yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

سینٹ الیکشن یا ہارس ٹریڈنگ شو

Yes 1 Webmaster March 6, 2015 1 min read
Pakistan
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر : عقیل خان
لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے جبکہ میں کہتا ہوں کہ پاکستان تو ترقی یافتہ ملکوں سے بھی کہیں آگے نکل چکا ہے۔ کہنے کو تو ہم لوگ غیر ملکی امداد پر چل رہے ہیں لیکن یہ سفید جھوٹ ہے کیونکہ جس ملک کے سیاستدان سینٹ کے الیکشن میں سیٹ کے لیے صرف ایک ووٹ کی خاطرکروڑ وں روپے دے سکتے ہیں تو بھلا وہ ملک دوسرے ممالک کی امداد پر کیسے چل سکتا ہے ؟ یہ بات بالکل درست ہے کہ پاکستان کی عوام غریب اور مسائل سے دوچار ہے جبکہ پاکستان کے سیاستدان جو عوام سے ہمدردی کا نعرہ لگاتے ہیں، الحمد اللہ یہ سب عوام کی لوٹی ہوئی دولت سے مالامال ہیں۔ عوام یہ پڑھ اور سن کر ہنستی ہے کہ فلاں سیاستدان کی کوئی جائیداد نہیںیا اس کی جائیداد میں صرف ایک رہائشی گھر ہے۔ ہمارے لیے یہ اس دن کا سب سے مزاحیہ لطیفہ ہوتا ہے۔ اس دور میں جب یونین کونسل کا الیکشن لڑنے کا خرچہ عام آدمی برداشت نہیں کرسکتا ۔ جبکہ ایم این اے یا ایم پی اے کے الیکشن میں لو گ بڑی بڑی گاڑیاں اور بڑے بڑے قافلے استعمال کرتے ہیں پھر اپنے مخالف کو شکست دینے کے لیے ووٹ خریدنے کے لیے پیسے دینے پڑے تو اس بھی دریغ نہیں کرتے۔بھلا ہم کیسے یقین کرلیں کے اُس ایم این اے کے پاس گھر یا جائیداد نام کی کوئی چیز نہیں۔

حالیہ سینٹ الیکشن میں سرعام میڈیا کے اوپر اسی قسم کا چرچہ رہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن میں ووٹ کے لیے کروڑوں روپے تقسیم کیے جارہے ہیں۔ ہر سیاستدان ہارس ٹریڈنگ کا رونا رو رہا ہے مگر یہ نہیں پتہ کہ ہارس ٹریڈنگ کر کون رہا ہے۔کون بک رہا ہے اور کون خریدرہا ہے؟ سوال یہ ہے کہ اتنی رقم ان تقسیم کرنے والوں کے پاس آئی کہاںسے؟ اگر یہ رقم فلاحی کاموں کے لیے فنڈ کی آڑ میں دی گئی تو پھر اتنے عرصہ سے ان سیاستدانوںنے عوام کے حق پرکیوں ڈاکہ ڈالے رکھا؟ کیا یہ فلاحی کام اب ہی ان لوگوں کو نظر آئے ہیں ؟ پچھلے کئی سال سے ان کو کیوں نظر انداز کیے رکھا ؟ عوام بے چاری اپنے مسائل کے لیے روتی پھر رہی ہے اور یہ سیاستدان صرف زبانی کلامی خرچ کر رہے ہیں۔

پاکستان کے سیاستدان جتنا زیادہ اپنا خرچہ بڑھائیں گے اس کا اتنا ہی زیادہ نقصان عوام کو اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ وہ خرچ عوام کو ٹیکس کی مد برداشت کرنا پڑتاہے۔آپ خود دیکھ لیںپاکستان کے شہروں میں بجلی تو صرف 14سے 16گھنٹے تک نہیں ہوتی مگر بجلی کا بل 24گھنٹے کی بجلی سے بھی کہیں زیادہ آتا ہے ۔ اس کے علاوہ اگر آمدن کی طرف نظر ڈالی جائے تو پاکستان کے ملازمین کے تنخواہ میں اضافہ سال میں ایک بار ہوتا ہے اور وہ بھی 10سے 15فیصد تک اور وہ بھی بنیادی پے سکیل پر جبکہ استعمال کی چیزوں میں اضافہ ہر ماہ کیا جاتا ہے اور اگر اس کی سال کے آخر میں ایوریج نکالیں تو یہ سالانہ اضافہ 50سے 60فیصدتک بنتا ہے ۔اس سے اندازہ لگا لیں کہ اخراجات میں زیادہ اضافہ ہوا یا آمدن میں؟

اس وقت سینٹ الیکشن کے لیے سیاسی پارٹی بڑی تیزی کے ساتھ ایک دوسرے سے پیکج کررہی ہیں۔ سیاستدان صبح شام ایک دوسرے سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر اتحاد بن رہے ہیں۔ کل تک ایک دوسرے کے خلاف بولنے والی جماعت ایم کیو ایم اور پی پی نے درمیانی راہ (سمجھدار کے لیے اشارہ کافی) نکال کر اپنے اپنے دو ،دو سینٹر بلا مقابلہ منتخب بھی کرا لیے ہیں۔ اب کوئی ان جماعتوں سے پوچھے کل تک تو سندھ حکومت چھوڑ کر ایک دوسرے کے خلاف محاذ تیار کررکھے تھے اور آج ایک دوسرے کے گلے لگ کر اپنا الو سیدھا کرلیا۔ پاکستان کی آبادی تو کروڑوں پر مشتمل ہے اس سے کرپشن ختم کرنے کی باتیں کی جاتی ہیں مگر یہ سیاستدان پہلے اپنے اندر سے تو کرپشن ختم کرلیں جو ایک ووٹ کے لیے کروڑوں روپے کا سودا کرتے ہیں۔ یہ انگلیوں پر گنتی کے ممبرز ہوتے ہیں مگر پھر بھی کرپشن کا رونا رویا جارہا ہے۔ جو سیاستدان اپنے اندر کی کرپشن ختم نہیں کرسکتے وہ ملک کے اندر کیسے کرپشن ختم کرسکتے ہیں؟

اے حکمرانو ذرا سوچو ! عوام تو ہر حال میں تمھارے ساتھ چلتی ہے اور تمھارے دکھائے ہوئے خوابوں کو حقیقت سمجھ بیٹھتی ہے اور ایک نئی امید لگا کر تمھارے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے مگرتم لوگ ہمیشہ اس کے ساتھ دھوکہ کرجاتے ہویہاں تک کہ جب ملک پر کوئی برا وقت آیا تو اس عوام نے دل کھول کرتمھار ا ساتھ دیا ۔ قرض اتارو ملک سنوارو پروگرام ہو یا شوکت خانم کینسر ہسپتال کی تعمیر ،سیلاب زدگان کی مدد ہو یا زلزلہ زدگان کا دکھ ، پاکستان کی عوام نے دل کھول کر اس میںنہ صرف چندہ دیابلکہ ہماری ماں بہنوں نے اپنے زیور تک ان کو دے دیے۔

کیا یہ حکمران کبھی عوام کی طرف سچے دل سے سوچیں گے؟ کیا عوام کی پریشانیاں حکمران سمجھ سکیں گے؟ کیا یہ سیاستدان عوام کے دلوں میں اپنا اعتبار ، بھروسہ اور اعتماد پیدا کرسکیں گے؟ کیونکہ اب تو سیاست کا مطلب ہر شخص جھوٹ سمجھتا ہے بلکہ یہاں تک کہ اگر کوئی شخص کسی سے وعدہ کرتا ہے تودوسرا شخص اس سے کہتا ہے کہ یہ سیاسی بیان تو نہیں؟اس بات سے آپ اندازہ لگالیں کہ سیاست کو لوگ کس طرح سمجھتے ہیں؟ میں تو یہ ہی دعا کروں گا کہ اللہ پاکستان کے حکمرانوں کو ہدایت دے کہ وہ اپنی عوام کے حالات کو سمجھ سکیں اور ان کے دکھ کواپنا دکھ سمجھ کر ان کی خدمت کر سکیں۔

Aqeel Khan
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان
aqeelkhancolumnist@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Well Model
Previous Post تاریخی شہر وزیرآباد ترقی و خوبصورتی کی راہ پر
Next Post کرکٹ ورلڈ کپ اور پاکستانی میڈیا
Pakistani Media

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.