yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

لالی پاپ (قسط 1)

Yes 1 Webmaster January 22, 2015 1 min read
Vote
Share this:
Vote
Vote

تحریر: لقمان اسد
ہردن نیا وعدہ، ہر روز نئی منطق اور روزانہ کی بنیاد پر نیا ایک جھوٹ تراش کر قوم کے سامنے ہمارے حکمران رکھ دیتے ہیں کیا عہد سیاست میں انہیں محض یہی کچھ سیکھنے،بولنے اور کرنے کو میسر آسکا ہے؟سچائی سے دور دور تک جنہیں ہرگز واسطہ نہیں کہ ان کے نذدیک سچ بولنا، کہنا اور بتانا شاید ایک جرم عظیم اور گناہ کبیرہ ہے۔قوم سے ہمدردی ان کا وطیرہ نہیں اور نہ ہی وہ قوم کے ممنون ہیں کہ قوم کے ووٹ سے تو وہ منتخب ہوکر نہیں آئے۔

دھاندلی اور پیسے کا کھیل سیاست کو انہوں نے بنارکھا ہے اس لیے کم ہی قومی مسائل پر توجہ متمکن کرپاتے ہیں سرکاری وسائل اور قومی خزانے کا بے دریغ استعمال اپنے ذاتی کاروبار اور مفادات پر وہ صرف کرتے ہیں کیونکہ دولت سمیٹنا،مال بنانا ہی ان کا محبوب مشغلہ ٹھہرا ہے جب کہ اپنی بقاء کا حتمی تصور اسی راز میں وہ مضمر پاتے اور اسی عمل کو ہی اپنی کامیابی اور کامرانی سے تعبیر کرتے ہیں۔یہی وہ فلسفہ سیاست ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں جس پر آصف علی زرداری،میاں محمد نواز شریف اور ہمارے ملک کی اکثر سیاسی جماعتوں کے قائدین کاربند ہیں۔

الیکشن 2013منعقد ہوئے تو جس دن یہ الیکشن ہورہے تھے اسی شام کوئی تقریباًسوادس کے قریب میاں محمد نوازشریف ٹیلی ویژن پر نمودار ہوتے ہیں اور ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم دوسری سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ حکومت بنائیں گے اور انتقام پر ہرگز نہ اتریں گے انہیں کہا ںسے یہ الہامی یا غیب کی خبریں حاصل ہوپائیں کہ کل کے تمام نتائج ان کو معلوم ہوچکے اور وہ اپنی فتح وکامرانی کا اعلان سرشام ہی کرنے پر بضد تھے؟ اس خوف سے کہ دھاندلی کا بنایا گیا منصوبہ صبح تک کہیں بے نقاب نہ ہوجائے اس لیے کسی تبدیلی کی صورت میں وہ شور واویلا یا ہنگامہ کھڑا کرسکیں کہ ہمیں تو کامیابی کا ادراک رزلٹ آنے سے قبل ہوچکا تھا،ہمیں تو کامل یقین تھا ہم ہی نے یہ معرکہ سر کرنا اور انتخابات جیت جانے ہیں تو آج صبح ہوتے ہی ہمارے خواب ایک سازش کے تحت ہی چکنا چور کردیے گئے اور ہمیں شکست کی ذلت سے دوچار کیا گیا ہے۔

پاکستان میں یہ پہلا موقع تھا کیونکہ انتخابی نتائج الیکشن کے روز اتنے وقت تک کبھی مکمل نہیں ہوپاتے کہ جس وقت مسلم لیگ ن کے قائد جناب میاں محمد نواز شریف اپنی انتخابی کامیابی کا اعلان کردینے کے بعد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق ملک وقوم کو آگاہی دے رہے تھے۔

جب اس انتخابی عمل اور مسلم لیگ ن کی حکومت بن جانے کا مرحلہ مکمل ہوچکا تو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جو الیکشن مہم میں ایک جلسہ کے دوران سٹیج سے گر کر زخمی ہوگئے تھے اپنی صحت یابی کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے تو انہوں نے ن لیگی حکومت کو اسمبلی فلور پر تجویز دی اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل کو جاری رکھنے کی خواہش کے سبب تحریک انصاف نے الیکشن کے نتائج قبول کیے ہیں وگرنہ تحریک انصاف کا موقف گزشتہ انتخابات کے حوالے سے بڑا واضح ہے کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی،بے ضابطگیاں اور ریگنگ ہوئی ہے اس لیے میں یہ مطالبہ حکومت کے سامنے رکھتا ہوں کہ وہ چار حلقوں میں تحقیقات کا حکم جاری کرے اور اس عمل کا جلد آغاز ہونا چاہیے۔

حکومت نے مگران کی ایک نہ سنی وہ بار بار اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری سے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے رہے مگر وہاں بھی انہیں لفٹ نہ کرائی گئی تب انہوں نے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا۔ (جاری ہے )

Luqman Asad
Luqman Asad

تحریر: لقمان اسد

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Supreme Judicial Commission, Meeting
Previous Post سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 جنوری کو ہو گا
Next Post جماعت الدعوۃ نے دفتر خارجہ کی جانب سے پابندی کو مسترد کر دیا
Jamaat-ud-Dawa

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.