yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

نواز شریف اپنی چوری اور میں دہشتگردی کےغلط مقدمے میں پیش ہورہاہوں، عمران خان

Web Editor April 10, 2018 1 min read
Imran Khan is in his stolen and in the crime of terrorism, Imran Khan
Share this:

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عدالت میں نواز شریف اپنی چوری اور میں دہشتگردی کےغلط مقدمے میں پیش ہورہا ہوں۔

Imran Khan is in his stolen and in the crime of terrorism, Imran Khanاسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں انسداد دہشتگردی کے قانون کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ دہشتگردی کا قانون اس لئے بنایا گیا تھا تاکہ ملک کے اہم مسئلے کے لیے احتجاج کرنے والے کے خلاف مقدمات لگائے جاسکیں، کسی نے نواز شریف پر ختم نبوت کے مسئلے پر جوتا پھینکا تو اس پر بھی دہشتگردی کی دفعات لگادی گئیں۔ شکر ہے کہ اب شاہد خاقان عباسی کو بھی انسداد دہشتگردی کا قانون یاد آگیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مجھے سیاست نہیں کرنی چاہیے تھی وہ اپنی سوچ کے مطابق ٹھیک ہی کہتے ہیں کیونکہ میں ان کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہوں، اگر میں سیاست نہ کرتا تو قوم ان کے بچوں کی غلامی کرتی رہتی، پیپلز پارٹی کا مطلب آصف علی زرداری ہے اور آصف زرداری سے اتحاد نہیں ہوسکتا۔ آصف زرداری اور نواز شریف میں فرق صرف کرپشن کا ہے۔ وزیراعظم ہوتے ہوئے نوازشریف نے تین سوارب روپے بچوں کی سولہ کمپنیوں میں بھیج دیے، قوم کا اربوں روپیہ باہرجانے کے سوال پر صرف قطری خط پیش کیا۔ نواز شریف اپنی چوری اورمیں دہشتگردی کےغلط مقدمےکی وجہ سے عدالت میں پیش ہورہاہوں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز اور شہباز شریف نے قوم کو پاگل بنایا ہوا ہے، ایک اداروں پر تنقید کرتا ہے اور دوسرا ان کی تعریف کررہا ہے، بڑا بھائی کہتا ہے کہ سازشیں ہورہی ہیں اور چھوٹے بھائی کو فوج سے نیاعشق ہوگیا ہے۔ اب کوئی پاگل نہیں بنے گا۔ قوم اس ڈرامے کو سمجھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے الگ صوبے کا مطالبہ اس وجہ سے ہوا کیونکہ صوبے کا 57 فیصد بجٹ لاہور میں خرچ ہوگیا، شہباز شریف نے پیسا بنانے کے لیے ملتان میں میٹرو بس چلائی  ہم جنوبی پنجاب کے لوگوں کے موقف کو درست سمجھتے ہیں۔

اس سے قبل کمرہ عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں ہو تو ان کے ساتھ لوگ آجاتے ہیں اور پھر چھوڑ جاتے ہیں، بڑے فیصلے کرنے کے لیے انسان کو خطرہ مول لینا پڑتا ہے، انسان کی ساکھ  اس کے فیصلوں سے دیکھی جاتی ہے۔ شریف خاندان کے پاس منی ٹریل میں قطری خط کےعلاوہ کچھ نہیں، شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کی جانی چاہیے

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Gold boots, tie and 25 lakh clothes Zebin-dynasty
Previous Post سونے کے جوتے، ٹائی اور25لاکھ کا لباس زیب تن دولہا
Next Post فاروق ستار بہادرآباد آکر کام کریں ہم ساتھ کھڑے ہیں، خالد مقبول صدیقی
Farooq Sattar works at Bahadurabad and stand with us, Khalid Siddique Siddiqui

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.