counter easy hit

نوازشریف کی ابوظہبی میں کن غیر ملکیوں رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں ؟ موقر قومی اخبار کی رپورٹ میں ناقابل یقین انکشاف ہو گیا

ابوظہبی; سابق وزیراعظم نوا ز شریف کے ابوظبہی میں 8 گھنٹے قیام کے دوران متحدہ عرب امارات، ترکی کے کسی وفد یا کسی بھی غیر ملکی شخصیت سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔موقر قومی اخبار نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف نے ایئرپورٹ لاﺅنج میں ایسی کوئی ملاقات نہیں کی۔

جبکہ دوسری جانب سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے اپنے بھائی نواز شریف کے استقبال کیلئے لاہور ایئر پورٹ نہ پہنچنے سے یونہی لگتا ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ کوئی خفیہ ڈیل ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ شہباز شریف کی کوشش ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی بنا کر رکھیں اور وہ بھائی کی بھی حمایت کر رہے ہیں، اس درمیانی راستے کی تلاش میں ن لیگ کو فائدے کی بجائے نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 جولائی کو شہباز شریف سمیت لیگی قیادت کے ایئر پورٹ نہ جانے کی وجہ سے ایسے لگا کہ کوئی خفیہ ڈیل ہے جس کی وجہ سے شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے ایئر پورٹ جانے کی کوشش ہی نہیں کی۔ سہیل وڑائچ نے کہا گاڑی جتنی آہستہ بھی چلے لیکن لاہور ایئر پورٹ اتنی دور بھی نہیں ہے کہ،

آپ 8 بجے تک وہاں پہنچ ہی نہ سکیں۔ یون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والی مریم نوازنے جیل میں موجود خواتین اور بچوں کی تدریس کی خواہش کا اظہا ر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں دو دن ہو گئے ہیں، مریم نواز کو خواتین کے حصے میں ووکیشنل ہال میں رکھا گیا ہے،ذرائع کے مطابق مریم نوازنے جیل میں موجود خواتین اور بچوں کی تدریس کی خواہش کا اظہا ر کیا ہے۔