yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ملک ریاض نے حکومت کو پیشکش کردی

Web Editor August 16, 2018 1 min read
Malik Riaz offered to the government
Share this:

لاہور: بادشاہی مسجد ہمارے حوالے کردیں، اسے بحال کردینگے، جتنا پیسہ لگا گا میں لگائوں گا، اس سے بہتر کوئی کام ہو ہی نہیں سکتا، اتنا ثواب ہے کہ ساری عمر کے لیے کافی ہے، ملک ریاض نے حکومت کو بڑی پیش کش کردی۔

چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نے حکومت کو بادشاہی مسجد کی بحالی کیلئے پیش کردی ہے۔ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ بادشاہی مسجد ہمارے حوالے کر دیں اسے بحال کردیں گے، یہ اللہ کا گھر ہے جو کرے گا اس کا فائدہ ہوگا، اس سے بہتر کوئی کام ہو ہی نہیں سکتا، اس کا بہت ثواب ہے، اس میں جتنا پیسہ لگے گا میں لگا دوں گا، بادشاہی مسجد اگر اصل حالت میں بحال ہو جاتی ہے تو سب کو ثواب ہوگا۔ پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے پروگرام کے میزبان اجمل جامی سے گفتگو کرتے ہوئے بادشاہ مسجد کی حالت زار سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے وزیر اعلیٰ شہبا ز شریف سے کیا ایک بحریہ ٹاؤن مسجد کا انتظام دیکھیں اور دوسری جانب بادشاہ کی بنائی ہوئی اس مسجد کی حالت زار ؟ اس کے بعد کمیٹی بنائی گئی کامران لاشاری اس کے سربراہ مقرر ہوئے ، پھر اوقاف والے آ گئے ، آپس میں ٹکراؤ تھا ، مسجد کی دیوار ،چھتوں میں سوراخ ہیں ،کچرے کے ڈھیر لگے ہیں،کو ئی پرسان حال نہیں ہے ، چیف جسٹس باب پاکستان اور بادشاہی مسجد کی فریاد بھی سن لیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین بحریہ ٹائون اس سے قبل بھی پاکستان میں کئی عوامی فلاح کے منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کر چکے ہیں اور ان کے عوامی فلاح کے کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میں بھی ہیں۔ملک ریاض مساجد کی تعمیر کے حوالے سے بھی مشہور ہیں اور ملک بھر میں کئی شاندار مساجدتعمیر کرا چکے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران بھی ملک ریاض نے اپنے شوق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھاکہ انہیں مساجد کی تعمیر کے حوالے سے خصوصی شغف ہے ۔ لال مسجد آپریشن کے بعد لال مسجد کی بحالی کے سلسلے میں بھی ملک ریاض سامنے آئے تھے اور لال مسجد کی ازسر نو تعمیر نو اور بحالی کیلئے آپ نے دل کھول کر اخراجات کئے تھے۔ماضی قریب میں ملک ریاضنے ازبکستان میں امام بخاری سائنٹیفک ریسرچ سینٹرکے قیام کیلئے بھی تاریخی رقم عطیہ کی تھی۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے سینٹر کی تعمیر کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا امدادی چیک ازبک سفیر کے حوالے کیا تھا۔امام بخاری سائنٹیفک ریسرچ سینٹر ازبکستان کے دارالحکومت ثمر قند میں تعمیر کیا جائے گا،امدادی چیک دینے کی تقریب اسلام آباد میں ازبک سفارتخاتے میں منعقد ہوئی تھی۔تقریب سے خطاب میں ملک ریاض نے کہا تھا کہ انھوں نے رواں سال کے آغاز میں اپنے دورے کے موقع پر ازبک نائب وزیر اعظم سے ملاقات میں سینٹر کے قیام کے لئے عطیہ دینے کا وعدہ کیا تھا،یہ امداد جدید سائنسی تعلیم ،تحقیق اور علم کے فروغ کے لئے بحریہ ٹاؤن کی کوششوں کامظہر ہے۔ازبک سفیر فرقت صدیقوف نے امدادی چیک دینے پر ملک ریاض کا شکریہ ادا کیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Oman: Traffic accident, 7 killed in Saudi family
Previous Post Oman: Traffic accident, 7 killed in Saudi family
Next Post The Pakistani-born lady in Australia chose the first Muslim member of the Senate
The Pakistani-born lady in Australia chose the first Muslim member of the Senate

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.