yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پی پی 10 راولپنڈی سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار حلف اٹھانے اسمبلی نہ پہنچے

Web Editor August 15, 2018 1 min read
Member of the Punjab Assembly from PP-10 Rawalpindi Chaudhry Nisar did not reach the assembly for taking oath
Share this:

لاہور: پی پی 10 راولپنڈی سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار حلف اٹھانے اسمبلی نہ پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر انتخاب لڑا تھاجس میں انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم وہ پی پی 10 راولپنڈی سے نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان کی حلف برداری تقریب تھی جس میں سپیکر رانا محمد اقبال نے منتخب ارکان سے حلف لیا لیکن سابق وفاقی وزیر داخلہ حلف اٹھانے اسمبلی نہیں پہنچے ۔ واضح رہے کہ اکستان کے سینئر سیاستدان اور حال میں ن لیگ سے الگ ہوکر ’جیپ‘ کے نشان پر انتخابات میں حصہ لینے والے چوہدری نثار علی خان مسلسل نویں بار رکن قومی اسمبلی بننے کا ریکارڈ قائم نہ کر سکے۔

این اے 59 سے پاکستان تحریک انصاف کے غلام سرور خان نے ٹیکسلا کے حلقے سے چوہدری نثار کو شکست سے دوچار کر دیا۔ اس حلقہ سے چوہدری نثار کے مقابلہ میں کھڑے مسلم لیگ ن کے امیدوار قمر الاسلام کو نیب نے صاف پانی کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔این اے 59 سے تحریک انصاف کے غلام سرور نے ایک لاکھ 2067ووٹ حاصل کئے جبکہ چوہدری نثار کو 66 ہزار 610ووٹ ملے۔ اس کے علاوہ چوہدری نثار کو صوبائی حلقے پی پی 12سے بھی انتہائی حیران کن طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑ گیاہے۔صوبائی حلقہ پی پی 12 سے چوہدری نثار نے 11ہزار 99 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے واثق قیوم نے 27ہزار 351 ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹی۔چودھری نثار علی خان 1985 سے حلقہ این اے52 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہور ہے تھے ، اور یہ ان کا مسلسل نوواں الیکشن تھا اگر وہ اس میں جیت جاتے تو قومی اسمبلی میں مسلسل نویں دفعہ آنے والے پہلے سیاست دان ہوتے مگر وہ یہ ریکارڈ قائم کرنے میں ناکام رہے ۔ یاد رہے کہ چودھری نثار علی خان پاکستان کے معروف سیاست دان 31جولائی 1954 کو راولپنڈی کے علاقے چکری وکیلاں میں پیدا ہوئے۔ ایچی سن اور آرمی برن ہال کالج سے تعلیم حاصل کی۔ چودھری نثار نے 1988 سے مختلف عہدوں پر وفاقی کابینہ کے ایک رکن کے طور پر کام کیا۔ 1988 میں پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی وزیر کے طور پر مختصر طور پر خدمات سر انجام دیں، 1997 سے 1999 کے دوران وزیر پٹرولیم اور قدرتی وسائل اور وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کا عہدہ سنبھالا، 29 مارچ 2008 13 مئی 2008 تک گیلانی کابینہ کے دوران میں وزیر برائے خوراک، زراعت اور مویشی/لائیو سٹاک رہے، جب کہ اسی دوران میں وزیر مواصلات بھی تھے۔مسلم لیگ ن کی آخری حکومت میں جون 2013 سے 28جولائی 2017 تک وزیر داخلہ رہے اور 17ستمبر 2008 سے 7 جون 2013 تک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رہے۔ جون 2013 میں تیسری شریف کابینہ میں وزیر داخلہ پاکستان بنائے گئے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Speaker of the KP Assembly and deputy speaker will be elected today
Previous Post Speaker of the KP Assembly and deputy speaker will be elected today
Next Post The members of the Punjab Assembly took oath
The members of the Punjab Assembly took oath

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.