
khan, zahid, iqbal
چوہدری نثار کی وجہ سے صوبائیت کا ذہر مزید پھیلا ہے رہی سہی کسر سی پیک پر جانبدارانہ سوچ پوری کر رہی ہے، خان زاہد اقبال
پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق صدر جناب خان ذاہد اقبال نے صوبوں کے عدم تحفظ ہونے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ چوہدری نثارکی سکھا شاہی صوبائیت کا زہر پھیلا رہی ہے اور سی پیک پر جانبدارانہ سوچ اور ایک صوبے کو نوازنے کیلئے تمام تر اوچھے ہتھکنڈے ملک کو مزید پیچھے لے جا رہے ہیں۔جس سے بہت نقصان ہوگا۔ اور آنے والی نسلیں اس حکمران ٹولے کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔








