نیشویل: امریکی ریاست ٹینیسی نیشویل میں واقع ویفل ہاؤس میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا۔

حملہ آور کی شناخت 29 سالہ ٹریوس رینکنگ کے نام سے ہوئی ہے جو الینوائے کا رہائشی ہے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں جب کے پولیس کو ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی مل گیا ہے۔ ملزم گزشتہ برس نیشویل پولیس کے ہاتھوں گرفتار بھی ہوا تھا۔ پولیس کو واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی مل گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے صرف جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور اسی میں اسلحہ چھپا کر ریسٹورینٹ میں داخل ہوا تھا۔ ملزم کو ویفل ہاؤس میں موجود دو افراد نے قابو کرنے کی کوشش کی تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس کو ریسٹورینٹ سے بندوق مل گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس لاس ویگاس اور فلوریڈا میں بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 75 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔









