیں جایا جاسکتا، فاٹا میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کو حتمی شکل دے رہے ہیں ،بلوچستان کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہیں ،قبائلی اضلاع میں تیز رفتار ترقی کیلیے پروگرام پر آیندہ دو ماہ میں کام شروع ہوجائیگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کیا جارہاہے، صوبوں کے تعاون سے ضم ہونیوالے اضلاع کیلیے صحت کارڈ کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے ، پانچ سال میں ملک بھر میں 10 بلین درخت اگائے جائیں گے ،ملک بھر میں یکساں اور معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جائے گا، ایجوکیشن بلیو پرنٹ کو لانچ کرچکے ہیں تعلیم تک رسائی، معیار پر توجہ دی گئی ہے ، خواتین کے لیے انصاف کا حصول آسان کیا جائے گا،پروگرام سے دو کروڑ افراد کو غربت سے نجات ملے گی۔
انکا کہنا تھا کہ اگر مختصر جائزہ لیا جائے گا تو سو روزہ ایجنڈا میں سے 34 نکات کا تعلق وفاق سے تھا۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ 34 میں سے 28 اہداف کو حاصل کر لیا ہے جبکہ 18 نکات پر کام جاری ہے۔ ہماری حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ انصاف ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہایت ایمانداری سے شفاف اندازمیں خودکو قابل احتساب ٹھہرایا، ترقی کی بنیاد رکھنا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے زیادہ اہم تھا، ہم نے کفایت شعاری کو اپنایا۔انکا کہنا تھا کہ مکانات کی تعمیر سےروزگار کےلاکھوں مواقع پیداہوں گے،لوکل حکومتوں کو مکمل با اختیار بنایاجائےگا،پنجاب میں ولیج کونسلز تشکیل دی جائیں گی ، اسلام آباد:ترقی کی بنیاد رکھنا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے زیادہ اہم تھا، نہایت ایمانداری سے شفاف اندازمیں خودکو قابل احتساب ٹھہرایا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن پروگرام حکومت کے فلیگ شپ پروگرام میں سے ایک ہوگا، سوشل پروٹیکشن پروگرام وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہے ،دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کو ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے گا، فصلوں ، لائیو اسٹاک ، فشریز ، پانی کی مارکیٹوں کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں ، سیاحتی پروگرام کیلیے فریم ورک مکمل کرلیا،سی سی آئی میں پیش کیاجائےگا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Twelve things that lose your hair
Previous Post بارہ چیزیں جو آپ کو بالوں سے محروم کردیں
Next Post گرتے بال روکنے کے چند مفید ٹوٹکے
A few useful breaks of stroke prevention

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.