counter easy hit

39 ویں سالانہ محفل نعت زیر سرپرستی پیر سید منور حسین شاہ جماعتی جامع مسجد مہر الملت میں انجام پذیر ہوئی

Pir Munawar Hussain Jamaati

Pir Munawar Hussain Jamaati

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) امیر ملت نعت کونسل کے زیر اہتمام 39 ویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت زیر سرپرستی عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ امیر ملت علی پور سیداں شریف جمامع مسجد مہر الملت میں انجام پذیر ہوئی جس کی صدارت مفسر قرآن پیر سید ریاض حسین شاہ مرکزی ناظم اعلی جماعت اہلسنت پاکستان نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض صاحبزادہ سید نعمان حسین شاہ جماعتی نے سرانجام دیے محفل پاک کی نقابت افتخار رضوی نے کی آغاز اللہ کے بابرکت کلام سے قاری کرامت علی نعیمی نے کیا۔

اس موقع پر معروف نعت خواں محمد یوسف میمن ، محمد شہباز قمر آفریدی ، سید ذبیب مسعود شاہ ، قا ری احمد رضا جما عتی ، سرور حسین نقشبندی ، ذوالفقار علی حسینی ، سید رشید حسین شاہ ترمذی ، سید صہیب حسین شاہ جما عتی ، صابر سردار ، عمران حسن قادری اور دیگر نے با رگاہ رسالت ۖ میں گلہا ئے عقیدت کے پھول نچھا ور کیے۔

اس موقع پرپیر سید محمد زاہد حسین شاہ ، علامہ عبد المجید قادری ،صاحبزادہ برکات احمد چشتی ، مفتی محمد فیض الرسول ، علامہ نو الاقطاب صدیقی ، علامہ محمد عتیق ، چو ہدری ارشد ، محمد واحد ، شیخ عمران ، حاجی محمد اعظم ، حاجی غلام حسین جماعتی ، حاجی ادریس ، حاجی ملت رسول ، اصغر علی چوہان حیدری ، حاجی یاسین ، چو ہدری گلفام ، محمد خالد ، محمد عمران ملک ، حاجی زرک ، علی رضا حیدری ، حاجی محمد نور جماعتی ، انجم ، محمد افتخار جماعتی ، مسعور معروف جماعتی ، محمد حسن ، محمد حسنین ، نا ئب حسین مغل ، حافظ قاسم صدیق چشتی ، حاجی ظہو ر احمد جماعتی ، حاجی محمد بشیر ، حاجی نور محمد ، حافظ محمد امجد ، حاجی محمد فیاض ،حاجی محمد سلیم ، محمد سادات ، محمد اکرم ، سعید خان، شید مصور حسین شاہ ، حاجی محمد نذیر ، محمد نواز جماعتی اور دیگر بھی موجو د تھے۔

اپنے صدارتی خطبہ میں مرکزی ناظم اعلی جماعت اہلسنت پاکستان پیر سید ریا ض حسین شاہ نے کہاکہ اللہ رب العزت سے نیکو کا روں کی صحبت اور نسبت کے حوالہ سے دعا کرتے رہنا چا ہیے ۔اگر انسان علم و شہرت اور ترقی چاہتا ہے تو اپنی نسبتو ں کا پاس رکھنا سیکھے۔ انہو ں نے کہاکہ قیامت کے روز اللہ رب العزت کے حضور آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اصحا ب سے محبت اور عقیدت رکھنے والوں کو اللہ جداگانہ وقا ر سے نوازے گا ۔ دوسروں پر تنقید کی بجا ئے ہمیں اپنی اصلاح اور بہتری کی طرف توجہ دینی ہو گی۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں خود نما ئی اور انا پرستی نے اندھا بہرہ اپا ہج اور برہنہ بنا دیا ہے۔

انسان کے ہر مرض کی دوا اور دعا چوکھٹ رسول پر موجود ہے ہر کوئی دامن حبیب تھام لے تو معاشرے میں برائیوں اور بیما ریوں کا خود بخود خاتمہ ہو جا ئے گا ۔ محفل پاک کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے مولانا مفتی محمد اقبال چشتی صدر جما عت اہلسنت پاکستان پنجاب نے کہاکہ رسول اللہ سے محبت کا تقاضا ہے کہ انکی آل اصحاب اور ازدواج کی عزت و تعظیم کی جا ئے ۔ جس کسی نے بھی اہلبیت اطہا ر اور صحابہ کرام میں سے کسی ایک سے بھی بغض یا عداوت رکھی تو اسکا ایمان ضائع ہوگیا ۔آل رسول اور اصحاب سے مشترکہ عقیدت و محبت رکھنا ہی ایمان کی سلامتی اور تکمیل ہے ۔ انہو ں نے کاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیرو کار ہی درحقیقت دنیا کے اندر امن و محبت اور رواداری کا پرچار کرنے والے ہیں۔

جو شخص اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے ماں باپ اپنی آل اولاد اور ہر شے سے زیادہ محبت نہیں رکھتا اسکا ایمان نا مکمل روز قیا مت وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت و شفاعت سے محروم ہی رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح اصحاب کہف کی غار میں بیٹھنے والا کتا جنتی ہے اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل میں بیٹھنے والا منگتا بھی جنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آل اور اصحاب نے عظمت پائی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے قیامت تک آنے والے انسانوں میں سے جو کوئی بھی عظمت اور رتبہ چاہتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی اختیا ر کرلے۔

انہوں نے کاکہاکہ حضرت فاطمتہ الزہرہ وہ شخصیت ہیں جن کی آمد پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی مسند چھوڑ دی جو شخص فاطمتہ الزہرہ یا انکے بچوں کا نافرمان ہو گا تو وہ روز قیامت جنت کی خوشبو سے بھی محروم رہے گا ۔ علامہ محمد عتیق نے کہاکہ مسلمان فرقوں گروپوں اور گروہوں میں تقسیم ہو کر اپنی قوت کو مزید کمزور کررہے ہیں ۔ انبیا ء کے بعد اولیا ء اللہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ انسان کی اصلا ح کرتے ہیں اور انہیں صراط مستقیم کا مسافر بنا تے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ میلاد مصطفیۖ منانا سنت صحابہ اور اسلاف ہے اسکا انکار کرنے والے درحقیقت شیطان کے پیروکار ہیں۔