counter easy hit

کورونا وباء۔۔!! عالمی آبادی کو کم کرنے کی گھناؤنی سازش یا کوئی اور چکر۔۔؟؟ مبشر لقمان نے دو سپر پاورز کے درمیان چلنے والی جنگ کا پردہ چاک کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس دنیا کہ آبادی کم کرنے کی سازش ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ دو سپر پاورز کی لڑائی میں کورونا وائرس سے آبادی کم کرنے کی سازش ہے۔ ان کا کہنا ہے
کہ جب کورونا وائرس کی وجہ سے مارکیٹ گرنے لگیں تو چینی کمپنیوں نے سو فیصد شیئرز خرید کر بڑی بڑی کمپنیاں اپنے نام کر لیں مبشر لقمان نے کہا کہ جب نیویارک کی سٹاک مارکیٹ کریش ہوئی تو بھی چینی کمپنیوں نے بڑی تعداد میں شیئرز خریدے ۔ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ یہ وبا 15 اپریل تک ختم نہیں ہو گی۔ جبکہ مئی کے آخر تک چلے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے برا وقت آنے والا ہے۔ لوگ یورپ یونین ممالک کے سربراہوں بھی تبدیل ہو نگی ۔ لوگ ڈونلڈ ٹرمپ سےبھی تنگ آ چکے ہیں۔ بڑی تعداد میں لیڈر شپ تبدیل ہو گی۔ مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ امریکہ چین سے بڑا متاثر بن چکا ہے۔ امریکہ اب تو بلکل افغانستان میں جنگ لڑنے کیلئے فنڈز نہیں لگائے گا۔یہ بات بھی قابل غوررہے امریکہ اور اٹلی چین سے آگے نکل کر سب سے زیادہ کورنا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ٹلی میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا بلکہ روزانہ کی بنیاد پر اس میں شدت آ رہی ہے۔اٹلی اس وقت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں مزید 8 سو 89 افراد کورونا وائرس کے نذر ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت اٹلی میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 10 ہزار 23 ہو گئی ہے۔ جبکہ چین میں اس وبا پر قابل پا لیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website