yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اگر عمران ناکام ہوگئے؟

Web Editor April 15, 2019April 15, 2019 1 min read
If Imran failed?
Share this:

ضد اور خوش گمانی کا معاملہ الگ ہے ورنہ دیوار پہ لکھا نظر آ رہا ہے کہ کارِ حکومت احباب کے بس کی بات نہیں۔ ہاں، کوہ ہمالیہ سونا بن جائے اور سمندر کا پانی پٹرول میں تبدیل ہو جائے تو الگ بات ہے۔ سوال اب سیاست کا نہیں، بقاء کا ہے۔

سوال یہ ہے کہ اس حکومت کی ناکامی سماج کی نفسیات پر کیا اثر ڈالے گی؟ حکومت کی ناکامی اب مزید کسی دلیل کی محتاج نہیں۔ لوگ اب تک زندہ ہیں تو یہ اس بات کا اعلان ہے کہ رازق اور مالک اللہ کی ذات ہے ورنہ ا س حکومت نے تو کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ مسائل اور بحران کوئی نئی بات نہیں، قوموں کو ان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ موجودہ حکومت کا مسئلہ بھی اس کو درپیش بحران نہیں، بصیرت اور صلاحیت ہو تو بحرانوں پر قابو پا لیا جاتا ہے۔ حکومت کا اصل بحران اس کا رویہ ہے۔ اس غیر سنجیدگی، اس کھلنڈرے پن، اس غیر ذمہ داری، اس لا ابالی اور اس بے حسی کے ساتھ تو گھر نہیں چلتے، ملک کیسے چل سکتے ہیں۔ بعض دوستوں کا اصرار ہے محض سات ماہ میں کسی حکومت کے بارے میں رائے قائم کرلینا مناسب نہیں ہے۔ہمیں کچھ انتظار کرنا چاہیے۔ سوال یہ ہے کس بات کا انتظار؟ کیا کوئی ایک پالیسی ایسی بتائی جا سکتی ہے جس کے بارے یہ گمان کیا جا سکے کہ دو تین یا چار سالوں کی بعد اس کے نتیجے میں حالات بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے؟ کوئی سمت ہے نہ کوئی پالیسی۔ اقوال زریں تھے جو اب دھیرے دھیرے مجموعہ لطائف بنتے جا رہے ہیں۔ حکمران کے پاس ویژن ہو تو قوم اس کے بروئے کار آنے تک انتظار کر سکتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اسد عمر کے پاس کون سی ایسی چیز ہے جس پر ویژن کی تہمت دھری جا سکے۔

یہی کہ رمضان آتا ہے تو لوگ کیلے اور امرود لے لیتے ہیں تا کہ فروٹ چاٹ بنا سکیں اور یوں مہنگائی ہو جاتی ہے؟ اقتدار میں آئے تو مہنگائی کا طوفان بد تمیزی کھڑا کر دیا گیا۔ اس وقت ارشاد ہوا ہم چونکہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جا رہے اس لیے مہنگائی ہو رہی ہے۔ اور اب جب مہنگائی لوگوں کی جان کو آ چکی ہے تو بارگاہ اقتدار سے منادی ہوتی ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جاناناگزیر ہو چکا ہے۔ دوست ممالک سے کچھ رقم ملی تو دو مرتبہ اسد عمر اور ایک بار خود عمران خان نے کہا اب پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہی۔اپنی کہی کسی بات کا تو پاس رکھا ہوتا؟ اب تو یہ گمان بھی شاید گناہ کے دائرے میں آئے گا کہ اس حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی ہے۔ سرمائے کی اپنی نفسیات ہوتی۔ خوف اور سرمایہ ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ اس حکومت کے بانکوں نے پکڑ لیں گے اور چھوڑیں گے نہیں کی قوالی یوں گائی کہ سرمایہ دار ڈر کر بھاگ گیا، اب صرف ہمنوا باقی ہیں اور قوال۔ قوال حیران ہے اور ہمنوا پریشان۔ سامعین کی جان پر بنی ہے، کسی کا اب نچنے نوں دل نہیں کردا۔ پہلے احتساب کا غلغلہ بلند کر کے سرمائے کو یہاں سے بھگا دیا، اب ہوش آئی ہے تو اسی سرمائے کو واپس لانے کے لیے ایمنسٹی سکیم لائی جا رہی ہے۔ وہی ایمنسٹی جو ماضی میں دوسرے دیتے تھے تو گناہ ہوا کرتا تھا۔ سوال وہی ہے : معاشی پالیسی کہاں ہے؟ کس بات کا انتظار کیا جائے؟

ہم کیا سیموئل بکٹ کے ”ویٹنگ فا ر گوڈو“ کے کردار ہیں جو کسی درخت تلے بیٹھ کر ایک ایسی چیز کا انتظار کرتے مر جائیں جس کا ہمیں علم ہی نہ ہو؟معاملہ اب محض ایک حکومت کا نہیں، سماج کی بقاء کا ہے۔ عمران خان کی ناکامی کوئی معمولی سانحہ نہیں ہو گا۔ مجھے ڈر ہے یہ حادثہ سماج کی نفسیاتی چولیں ہلا دے گی۔ مجھے اس امکانی منظرنامے سے باقاعدہ خوف آ رہا ہے۔ عمران ایک امید کا نام تھا۔ سیاست سے بالعموم لاتعلق رہنے والے لوگوں کو عمران نے سیاسی طور پر متحرک کیا۔ انتشار فکر کے شکار سماج میں تبدیلی کے لیے غیر جمہوری اور غیر آئینی راستوں کی بجائے ایک جمہوری اور آئینی راستے میں لوگوں کی کشش نظر آئی اور لوگوں نے سمجھا جمہوریت کے ذریعے حقیقی تبدیلی آ سکتی ہے۔یہ تجربہ اس برے طریقے سے ناکام ہو تا ہے تو سماج اس کے مضر اثرات سے محفوظ نہیں رہ پائے گا۔ یہ فکری اور نفسیاتی شکست و ریخت مختلف صورتوں میں ظہور کر سکتی ہے۔ پہلی صورت یہ ہو سکتی ہے کہ سماج اس تجربے کو فکری ارتقاء سمجھ کر اس میں سے خیر برآمد کر لے۔ وہ یہ جان لے کہ حزب اختلاف میں رہتے ہوئے جھوٹے سچے خواب دکھانا اور غیر حقیقی دعوے الگ بات ہے اور اقتدار میں آ کر ان کو تعبیر دینا اور عملی جامہ پہنانا ایک بالکل الگ معاملہ ہے۔اس صورت میں سماج مزید کسی انتشار فکر سے تو بچ جائے گا لیکن تبدیلی کی کسک ختم ہو جائے گی۔

یہ رومان کی موت ہو گی۔ پھر صرف عملیت پسندی کا کریہہ آزار ہو گا۔ وہ نوجوان جو عمران خان کی صورت میں ایک امید دیکھ کر سیاست میں دل چسپی لینے لگے تھے پھر سے لاتعلق ہو کر گھر بیٹھ جائیں گے اور سیاست محض پیشہ وروں کا دھندا بن کر رہ جائے گی۔ گویا سیاست میں نئی نسل کے متحرک ہونے سے جو امید پیدا ہوئی تھی وہ دم توڑ جائے گی۔دوسری صورت یہ ہو سکتی ہے کہ نئی نسل شعوری طور پر یہ نتیجہ اخذکر لے کہ مروجہ سیاسی اور جمہوری عمل میں رہتے ہوئے اب تبدیلی کا کوئی امکان باقی نہیں رہا۔ اس صورت میں ایک رد عمل جنم لے گا۔ رد عمل کی اس نفسیات میں یہ خطرہ بڑھ جائے گا کہ نوجوان تبدیلی کے لیے غیر جمہوری طریقہ کار کی جانب کشش محسوس کرنا شروع کر دیں۔ یہ وہی گرہ ہو گی جس کا شکار بہت سے مسلمان معاشرے ہو چکے۔ ان معاشروں میں تبدیلی کے لیے جب غیر جمہوری طریقوں کی جانب کشش بڑھی تو اس کا ایک نتیجہ عسکریت پسندی کی صورت میں نکلا۔اس رجحان کی مسلم معاشروں کو جو قیمت ادا کرنا پڑی ہے، ہمارے سامنے ہے۔ نوجوانوں میں جب مروجہ آئینی اور جمہوری عمل میں کوئی رومان باقی نہ رہے تو غیر جمہوری قوتیں طاقت پکڑتی ہیں۔ ایسے میں سماج کسی بڑے حادثے کا شکار نہ بھی ہو تو اس کا فکری ارتقاء رک جاتا ہے۔ وہ منجمد ہو جاتا ہے۔ دیکھا جائے تو بذات خود کوئی معمولی حادثہ نہیں۔ عمران خان کو فیصلہ کرنا ہو گا۔ کابینہ میں شیخ رشید تو ہیں، کوئی رجلِ رشید بھی ہے؟

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The Try Guys Old Age Makeovers
Previous Post کوشش کی عمر پرانی
Next Post ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اڑھائی ارب ڈالر دینے کا وعدہ
Asian Development Bank promises Pakistan to give $ 2.5 billion to deal with natural disasters

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.