yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

مشال خان خیر ہو! تماشا گاہ سے رائیگاں تُو پلٹ نہیں رہا

Web Editor February 9, 2018 1 min read
Good luck Mashal khan! the destination to loaded you're not back
Share this:

“جب میں نے اپنے بچے کی میّت کے ہاتھ چومنے کے لئے تھامے تو ان کی ہڈیاں ایسے تھیں جیسے ٹوٹ کر سُرما بن چکی ہوں۔ ”مشال کی ماں نے سسکتے ہوئے اینکر کو بتایا۔

13 اپریل، بروز جمعرات کی شب ایک خبر چل رہی تھی مردان کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم کو قتل کر دیا گیا اور کسی چینل نے یہ بتانے کی جرات نہیں کی کہ وجہ کیا تھی۔ ہمارے ہاں اکثر اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور ہم ان کے عادی ہو چکے ہیں، اسی لیے اس خبر کو بھی اتنا سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ اصل وبال اس وقت اٹھا، جب سوشل میڈیا پر حقائق بتائے گئے اور مشال کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی۔ وہ ویڈیو دیکھ کر میں کئی منٹ تک ساکت رہ گیا تھا۔ کوئی اِتنا وحشی بھی ہو سکتا ہے؟ کوئی اتنا گرا ہوا بھی ہو سکتا ہے؟ اس ویڈیو میں منظر کچھ اس طرح کا تھا، “ایک خون کے تالاب میں برہنہ زخمی لاش پڑی تھی اور لوگ اس پر لاٹھیاں برسا رہے تھے۔ کوئی لاش پر تھوک رہا تھا، کوئی ڈنڈے برسا رہا تھا۔ کوئی لاش پر اچھل رہا تھا۔ نہ کوئی اس کے باپ کے بوڑھے چہرے کا سوچ رہا تھا، نہ کوئی اس کی ماں کی آہوں سے ڈر رہا تھا، جس طرح کر سکتے تھے ویسے ہی سب اپنی نفرت کا اظہار کر رہے تھے اور رحمت العالمین کے نام پر کر رہے تھے اور سرِ عام کر رہے تھے۔ وہ ویڈیو دیکھنے کے بعد میں کئی دنوں تک سو نہیں پایا۔ اِک کرب و اذیت ذات کا اِک مستقل سا حصہ بن گئی تھی۔ میں سوچ رہا تھا کہ وہ کون سا مذہب ہے جو اجازت دیتا ہے کسی کے کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوں، اندر موجود شخص پر تشدد کریں ، اسے برہنہ کر کے اسے اس کی ہی نظروں میں گرا دیں، اس کے بعد اس کے جسم میں دو گولیاں اتار کر اس سے اس کی زندگی کا حق چھین لیں، پھر اس کی لاش کو دوسری منزل سے نیچے پھینکیں اور اس کی لاش کے ساتھ بےحرمتی کی وہ وہ داستانیں رقم کریں جو ناقابلِ بیاں ہوں۔

سوشل میڈیا پر معاملہ اٹھائے جانے کے بعد حکام حرکت میں آئے، گرفتاریاں ہوئیں، عدالت میں کیس چلا، جے۔آئی۔ ٹی نے رپورٹ دی اور کل بالآخر فیصلہ سنا دیا گیا۔ فیصلے میں فائرنگ کرنے والے عمران کو سزائے موت، پانچ کو 25 سال قید اور پچیس لوگوں کی پانچ پانچ سال قید سنائے گئی جب کہ چھبیس افراد کو عدم ثبوت کی بناء پر رہا کر دیا گیا۔ اس پوری کارروائی کا سہرا جے۔ آئی۔ ٹی کے سر جاتا ہے، جس نے اپنی نوکریوں کو خطرے میں ڈال کر محنت کی۔ جے۔ آئی۔ ٹی میں شامل پولیس سربراہ کا رپورٹ پیش ہونے فوراََ بعد تبادلہ کر دیا گیا (خان صاحب کی دباؤ سے آزاد پولیس)، ملٹری انٹیلی جنس کے اہلکار کا بھی تبادلہ کر دیا گیا اور ایف۔ آئی۔ اےکے رکن کا بھی تبادلہ کیا گیا۔ جس کے خلاف ایف۔ آئی۔ اے رکن جب عدالت گئے تو ان کے خلاف ایک جھوٹا مقدمہ دائر کر دیا گیا۔ ان سب کے باوجود ان سب نے پوری ہمت و ایمانداری سے مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ اسی طرح کے لوگوں کی بدولت یہ ملک چل رہا ہے۔

جماعتِ اسلامی کے مردان کے امیر عطاءالرحمان نے رہا ہونے والے “غازیوں” کے لئے ایک ریلی کی کال دی، جس میں رہا ہونے والوں کو پھول پہنائے گئے اور سب نے اپنے عمل پر فخر کا اظہار کیا۔ وہی جماعت اسلامی، جس کے امیر سراج الحق کا وضو مشال پر بات کرتے ہوئے ٹوٹ جاتا ہے۔ وہی جماعت اسلامی جس کے امیر منوّر حسن نے فوج کی شہادتوں پر فتوے دئیے تھے۔ جب تک ایسے عناصر ہمارے معاشرے میں موجود لوگوں کی ہم حوصلہ شکنی نہیں کریں گے تب تک امن و سکون کا تصور بھی حرام ہے۔

مشال کا واقعہ شاید پیش نہ آتا اگر ہم سلمان تاثیر کے قاتل کو گلے سے نہ لگاتے۔ وہ شخص جس کو اس ملک کی سب سے بڑی عدالت نے دہشت گرد کہا، ہمارے وفاقی وزیر جا کر اس کا ماتھا چومتے رہے۔ وہ تو شکریہ مشال کا، جس کی بدولت ہمارے ہاں لوگوں میں اتنی جرات آئی کہ حق کے لئے بولیں، انتہا پسندی کی کھل کر مخالفت کریں کہ کہیں یہ آگ ہمارے گھر تک نہ پہنچ جائے۔

میرے شفیق استاد عدنان محسن کی ایک نطم جو انہوں نے مشال کے نام لکھی تھی، آپ کی خدمت میں پیش ہے!

ہجوم ہٹ نہیں رہا۔ ۔ ۔ ۔

ہجوم جس کی ٹھوکروں کی ضرب سے

ہوا میں ہانپتا ہوا غبار چھٹ نہیں رہا۔ ۔ ۔

غبار میں جو خاک ہےزمین سے اُڑی ہے یا

کسی کے سرد جسم سے۔ ۔ ۔خبر نہیں

(خبر بھی ہو تو کیا بگاڑ لے کوئی)

ہجوم ہٹ نہیں رہا۔ ۔ ۔

ابد کی شاخِ سبز پر کھلا ہوا

شباب کا گُلاب پتیوں میں بٹ نہیں رہا۔ ۔ ۔

ہجوم بے سکون ہے۔ ۔ ۔ سوال مر نہیں رہا

سوال کا زبان سے جڑا ہوا جو تار ہے

وہ تار کٹ نہیں رہا

ہجوم ہٹ نہیں رہا

وہ مر گیا۔ ۔ ۔

ہجوم اس کی ماں کی بد دعا سے ڈر نہیں رہا

ہجوم اسے چٹختی پسلیوں کے بل گھسیٹتا چلا گیا

کسی نے اس کے زخم کو لعاب کا کفن دیا

کوئی بدن کو لاٹھیوں سے پیٹتا چلا گیا

قریب چند لوگ عکس بند کر رہے ہیں

کیمروں میں ایسے کھیل کو

کہ جس میں سب کھلاڑیوں کی آستیں پہ خون ہے

ہجوم کو جنون ہے۔ ۔ ۔ ہجوم ہٹ نہیں رہا

میں منتظر ہوں اک طرف۔ ۔ ۔

مرے عقب میں چُپ کھڑی ہے اک محافظوں کی صف

ہجوم ہٹ نہیں رہا۔ ۔ ۔

ہجوم سے کہو ہٹے۔ ۔ ۔ غبار جانے کب چھٹے!

میں اس کے درد سے بھنچے شکستہ ہاتھ کی گرفت سے

ذرا سی نظم کھینچ لوں

محافظوں کا ترجماں۔ ۔ ۔ دعائے خیر میں مگن؟

نہیں نہیں!وہ پہلے سے رَٹا ہوا بیان رَٹ نہیں رہا۔

مشال خان!خیر ہو!

تماشا گاہ سے تُو رائیگاں پلٹ نہیں رہا۔ ۔ ۔

ہجوم ہٹ نہیں رہا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
When a girl on Facebook sent us a friend request
Previous Post جب ہمیں فیس بک پر ایک لڑکی نے فرینڈ ریکویسٹ بھیجی
Next Post دوبارہ پیدا ہونے کی صلاحیت رکھنے والا انوکھا جاندار
A unique living creature the ability to born again

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.