yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اگر آپ بھی کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو یہ رپورٹ ضرور پڑھیے

MH Kazmi July 18, 2019 1 min read
If you want to succeed, read this report
Share this:

If you want to succeed, read this report

لاہور(ویب ڈیسک) تازہ اعداد وشمار کے مطابق 50فیصد چھوٹے کاروبار اپنے ابتدائی پانچ برسوں میں ناکامی سے دوچار ہو کر نوجوان کاروباری و اختراع سازوں، صنعتکاروں، تاجروں اور خدمات دینے والوں کو مایوسی کی کھائی میں گرا دیتے ہیں، پھر وہ کبھی عزم اور حوصلہ نہیں کر پاتے کہ دوبارہ سے نئی حکمت عملی وضع کر کے خود کو کامیابی کی شاہراہ پر گامزن کرسکیں۔ ذیل میں ایسے ہی جواں عزم نوجوان انٹرپرینیورز کے لئے عالمی تجارت پر چھا جانے والے ارب پتی کامیاب صنعت کاروں اور اختراع و جدت سازوں کی شاندار کامیابی کے راز انہی کی زبانی بتائے گئے ہیں۔ہمارے دور کے عظیم ترین جدت ساز اور جینئس اسٹیو جابس، نوجوان کاروباری خواتین و حضرات کو بڑے صائب مشورے دے گئے۔ ان کی مکمل توجہ تعداد کے بجائے مصنوعات کے معیار پر ہوتی تھی۔ کامیابی کے حصول کے لئے انہوں نے نوجوان انٹرپرینیورز کو یہی مشورہ دیا، ’’معیار، تعداد سے زیادہ بہتر ہے۔ دو مکانات سے کہیں بہتر ایک مکان ہے، جو اچھے طریقےسے چلتا ہو۔ معیار بہتر ہو گا تو خودبخود آپ لوگوں کا اعتماد جیتیں گے‘‘۔زیادہ تر کاروباری شخصیات اپنے کلائنٹس کو بوجھ جانتے اور ان کو ناخوش رکھتے ہیں، مگر بل گیٹس انہیں اثاثہ جانتے ہیں۔ ان کے مطابق ’’آپ سے انتہائی ناراض صارفین آپ کے لئے سیکھنے کا بہت بڑا ماخذ ہیں‘‘۔ اگر آپ اپنے اسٹارٹ اَپ کو ترقی دینا چاہتے ہیں تو آپ کو ناخوش اور ناراض صارفین کی شکایات اور تحفظات پر توجہ دے کران کی ضروریات کے مطابق چلنا ہو گا۔ وہ آپ کی مصنوعات و خدمات کی خامیاں بتا کر آپ کو مستقبل میں سنبھلنے کا موقع دیتے ہیں، اس لئے یہ ان کا آپ پر احسان ہے، جسے کھلے دل سے قبول کریں۔ دنیا کے انتہائی کامیاب انٹر پرینیورز میں شمار کیے جانے والے مارک زکربرگ کا ایک ہی مشورہ ہے، ’’تیز ہاتھ چلائیں اور غلطیاں کم کریں، یقیناً غلطیوں سے سیکھ کر آپ کوئی حیرت انگیز کام کریں گے‘‘۔ انہوں نے اسٹارٹ اَپ اسکول سے خطاب کے دوران کہا، ’’بہت سی کمپنیاں بہت آہستہ چل کر اور بہت باریک بینی سے کام کر کے بہت کچھ گڑبڑ کر دیتی ہیں۔ جب آپ ایسی کوئی چیز جلدی نمٹانے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ دونوں اطراف غلطیاں کرتے ہیں اور فوری طور پر جان لیتے ہیں کہ کہاں آنچ بھر کسر رہ گئی ہے۔ دوبارہ وہی چیز آپ جلد از جلد مکمل کر کے دنیا کو حیران کر دیتے ہیں۔ تیز کام کرنے سے ہم زیادہ کام نمٹاتےاور تیزی سے سیکھتے ہیں۔ جب آپ کا کام کرنے کا انداز تیزہوتا ہے تو بروقت ڈلیوری آپ کی کامیابی کی ضمانت بن جاتی ہے‘‘۔ فیس بک پر نیوز فیڈ کے حوالے سے فوری شکایات کا ازالہ بھی اسی طرح کیا جاتا ہے۔ ورجن گروپ کے بانی رچرڈ برنسن کی زیرنگرانی400 سے زائد کمپنیاں کام کر رہی ہیں، ان کے کاروبار کا دنیا میں سب سے زیادہ متنوع پورٹ فولیو ہے جس میں ایئرلائنز اور ریکارڈ اسٹورز سے لے کر اسپیس ٹریول جیسے کاروبار شامل ہیں۔ ان کے مطابق، ’’کاروبار کے مواقع گاڑیوں کی طرح ہوتے ہیں، جن کے ماڈلز ہمیشہ بدلتے رہتے ہیں‘‘۔ وہ نوجوان انٹرپرینیورز کو بڑے کاروباری مواقع کے حصول کے لئے ایک سے زائد کاروبار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایمیزون کے سی ای او، جیف بیزوز آن لائن کاروبار کے ساتھ دیگر کمپنیوں کے بھی مالک ہیں۔ انہوں نے دنیا کے امیر ترین افراد کی دوڑ میں بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ان کی کامیابی کا ایک ہی راز ہے کہ وہ ہر ایک چیز سے زیادہ اپنے صارفین کی ضروریات کا خیال رکھتے ہیں، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے، ’’ایک واحد انتہائی اہم چیز صارفین پر توجہ ہے۔ ہمارا ہدف ایمیزون کو دنیا کی سب سے زیادہ کسٹمر سینٹرک کمپنی بنانا ہے۔ ہمارا نعرہ صارفین کا اعتماد ہے‘‘۔ اگر نوجوان کاروباری افراد اس مشورے کو مانیں تو کامیابی کی ضمانت حاصل کر سکتے ہیں۔ کامیاب علی بابا گروپ کے شریک بانی جیک ما کی سحرانگیز کامیابی ابتدائی حیات میں کئی ناکامیوں سے بھری ہے۔ وہ اسکول میں ریاضی کے مضمون میں کمزور تھے اور ہارورڈ سے10بار مسترد ہوئے۔ کئی کمپنیوں میں ملازمت کی درخواستیں دیں، ہر جگہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے ان مشکلات کو آزمائش جانا اور کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے چڑھتے علی بابا کو ایمیزون کے مقابل لا کھڑا کیا۔ وہ کہتے ہیں، ’’کبھی ہائے میںمر گیا، میرا سب کچھ لٹ گیا وغیرہ نہ کہیں، کبھی ہمت نہ ہاریں۔ آج، کل سے مشکل ہے لیکن اگر آج کی فکر نہیں کی تو کل اس سے برا ہو گا۔ کل کے بعد سویرا ہو گا‘‘۔ ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اَپس کے لئے اس میں کامیابی کا زریں اصول یہ ہے کہ ناکامیوں کے ہاتھوں ہمت ہارنے کے بجائے کل کے سویرے کی امید جگا کر مستقبل کو روشن و فروزاں رکھیں۔ یہی بات پاکستانی اسٹارٹ اَپس پر بھی لاگو ہوتی ہے، جو ذرا سی ناکامی سے دلبرداشتہ ہو کر پھر کسی نئی راہ کے مسافر بننے کی بجائے مایوسی کے اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Who is the real right of the World Cup final? New Zealand coaches also came to the field, said heart
Previous Post ورلڈکپ فائنل کا حقیقی حق دار کون ہے ؟ نیوزی لینڈ کے کوچ بھی میدان میں آ گئے، دل کی بات کہہ ڈالی
Next Post بجلی کے بل میں واضح کمی لانے کے چند آزمودہ طریقے جو ہرگز آپ کے علم میں نہ ہونگے
There are some trivial ways to make a clear reduction in the electricity bill that will not be in your knowledge

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.