counter easy hit

استائیس اکتوبر 1947 بمقابلہ 27 اکتوبر 2019: پڑوسی ملک کی حمایت سے تاریخ ایک مرتبہ پھر خود کو دہرانے کو تیار۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کی پیچھے چھپی اصل کہانی سامنے آگئی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اینکر پرسن جنید سلیم کا کہنا ہے کہ افواہیں چل رہیں کہ مولانا کے ملین مارچ کو پڑوسی ملک کی حمایت حاصل ہے، 27 اکتوبر 1947 کو ماؤنٹ بیٹن نے مقبوضہ کشمیر کا الحاق انڈیا ساتھ تسلیم کیا، اسی 27 اکتوبر کو جب کشمیری سوگ کی کیفیت سے گزر رہے ہونگے، مولانا اس حکومت اور نظام کے خلاف مارچ کررہا ہوگا، یہ اتفاق تو نہیں ہوسکتا؟۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں جنید سلیم کا کہنا تھا کہ ’’افواہیں چل رہیں کہ مولانا کے ملین مارچ کو پڑوسی ملک کی حمایت حاصل ہے، 27 اکتوبر 1947 کو ماؤنٹ بیٹن نے مقبوضہ کشمیر کا الحاق انڈیا ساتھ تسلیم کیا، اسی 27 اکتوبر کو جب کشمیری سوگ کی کیفیت سے گزر رہے ہونگے، مولانا اس حکومت اور نظام کے خلاف مارچ کررہا ہوگا، یہ اتفاق تو نہیں ہوسکتا؟‘‘۔ایک اور پیغام میں جنید سلیم کا کہنا تھا کہ ’’مسلم لیگ نون چاہتی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈرائیونگ سیٹ پر نہ بیٹھنے دیا جائے۔ اور ڈرائیونگ سیٹ ن لیگ خود سنبھالے لیکن مولانا اس بات پر کبھی بھی راضی نہیں ہوگا کہ بندے میں مدرسوں سے لاؤں اور سیٹ کوئی اور سنبھالے۔ اب دیکھنا ہے یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے‘‘۔خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ نے پاکستانی سیاست کا پارہ ایک دفعہ پھر سے اوپر چڑھا دیا ہے، سلیم صافی بھی کل مولانا فضل الرحمان سے ملنے پہنچے اور ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ آج شام مولانا سے دو ڈھائی گھنٹے گپ شپ ہوئی۔ان کی گفتگو میں اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ انہیں اشارہ ملا ہے لیکن 27 اکتوبر کے لئے ان کی تیاریوں، یکسوئی اور کامیابی کے حد درجہ یقین کو دیکھ کر پھر شک ہونے لگتا ہے کہ کہیں سے اشارہ ہے یا پھر کم از کم کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے‘‘۔
real, story, behind, Molana Fazal ur Rahman, sit in, and, Azadi March, stand, saleem safi, and, junaid saleemreal, story, behind, Molana Fazal ur Rahman, sit in, and, Azadi March, stand, saleem safi, and, junaid saleemreal, story, behind, Molana Fazal ur Rahman, sit in, and, Azadi March, stand, saleem safi, and, junaid saleemreal, story, behind, Molana Fazal ur Rahman, sit in, and, Azadi March, stand, saleem safi, and, junaid saleem

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website