yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

انور مجید اور عبدالغنی کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا

Web Editor August 15, 2018 1 min read
Anwar Majeed and Abdul Ghanni were arrested outside the courtroom
Share this:

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہو رہی ہے۔ آج سماعت کے موقع پر انور مجید چاروں بیٹوں سمیت عدالت میں پیش ہو گئے۔ جہاں دورانِ سماعت انور مجید اور عبدالغنی کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت نے انور مجید فیملی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے گرفتار کرنے کا کہا نہ ہی گرفتاری کے احکامات دیئے۔

ایف آئی اے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے یہ ایف آئی کی صوابدید ہے وہ کیا کرتی ہے۔ عدالت نے انور مجید کے وکیل شاہد حامد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔ انور مجید کے وکیل شاہد حامد نے اس موقع پر کہا کہ انور مجید اور دیگرکا نام ای سی ایل میں ہے یہ باہر نہیں جا سکے ۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کس نے ان کا نام ای سی ایل میں رکھنے کیلئے کہا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ عدالتی حکم میں موجود ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، جہاں تفتیشی افسر محبوب عالم کا مکمل بیان ریکارڈ نہ ہوسکا، جس کے بعد سماعت پیر (20 اگست) تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا۔آج سماعت کے دوران تفتیشی افسر محبوب عالم نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا، تاہم یہ بیان مکمل نہ ہوسکا، جس کے بعد عدالت نے سماعت 20 اگست تک کے لیے ملتوی کردی، جہاں تفتشی افسر اپنا بیان مکمل کرائیں گے۔دوسری جانب عدالت نے پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بھی 20 اگست کو طلب کرلیا۔نواز شریف کو عدالت لانے کیلئے نئی حکمت عملی:نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچانے کے لیے آج نئی حکمت عملی اختیار کی گئی اور انہیں اڈیالہ جیل سے سیکیورٹی کے بڑے قافلے میں عدالت لایا گیا۔قافلے میں بکتر بند گاڑی سمیت ایک لینڈکروزر بھی تھی، لیکن احتساب عدالت کے باہر موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر خالی بکتربند گاڑی کو فرنٹ گیٹ سے عدالت لے جایا گیا جبکہ نواز شریف کو دوسری گاڑی میں عدالت کے اندر پہنچایا گیا۔اس موقع پر احتساب عدالت کے باہر لیگی کارکنوں نے احتجاج کیا، ایک کارکن بکتر بند گاڑی پر چڑھ گیا اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔واضح رہے کہ مذکورہ کیس کی 13 اگست کو ہونے والی سماعت کے دوران نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Imran Khan submitted nomination papers for the prime minister
Previous Post Imran Khan submitted nomination papers for the prime minister
Next Post The dollar cost in Interbank decreases 43 paise
The dollar cost in Interbank decreases 43 paise

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.