yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

بلاتفریق رنگ ونسل ومذہب خدمت، جوزف فرانسیس کا جرم

F A Farooqi May 24, 2015May 27, 2015 1 min read
Share this:
Joseph Francis
Joseph Francis

تحریر: اقبال کھوکھر
خبر ہے کہ حکومت نے جوزف فرانسیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ملک بھر کی سیاسی ،سماجی وعوامی تنظیموں، شخصیات نے گزشتہ دنوں دو اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبرکی پرزور مذمت کرتے ہوئے شدید ردعمل کااظہار کیا ہے۔ جوزف فرانسیس نے سانحہ یوحناآباد کی نہ صرف مذمت کی بلکہ ناجائز گرفتاریوں کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس کو حکومتی حلقوں میں ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا جاتا رہا جبکہ عوامی سطح پر ایم اے جوزف فرانسیس کے اس اصولی واخلاقی اقدام کو بھرپور پذیرائی ملی۔اور ملک کی سیاسی، سماجی ،سول سوسائٹی اورہر مکتبہ فکر کے افراد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا۔یہی وجہ ہے کہ حکومت کے چند افراد کویہ سچائی ناگوار گزری حالانکہ بے شمار سماجی وسول حلقوں نے اس سانحے کے بعد کی صورتحال پرہمیشہ مسیحی برادری کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی بھی مذمت کی تھی جو کہ ریکارڈ کاحصہ ہے۔جوزف فرانسیس نے ہمیشہ قومی سالمیت، معاشرتی استحکام اور وطن سے محبت کی بات کی ہے

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف ہماری غیور اور بہادر افواج کے جرات مندانہ آپریشن ضرب عضب کی ہر سطح پر حمایت کی ہے اور آپریشن کے دوران شہید وزخمی ہونے والے ہمارے فوجی جوانوں کی عظمت،دلیری اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ نہ تو مساجد کو معاف کرتے ہیں،نہ امام بارگاہوں کو، نہ چرچز کواور نہ دیگر عبادت گاہوں کو بلکہ عوامی مقامات اور سکیورٹی ادارے بھی ان کے ظلم وبربریت سے محفوظ نہیں۔ 23 مارچ ، 14 اگست سمیت ہر قومی تہوار میں وہ قومی یکجہتی ،رواداری اور ریاستی محبت میں اپنے گھر اور دفتر میں قومی پرچم لہراتے ہیں۔پرچم کشائی کی تقریب میں سول سوسائٹی سمیت قومی میڈیا بھی موجود ہوتا ہے۔ہاں یہ ضرور ہے کہ وہ بلاتفریق رنگ ونسل ومذہب معاشرے کے مظلوم ومحکوم ومجبور طبقات کی آواز بن جاتے ہیںجو شائد بہتیروں کو پسند نہیں۔ طویل سیاسی وسماجی جدوجہد کے دوران انہوں نے ہر قومی جماعت،ادارے اور شخصیات کے ساتھ روابط رکھے

جمہوری شخصیت ہوتے ہوئے لندن میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں محترمہ بے نظیر بھٹو، میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ قومی جماعت پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی” کے چیئرمین کی حیثیت سے تاریخی دستاویز”میثاق جمہوریت”پر دستخط بھی کئے۔ ملک کے سماجی شعبے میں ان کی خدمات کی طویل فہرست ہے۔ملک میں سلامتی،امن اور معاشرتی فلاح وبہبود وخوشحالی کے لئے ان کاکردار لائق تحسین رہا۔ پاکستان اور پاکستان سے باہر ان کے یہ بیانات ریکارڈ پر ہیں کہ پاکستان ہماری شناخت ہے اور کوئی ہمیں پاکستان سے جدانہیں کرسکتا کیونکہ پاکستان کے قیام میںقائداعظم کے ساتھ ہمارے بزرگوں کا فیصلہ کن تاریخی کرداررہا ہے ۔ہمیں کوئی فتح کرکے یہاں نہیں لایا بلکہ ہم اس کے بانیوں میں شامل ہیں”باشعورحلقے جانتے ہیں کہ ایسی بات صرف پاکستان سے محبت کرنے والا انسان ہی کرسکتا ہے۔ مزدوروں وکاشتکاروں کے معاشی مسائل ہوں،طلباء وطالبات کی تعلیمی ضروریات ہوں، نوجوانوں کے لئے مستقبل پروگرام ہوں،خواتین کے حقوق کی فراہمی کامسئلہ ہو، پسے طبقات کی دادرسی، ظلم وجبر، ناانصافی اور زیادتی کے شکار افرادکی سماجی، اخلاقی وقانونی بحالی کی بات ہوجوزف فرانسیس نے اپناانسانی،اخلاقی، سماجی وسیاسی ذمہ دارانہ کرداراداکیا جس کے باعث سول سوسائٹی، قومی وبین الاقوامی ادارے وشخصیات ان پراعتماد کرتے ہیں۔

Blame
Blame

بات سمجھ سے بالاتر معلوم ہوتی ہے کہ جس شخص نے کبھی اپنی ذات کے ساتھ بھی بے احتسابی نہ کی ہو اس پر الزام ہو کہ اس نے کوئی غیرقانونی کام کیا ہے جبکہ دیوان بہادر ایس پی سنگھا کی برسی ہو،سول سوسائٹی کے حقوق کے لئے پرامن احتجاجی مظاہرہ ہو، ملک میں امن وسلامتی کے قیام کے لئے ریلی ہو،دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کی حوصلہ افزائی ہو،زلزلہ زدگان وسیلاب متاثرین کی بحالی ومددہو،کسی بھی فرد کے ساتھ ناانصافی ،زیادتی ہو،بنیادی حقوق کی فراہمی وبحالی درکار ہو،قومی ایشو ہو،ہر معاملے میں ان کاکردارذمہ داررہا۔ان کی زندگی پر مبنی لکھی گئی کتاب”حقیقی قومی ہیرو”ان ساری باتوں کی تاریخی سچائی بیان کرتی ہے۔جوزف فرانسیس نے صرف اقلیتوں کے لئے آواز بلند نہیں کی بلکہ ان کی زندگی میں ہزاروں ایسے مسلم بہن بھائی بھی ہیں جن کی اخلاقی،سماجی اورقانونی مددکی ان کے حقوق کے لئے جوزف فرانسیس نے جدوجہد کی ۔

حکومت کو تو ان کا ممنون ہونا چاہیے کہ انہوں نے سماجی شعبے میں اپنی مددآپ کے تحت ملک میں خوشحال معاشرے اور مضبوط پاکستان کے لئے اچھے ذمہ دارشہری ہونے کا فرض نبھایا ہے اس کے برعکس انہیں دبانے،ہراساں اور مقدمات میں الجھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔وقت نے بھی ثابت کیا کہ جوزف فرانسیس ایک سچے مسیحی، مخلص پاکستانی اورہمدردانسان ہیں۔جو شخص کسی کو درد میں دیکھ کر سونہ سکے اس کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے قبل سوچنا چاہیے کہ یہ نہ تو انسانی طور پراور نہ ہی ریاستی شہری کے طور پر بہتر عمل ہوگا۔ویسے بھی جو جرم ہوا ہی نہ ہواس کی سزا کے لئے کسی کو نامزد کرنا انتہائی غیرقانونی عمل ہے۔جمہوری دور میں سیاسی جماعتیں حکومتوں کی پالیسیوں پر تنقید کرتی ہیں ۔یہ سیاسی لوگوں کاعوامی حق ہے اور جمہوریت کاحسن بھی ۔خود موجودہ حکمران متعددادوار میں حکومتوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

اصل میں بات وہی ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں ومظلوم طبقات کی بات کرنا ہی جوزف فرانسیس کاجرم ہے۔میاں نوازشریف کولندن میں اپنے ساتھ”میثاق جمہوریت” پر دستخط کرنے والے اس جوزف فرانسیس کی قربانیوں کویادرکھنے کی ضرورت ہے کہ اسی جوزف فرانسیس نے پاکستان میںاس وقت کی حکومت کی طرف سے کی جانے والی مراعاتی پیش کش کو ٹھکراکرلندن میں بلائی جانے ولی APC میں شرکت کی تھی کیونکہ وہ آمرانہ نظام کے خلاف ایک اصولی سیاست کے قائل رہے۔تمام مقتدرحلقوں کو اس صورتحال پرغورکرنے کی ضرورت ہے کہ کوئی محب وطن شہری ،انسان دوست، ہمدرد شخص مظلوم ومجبور کی آواز بلندکرتاہے تواسے سراہے جانے کے بجائے اس کے خلاف کارروائی کی کوشش سراسرناانصافی ہے۔مہذب معاشرہ اورزندہ قومیں ایسانہیں کرتیں لہٰذا ایساکوئی بھی اقدام اٹھانے سے گریز کیا جاناچاہیے۔

Iqbal Khokhar
Iqbal Khokhar

تحریر: اقبال کھوکھر

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Fahmida Mirza
Previous Post سندھ حکومت حکمرانی کا جمہوری حق کھو چکی ہے: فہمیدہ مرزا
Next Post کبھی نہیں سوچا؟

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.