yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

انصار عباسی نے کپتان کی ناکامی کی ایک اور وجہ بیان کر دی

MH Kazmi April 26, 2019 1 min read
Ansar Abbasi described another reason for the failure of the captain
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں کے حوالے سے ہر قسم کی افواہیں گردش کر رہی ہیں اور سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا یہ تبدیلیاں وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ہوئیں یا کسی اور کے دبائو کا نتیجہ تھیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نامور صحافی انصار عباسی اپنے ایک خصوصی تبصرے میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس حکومت کو لانے والے، سپورٹ کرنے والے اور خان صاحب سے بڑی بڑی امیدیں باندھنے والے مایوس ہو رہے ہیں۔ کچھ لوگ تو یہ تک کہہ رہے ہیں کہ اگر اب بھی عمران خان حکومت نے پرفامنس نہ دکھائی تو پھر کابینہ میں تبدیلی نہیں بلکہ حکومت کی چھٹی کا آپشن ہی باقی رہ جائے گا۔ یہ بھی سننے کو مل رہا ہے کہ پی ٹی آئی پروجیکٹ فیل ہوتا نظر آ رہا ہے، اس لیے اب کسی دوسرے پروجیکٹ پر کام کرنا پڑے گا۔ افواہیں‘ افواہیں ہوتی ہے لیکن پاکستان کی تاریخ کو دیکھتے ہوے ڈر ہی لگا رہتا ہے کہ کہیں واقعی یہ باتیں سچ ثابت نہ ہوں۔ دنیا کہاں سے کہاں چلی گئی لیکن ہم اب بھی یہ باتیں کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی پروجیکٹ یا عمران خان پروجیکٹ فیل ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ہمارا ماضی حکومتوں کو گرانے، من پسند حکمرانوں کو لانے، سیاسی پارٹیوں کو توڑنے اور کنگز پارٹیوں کو بنانے کے پروجیکٹس سے بھرا پڑا ہے لیکن اس سب کا حاصل کیا ہوا؟ نہ ہماری معیشت نے ترقی کی، نہ عوام کو خوشحالی ملی، اداروں کو بنانے کاخواب شرمندۂ تعبیر ہوا اور نہ ہی یہاں آئین و قانون کی عملداری کا خواب پورا ہوا۔ حالات بد سے بدتر ہی ہوئے کیونکہ سسٹم کو چلنے نہیں دیا گیا، سارا زور پروجیکٹس پر ہی رہا۔ پروجیکٹس کا ظاہری نشانہ سیاستدان رہے، ہر غلطی اور ہر ناکامی کا ذمہ دار بھی سیاستدانوں کو ہی ٹھہرایا گیا لیکن دراصل ان تمام پروجیکٹس سے نقصان پاکستان اور پاکستان کے عوام کا ہوا۔ نتیجتاً ہم آج بھی کنفیوژن کا شکار ہیں کہ کیا ہمیں 1973ء کے آئین کے مطابق پارلیمانی نظام ہی چلنے دینا چاہیے یا یہاں صدارتی نظام رائج کیا جانا چاہئے۔ پارلیمانی نظام کو یہاں چلنے نہیں دیا گیا، آئینِ پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں رہی اور پھر ہم کہتے ہیں کہ نظام کو بدلو، آئین کو بدلو۔ اگر حکومتوں اور سیاسی پارٹیوں کو جوڑنے توڑنے کے پروجیکٹس جاری رہے تو یاد رکھیں آنے والے سو سال میں بھی نہ ہم کسی نظام سے مطمئن ہوں گے اور نہ ہی کوئی پروجیکٹ کامیاب ہوگا۔ نظام تو وہ کامیاب ہوتا ہے جسے طے شدہ ضابطوں کے مطابق چلنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ ہم نے تو بار بار دیکھا کہ جمہوری پروجیکٹ بنائے جاتے ہیں، پھر اُنہیں فیل کر دیا جاتا ہے اور پھر کہا جاتا ہے کہ نظام میں خرابی ہے، آئین ٹھیک نہیں۔عمران خان کس طرح حکومت میں آئے اس بارے میں عمومی طور پر جو کہا جاتا ہے وہ اگر سچ بھی ہے تو میں نہ پی ٹی آئی کی حکومت اور نہ ہی عمران خان کے ایک پروجیکٹ ہونے کے ناتے فیل ہونے پر خوشی کا اظہار کروں گا۔ الیکشن جیسے بھی ہوئے، جب تک کوئی عدالتی فیصلہ انتخابات کے خلاف نہیں آ جاتا، عمران خان اس ملک کے وزیراعظم ہیں اور پارلیمنٹ عوام کا نمائندہ ادارہ، جنہیں بغیر کسی تیسرے فریق کے دبائو کے آئین و قانون کے مطابق چلنے دینا چاہئے۔ اگرچہ بہت سوں کے نزدیک عمران خان اپنی حکومت کے سب سے بڑے دشمن خود ہیں لیکن یہ وقت کی ضرورت ہے کہ اپوزیشن ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے کسی پروجیکٹ کا بالواسطہ یا بلاوسطہ حصہ نہ بنے۔ اگر کسی سیاسی جماعت کے ساتھ ماضی میں کسی پروجیکٹ کی بنیاد پر زیادتی ہوئی یا اُس کی حکومت کو ختم کیا گیا اور اُس میں اُس کے مخالفین کو استعمال کیا گیا تو اس بنا پر اب وہ عمران خان اور پی ٹی آئی سے بدلہ لے گی یا اس پروجیکٹ کو خوشی سے فیل ہوتا دیکھے گی تو پھر سمجھ لیں کہ دراصل یہ کامیابی اُس کی نہیں بلکہ اِس سے پروجیکٹس کے کھیل کو مضبوط کیا جائے گا اور نظام کمزور ہی رہے گا۔ جہاں تک عمران خان کی حکومت اور طرزِ حکمرانی کا تعلق ہے، محسوس ایسا ہوتا ہے کہ عمران خان تحریک انصاف میں بھی کسی کی نہیں سنتے اور اپنے سیاسی مخالفین کے متعلق اُنہوں نے اپنے دل و دماغ میں ایسی نفرت پال رکھی ہے جس کے ہوتے ہوئے نہ ملک میں سیاسی استحکام آ سکتا ہے اور نہ ہی معیشت ترقی کر سکتی ہے۔ خان صاحب احتساب کے لیے نظام کو بہتر بناکر سبھی چوروں، ڈاکوئوں کو ضرورق پکڑیں لیکن اُن کا جو گزشتہ آٹھ ماہ کا طرزِ عمل ہے، وہ اپنے ساتھ دشمنی سے کم نہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,247 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Sheikh Rasheed's meeting with Asad Umar
Previous Post شیخ رشید کی اسد عمر سے ملاقات ہو ہی گئی ۔
Next Post وزیر اعظم عمران خان نے خود ہی پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی
Prime Minister Imran Khan himself heard the good news of Pakistanis

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.