yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ڈالر اور روپے کی قیمتوں کی اصل کہانی : جب پانی سر سے گزر گیا تو وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر سے جواب طلب کیا ۔۔۔وزیر خزانہ نے کیا جواب دیا ؟جان کر آپ بہت کچھ نہیں سب کچھ سمجھ جائیں گے

Web Editor December 10, 2018 1 min read
The real story of dollar and rupee prices: Prime Minister Imran Khan asked Asad Umar when the water passed through the head
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) اس بے دردی سے پچھلے ہفتے روپے کی قیمت گرا دی گئی۔ وزیراعظم نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ انہیں علم نہ تھا۔ بعد ازاں وزیرِ خزانہ اسد عمر نے وضاحت کی کہ انہیں خبر تھی اور وزیرِاعظم کو تحریری پیغام انہوں نے بھیجا تھا۔ اس رد و بدل سے قومی قرضوں میں نامور کالم نگار ہارون الرشید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔15 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ کیا یہ اتنی معمولی بات تھی کہ وزیرِ خزانہ پیغام پہ اکتفا کرتے۔ سینکڑوں پیغامات روزانہ ملتے ہیں۔ کیا وہ سب کے سب دیکھتا ہے اور فوراً۔ غیر معمولی طور پہ مصروف وزیراعظم کو‘ اچانک جس پہ اتنا بوجھ آ پڑا ہے‘ کتنی مہلت ملتی ہو گی؟ اسد عمر‘ وزیراعظم کے قابلِ اعتماد ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔ ایسے نازک معاملے میں اگر وہ ان سے ملاقات نہیں کرتے‘ مضمرات پہ بات نہیں کرتے تو کیا یہ تعجب کی بات نہیں؟ دانا لوگوں کا طریق یہ ہے کہ ہر امتحان میں سب سے پہلے وہ ترجیحات طے کرتے ہیں۔ پھر ساری توجہ انہی پہ مرکوز رکھتے ہیں۔بلند بانگ نعروں کے ہنگام ‘اقتدار سنبھالنے والی اس حکومت کا المیہ یہ ہے کہ تیاری اس نے کی نہیں۔ ترجیحات وہ طے نہ کر سکی۔ وہ قیادت جس نے کہا تھا کہ وہ کبھی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائے گی۔ کبھی قرض نہیں لے گی۔ جادو ایسا جگائے گی کہ نوکریاں ڈھونڈنے دوسرے ملکوں سے لوگ یہاں آیا کریں گے۔ اندازہ ہے کہ تین ماہ میں پانچ ملین ڈالر سمندر پار چلے گئے۔ بے روزگاروں کی تعداد میں کم از کم پانچ لاکھ کا اضافہ ہو چکا۔
اللہ کا شکر ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ پالیسی تشکیل دینے اور وصولی کرنے والے شعبے الگ کیے جا چکے۔ دوسرے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ امید کرنی چاہیے کہ اگر آئندہ چند ہفتوں میں نہیں تو چند ماہ کے دوران مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔عسکری قیادت اس صورتحال پہ پریشان ہے۔ ایک ذمہ دار ذریعے کے مطابق وزیرِ خزانہ سے انہوں نے رابطہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسد عمر آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے حق میں ہیں۔وزیر اعظم مگر اب بھی انتظار کے حق میں ہیں۔ ابھی ابھی ایک دوست نے اطلاع دی ہے :وزیرِ خزانہ سے انہوں نے کہا: متبادل منصوبہ آپ نے کیوں نہ بنایا؟کون سا متبادل منصوبہ؟ سعودی عرب اور چین سے جو امداد ملنا تھی‘ مل چکی یا کم از کم اس کے پیمان ہو چکے۔ ترکی اور ملائیشیا کی اپنی حالت ایسی ہے کہ دستِ تعاون دراز نہیں کر سکے۔ آئی ایم ایف کے پاس اگر جانا ہی ٹھہرا ہے تو تاخیر کیوں؟تب جائیں گے‘ پانی جب سر سے گزر چکا ہوگا۔شاید یہی بہترین وقت ہے کہ امریکی افغانستان میں تعاون کی استدعا کر رہے ہیں۔ روس کے جارحانہ رویے سے پریشان‘ امریکیوں کے اندازِ فکر میں تبدیلی آئی ہے۔
طالبان کو یکسر ختم کر دینے کے حق میں اب وہ نہیں بلکہ اقتدار میں شریک کرنے کی طرف مائل۔ کہا جاتا ہے کہ طالبان میں کچھ تبدیلی آئی ہے۔ پاکستان کے لیے یہی آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ ہر وقت احتساب کا راگ الاپنے کی بجائے‘ وزیراعظم کو اپنی توانائی اس چیلنج میں کھپانی چاہئے۔ احتساب کو عدالت اور نیب پر چھوڑ دینا چاہئے۔باز پرس تو بیورو کریسی کی ہونی چاہئے۔ سب کی نہیں پرلے درجے کے بدعنوانوں کی۔ سب سے بڑھ کر ایف بی آر‘ پولیس‘ ایف آئی اے‘ ریلوے‘ پی آئی اے اور سٹیل مل میں۔ صاف ستھرے افسروں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔ نہایت احتیاط کے ساتھ فہرستیں مرتب کرنے کے بعد جرائم پیشہ کو برطرف کر دیا جائے۔ خواہ اس کے بعد سول سروس کو آئینی تحفظ فراہم کر دیا جائے‘ بھٹو عہد میں جو واپس لے لیا گیا تھا۔درآمدات کم کرنی چاہئیں۔ کوریا کی طرح نہیں‘ جہاںجبر اور وحشت نے صلاحیتوں کو مرجھا کے رکھ دیا اور آدمی جانوروں کی سطح پر جینے لگے۔ سگریٹ اور میک اپ سمیت اشیائے تعیش پہ ٹیکس بڑھا دیا جائے‘ بہت بڑھا دیا جائے۔ مہنگے ٹیلی فون اور مہنگی گاڑیوں پر بھی۔ زیادہ نہیں‘ سال بھر کے لیے۔ کیا آزادی اور خود مختاری کی اتنی سی قیمت بھی ہم نہیں دے سکتے۔
ایف بی آر میں انٹیلی جنس کے شعبوں کو فعال کیا جائے۔ ہنگامی حالات کا تقاضا یہ ہے کہ آئی بی‘ ایم آئی اور آئی ایس آئی سے بھی مدد مانگی جائے۔ بائیس کروڑ انسانوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔ لٹیروں کو آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا۔حکومت کو خوش قسمتی سے کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ لٹیرے اپنے زخم چاٹ رہے ہیں۔ اومنی گروپ اور آصف علی زرداری سمیت‘ ایسے تمام لوگوں کے بارے میں تیزی سے فیصلے صادر ہونے چاہئیں‘ جن کی آزادی نے‘ قوم کو استعمار کا غلام بنا دیا۔حکومت‘ عدلیہ اور افواج میں آج وہ آہنگ موجود ہے جو کبھی نہ تھا۔ ملک کی بھلائی کے لیے اسے برتا جائے۔ ہنگامی حالت کا اعلان کیے بغیر‘ ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اب نہیں تو کبھی نہیں۔ پاکستان کو اللہ نے اپنے قدموں پہ کھڑا ہونے کا ایک موقعہ عطا کیا ہے۔ حکمران ہوش مندی کا مظاہرہ کریں اور قوم کو اعتماد میں لیں تو ایک نئے عہد کا آغاز ممکن ہے۔ یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ کوئی مہلت لا محدود نہیں ہوتی… اور جرأت کا کوئی بدل نہیں ہوتا۔ اسی سے دیواردر بنتی ہے۔ایسے کسی امتحان میں آدمی کو ڈالا نہیں جاتا‘ جس میں وہ سرخرو نہ ہو سکے۔ اللہ کی آخری کتاب میں لکھا ہے: کسی پر اللہ اس کی استطاعت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Being wealth and wealth not to be both of the trouble: Why did the police actually arrest this beautiful actress of India?
Previous Post دولت کا ہونا اور دولت کا نہ ہونا دونوں مصیبت : بھارت کی اس خوبصورت اداکارہ کو دراصل پولیس نے کیوں گرفتار کیا ؟ تاجر کے قتل کیس میں انوکھا انکشاف
Next Post 2 سالہ زینب کے لیے نایاب بلڈ گروپ کی ضرورت : مگر بامبے گروپ نامی یہ خون صرف پاکستان ایران اور انڈیا میں ہی کیوں پایا جاتا ہے ؟ ایک معلوماتی رپورٹ ملاحظہ کیجیے
Needs Rare Blood Group for the 2-year Zeneb: Why is this blood called Bambi Group only found in Iran and India?

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.