counter easy hit

بھارت کی مقبوضہ کشمیر پر اگر مگر کی سیاست ہر گز قبول نہیں۔ راجا امجد خان

Raja Amjad Khan

Raja Amjad Khan

برمنگھم برطانیہ (نمائندہ خصوصی) کشمیر کے مسئلہ پر کوئی اگر مگر کی سیاست ہر گز قبول نہیں۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔

کشمیریوں نے اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے ہذاروں جانوں کے نذرانے پیش کئے ہم ان تمام شہداء کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ بھارتی وزیر اعظم مودی اور اس سے پہلے جتنے بھی بھارتی حکمران آئے سب نے اپنی کٹپتلی حکومت کے زرئعے کشمیریوں کا جینا دوبر کر رکھا ہے۔

ہمیں بھارت کا مکرو چہرہ دنہا کے سامنے بے نقاب کرنا ہو گا اور ہر فورم پر صدائے احتجاج بلند کرنا ہو گا۔ ہمیں آزادی کے بیس کیمپ آزادکشمیر میں تحریک آزادی کو مزید تیز کرنے پر زور دینا ہو گا۔ اپنے بنیادی انسانی حقوق کے حصول سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کی کو ئی گنجائش نہیں۔

بھارت فی الفور اپنے سات لاکھ فوجہ دہشتگردوں کو مقبوضہ کشمیر سے بے دخل کرے۔ ہم بھارتی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے ہر گز نہیں کشمیریوں کے حوصلون کو کسی بھی صورت پست نہیں کیا جا سکتا اور اس کی مثال دنیا کے سامنے ہے لاکھ کے قریب کشمیری بھارتی تسلط کے خلاف لرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں ہم بھارت کو واضع طور پر بتلا دینا چاہتے ہیں کہ آئندہ بھی کشمیری آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اپنے آزادی کے خاطر بھارتی ظلم، جبر، بربریت اور بھارتی فوجی دہشتگردی صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ مڈ لینڈ ذون کے مرکزی صدر راجا امجد نے برمنگھم میں ایک تقریب کے دوران بھارت کی جانب سے کشمیر پر بے جا قبضہ کے خاتمہ اور کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کے مطالبہ پر کیا۔