yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
شوبز

فرح خان نے شاہ رخ، عامر اور سلمان کو ایک ساتھ سائن کرنا ناممکن قرار دیا

Yes 1 Webmaster March 7, 2015 1 min read
Shah Rukh, Aamir Khan, Salman Khan
Share this:
Shah Rukh, Aamir Khan, Salman Khan
Shah Rukh, Aamir Khan, Salman Khan

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ کو میں ہوں ناں اور ہیپی نیو ایئر جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والی ہدایتکارہ فرح خان نے انڈسٹری کے تینوں خانوں ( شاہ رخ، سلمان اور عامر) کو ایک ساتھ فلم میں سائن کرنا مشکل کام قرار دے دیا۔ کوریو گرافری سے فلمسازی کی طرف سفر کرنے والی 50 سالہ فرح خان نے اب میزبانی کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور \’فرح کی دعوت\’ کے نام سے ان کا ایک کوکنگ شو ہندوستان میں مقبول ہورہا ہے۔

فرح خان سے اکثر یہ فرمائش کی جاتی ہے کہ شاہ رخ، سلمان اور عامر کو ایک ساتھ کسی فلم میں کاسٹ کریں تاہم فرح نے اس کام کو نہایت مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ وہ شاہ رخ، سلمان اور عامر کی بہت اچھی دوست ہیں، تاہم وہ انھیں ایک ساتھ کسی فلم میں کاسٹ کرنے کا وعدہ نہیں کرسکتیں۔

فرح کہتی ہیں کہ لگتا ہے کہ خدا بھی انھیں اکٹھا نہیں کرنا چاہتا لہذا میں بھی اس کی حامی نہیں بھر سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے 8 سال پہلے تنیوں خانز کو فلم \’اوم شانتی اوم\’ کے ایک گانے کے لیے اکٹھا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ بھی ممکن نہ ہوسکا۔ شاہ رخ اور دپیکا پڈوکون پر فلمائے گئے اس گانے میں بالی ووڈ کی 30 شخصیات نے حصہ لیا تھا، جن میں سلمان خان بھی شامل تھے تاہم عامر خان اس موقع پر بھی دستیاب نہ ہوسکے تھے ۔فرح خان کہتی ہیں کہ ہو سکتا ہے

مستقبل قریب میں یہ ممکن ہو جائے، اس کے لئے وہ پوری امید رکھتی ہیں۔ یاد رہے کہ عامر خان اور سلمان خان ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں لیکن ان دونوں کی شاہ رخ خان سے بالکل بھی نہیں بنتی اور اس کا اظہار یہ تینوں شخصیات مختلف مواقع پر کرتی رہتی ہیں ۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Sarwar Siddiqui
Previous Post خواب شرمندۂ تعبیر ہونے کا موسم
Next Post کترینہ کیف نے زور و شور سے شادی کی تیاریاں شروع کر دیں
Ranbir Kapoor, Katrina Kaif

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.