yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’ایران امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں‘

MH Kazmi February 20, 2017 1 min read
IRAN, IS, NOT, AFRAID, OF, THREATS, BY, USA
Share this:

میونخ: ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دھمکیاں دینا بند کردے، کیوںکہ تہران اس کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں۔

IRAN, IS, NOT, AFRAID, OF, THREATS, BY, USAبرطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس بات کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ ایران کو ‘تنگ’ کر رہی ہے۔جواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکا کی حالیہ حکومت ایران پر بیلسٹک میزائل کی آڑ میں پابندیاں لگا کر اسے مشتعل کرنا چاہتی ہے، اگر ایران کو مزید تنگ کیا گیا تو تہران جوابی اقدامات اٹھاسکتا ہے۔یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ان دنوں جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی 3 روزہ ’سیکیورٹی کانفرنس‘ میں شرکت کے لیے وہاں موجود ہیں۔میونخ سیکیورٹی کانفرنس کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق کانفرنس میں امریکی نائب صدر مائیک پینس، پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سمیت دنیا کے 25 سے زائد ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

میونخ کانفرنس میں دنیا بھر کے 500 سے زائد رہنماؤں اور مندوبین نے شرکت کی، جب کہ اس میں مختلف ممالک کے 80 وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع بھی شامل ہوئے۔کانفرنس کا آغاز سیکریٹری دفاع جیمز میٹس اور جرمن وزیر دفاع ارسلا وون ڈیر لیئن کے درمیان مباحثے سے ہوا، جس کے دوران یورپی یونین اور نیٹو سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: میونخ کانفرنس: ‘امریکی پابندیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے سود مند نہیں’

اس کانفرنس میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی لاتعلق رہنے کی پالیسیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاون ثابت نہیں ہوں گی اور اس سے صرف دہشت گردی میں اضافہ ہوگا۔

انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے ایک پینل مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے 90 فیصد متاثرین خود مسلمان ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری دنیا کا شراکت دار ہے۔

کانفرنس کے اختتام پر ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی و برطانوی نشریاتی اداروں کو اپنے انٹرویوز میں کہا کہ ایران سے بات کرنے کا طریقہ دھمکیوں کے بجائے محبت کا ہونا چاہئیے۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جواد ظریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 388 برس سے دنیا نے ایران کے ساتھ تجربات کیے ہیں، ایران دھمکیوں سے نہیں بلکہ محبت اور باہمی تعلقات سے جواب دیتا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اسلامی انقلاب کے بعد سے اب تک امریکا اور ایران کے تعلقات کبھی بھی اچھے نہیں رہے۔جواد ظریف کے مطابق ’انہیں یقین ہے کہ امریکا کے سابق صدر براک اوباما نے ایران کے لیے دوسرے آپشنز استعمال کرنے پر بھی غور کیا ہوگا‘۔

مزید پڑھیں: میزائل تجربہ: امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں

ان کا کہنا تھا کہ براک اوباما نے پہلے ایرن پر معاشی پابندیاں لگائیں، بعد میں مزید پابندیاں عائد کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری کو استعمال کیا گیا۔اپنے انٹرویوز کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے صاف کہا کہ ایران امریکا کی دھمکیوں سے نہیں بلکہ باہمی تعلقات اور محبت سے جواب دے گا۔خیال رہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں نومبر 2013 میں ایران نے دنیا کی 66 عالمی طاقتوں سے اپنا جوہری پروگرام ختم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔اس معاہدے کے تحت ایران اپنے جوہری پروگرام کو ختم کردے گا، جس کے بدلے ایران پر عائد تمام عالمی پابندیاں سلسلہ وار ختم کی جائیں گی۔اس معاہدے میں امریکا کے علاوہ فرانس، جرمنی، برطانیہ، چین اور روس شامل تھے، معاہدہ طے پانے کے بعد ایران کی دنیا کے تمام ممالک سے بہتر تعلقات کی امید کی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا امریکا کو کرارا جواب

مگر امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آتے ہی ایرانی شہریوں پر امریکا آمد پر پابندی عائد کردی، جس پر ایران نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کو کرارا جواب دیتے ہوئے اعلان کیا کہ تہران بھی واشنگٹن کے شہریوں کی آمد پر پابندی لگا سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2017 کے آخری ہفتے میں ایران سمیت دیگر چھ ممالک عراق، شام، لبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں پر امریکا آمد پر پابندی عائد کردی تھی۔تاہم بعد ازاں امریکی عدالت نے ان پابندیوں کو معطل کردیا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
MIDDLE, EAST, TERRORISM, AND, PAKISTAN, BY, ZAMURAD, NAQVI
Previous Post مشرق وسطیٰ، دہشت گردی اور پاکستان
Next Post توانائی کے حصول کیلئے بھارت کی نظریں چاند پر
INDIA, WILL, ATTAIN, ENERGY, FROM, MOON, NOW

Related Posts

What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.