yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

برلن میں پیپلز پارٹی کا بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر جلسہ عام کا اہتمام

Yes 2 Webmaster December 31, 2015 1 min read
Jalsa e Shahadat Benazir Bhutto
Share this:
Jalsa e Shahadat Benazir Bhutto
Jalsa e Shahadat Benazir Bhutto

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو ومرکزی آفس برلن MCBیورپ کے مطابق،پاکستان کی دو مرتبہ منتخب ہونے والی خاتون وزیراعظم ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے آٹھویں یوم شہادت پر ہر سال کی طرح پوری دنیا میںاجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔یورپ کے تمام بڑے شہروں میںمحافل ،جلسوں اور محدود اجلاس منعقد ہوئے۔جرمنی میں فرانکفرٹ اور دوسرے بڑے شہروں کے علاوہ دارالحکومت برلن میں دو اجتماع منعقد کئے گئے۔

پہلا ایک جلسہ ء عام تھا ،جسکا اہتمام پیپلز پارٹی جرمنی رجسٹرڈ(سجاد نقوی)کے سینئر نائب صدررشید احمد نے پی پی برلن کے صدر میاں مبین اور انکی انتظامیہ کے ساتھ مل کرایک بجے دوپہر سے ٤ بجے سہ پہر تک سہیل انور خان کے لاگر میںکیا، جس میں برلن و جرمنی میں قائم کشمیری و پاکستانی سیاسی،دینی اور سماجی تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی،جن میںانجمن جعفریہ برلن کے ظہورشاہ؛ بزم ادب برلن کے جنرل سکریٹری سید سرورظہیر؛پی ایم ایل(ن) جرمنی کے سابق صدرریاض خان؛جرمن پاکستان فورم کے ریجنل سربراہ برلن، وزیر حسین ملک؛ منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے صدر میاں عمران الحق،سابق صدر جرمنی فیض احمد،جنرل سکریٹری محمد ارشاد ،نائب صدرPATجرمنی خضر حیات تارڑاورفری کشمیر آرگنائزیشن کے صدر محمد صدیق کیانی شامل تھے۔

سینئر رہنما و چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک PATیورپ،عالمی چیرمین کشمیر فورم انٹرنیشنلKFI،چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹیAGRS، مشہورو معروف عالمی ایشین صحافی و شاعر،محمد شکیل چغتائی نے بیماری کے باوجود پیپلز پارٹی کے رشید احمد کی خصوصی دعوت پر مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت فرمائی۔جلسہ کی صدارت رشید احمد اور نظامت طارق محمود اعوان و طارق محمود وڑائچ نے کی۔جبکہ محفل قرآن خوانی برائے بینظیر شہید ، سینئررہنما پیپلز پارٹی قیصر ملک اور قائم مقام صدرپیپلز پارٹی برلن و برانڈنبرگ آصف شہزاد چٹھہ کی جانب سے ٤ سے ٦ بجے تک ہوئی۔

جلسہ ء عام کا آغاز فیض احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔نعت رسول مقبول ۖ MQIبرلن کے چوہدری اشتیاق نے پیش کی۔رشید احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔پاکبان نیوز انٹرنیشنل کے سر براہ ،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما،فوٹو گرافر و صحافی ظہور احمد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس تاریخی جملہ پر اختتام کیا کہ”بی بی ہم شرمندہ ہیں ،تیرے قاتل زندہ ہیں۔”میاںعمران الحق نے بینظیر کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ” محترمہ بینظیربھٹو منہاج القرآن کی تا حیات رکن تھیں۔ انہیںڈاکٹر طاہرالقادری نے بہن کہا تھا اس ناطے وہ میری تائی تھیں،لہٰذا مجھے بھی انکی شہادت کا اتنا ہی افسوس ہے جتنا پیپلز پارٹی کو۔” انہوں نے شہید بینظیر کی مغفرت کیلئے مختلف اعمال کی تلقین کی۔جس پر طارق محمود اعوان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ گڑھی خدا بخش میں بینظیر کی لحد پر ہمہ وقت قرآن خوانی اور فاتحہ کا سلسلہ جاری ہے اور وہاں مدفون بھٹو خاندان کیلئے ایصال ثواب ہوتا رہتا ہے۔

چیف کوآرڈینیٹرPATیورپ محمد شکیل چغتائی نے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ،PATیورپ اورAGRSکی جانب سے اس دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انتظامیہ اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور شہید عوام بے نظیر بھٹوکا عوام کی بہتری اور خوشحالی کا فلسفہ،ان کی سوچ اور پروگراموں کو بڑھانے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ”ملکی اور عالمی سازشوں نے پہلے بھٹو صاحب اور پھر بینظیر کو پاکستانی عوام سے جدا کردیا۔ورنہ پاکستان کی تاریخ آج کچھ اور ہوتی۔اب نہ یہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا سوچا ہوا پاکستان ہے اور نہ بھٹو و بینظیرکا۔اسے بچانا اور دوبارہ صحیح سمت پر گامزن کرنا دیگر جماعتوں کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کی سب سے بڑی اور پہلی ذمہ داری ہے،جو عوامی سطح پر ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔اسے عوامی پارٹی بنانا کارکنوں پر بھٹو خاندان کا قرض ہے۔”

اسکے بعد شکیل چغتائی نے پرنس انجم بلوچستانی کی حیثیت سے اپنا تازہ کلام سناتے ہوئے ،کڑے احتساب کی اہمیت،اسکے ہونے پر یقین اور مجرموں کو سزاملنے کی امید کا اظہار کیا اور پھربینظیر بھٹوشہیدکی عوام سے محبت اور جمہوریت کیلئے طویل جدو جہدکو منظوم خراج تحسین پیش کیا۔ جس پر انہیںداد و تحسین سے نوازا گیا۔ پیپلز بزنس فورم کے صدرطارق محمود وڑائچ نے پاکستان کے زمینی حقائق و معروضی حالات کو زیر بحث لاتے ہوئے عالمی طاقتوں،جغرافیائیتبدیلیوں اور مشرق وسطےٰ میں چھڑی ہوئی جنگ کا ذکر کیا۔پاکستان میں آمریت کے حوالے سے بات کی اور مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بن جانے کی وجوہات پر غور و فکر کا مشورہ دیا۔انکے بعدطارق محمود اعوان نے بڑے پر جوش انداز میںاپنے خیالات کا اظہار کیا اور جا بجا شعر پڑھ کر سماں باندھ دیا۔

آخر میںسابق رہنما مزدور کسان پارٹی اور پیپلز پارٹی کے اہم کارکن،بھٹو ہائوس کے بانی، سہیل انور خان نے بینظیر کی شہادت پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی مظلومیت اور محرومیوں کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ”ہم پر کرپشن کے الزام لگانے والے خود کرپشن میں مبتلا ہیں۔یہ پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی سازش ہے،جسکے تانے بانے اسٹیبلشمنٹ سے ملتے ہیں۔مفاہمت کی پالیسی نے ہمیںفائدہ کے بجائے نقصان پہنچایا ہے۔” انہوں نے مہمانوں کی بھر پور شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا۔

اسکے بعد طارق محمود اعوان نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی،رشید احمد اور میاں مبین کی جانب سے تمام حاضرین کی شرکت پر اظہار ممنونیت کیا اورگرم گرم کھانے سے انکی تواضع کا بندوبست کیا۔اسطرح پیپلز پارٹی کا یہ شاندار جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ جلسہ کی کوریج جیو ٹی وی اور اپنا انٹرنیشنل نیوز کے ایڈیٹر انچیف پرنس انجم بلوچستانی کی جانب سے کی گئی،تصاویر کی تیاری میںظہور احمد،چیف ایڈیٹر پاکبان نیوز انٹرنیشنل کا تعاون حاصل رہا۔جیو ٹی وی نےPATجرمنی کے نائب صدر خضرحیات تارڑ اوربزم ادب برلن کے جنرل سکریٹری سرور ظہیرکے بینظیربھٹو کی شہادت اور پاکستان کے حالات پر خیالات عکس بند کئے۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post اسلامک سنٹر اتھلون میں عظیم الشان محفل میلاد النبی کے انعقاد کی تصویری جھلکیاں
Next Post برلن میں پیپلز پارٹی کا بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر جلسہ عام کے اہتمام کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.