counter easy hit

امریکا نے پاکستان کے تحفظات دور کرنے کا پیغام دے دیا

کراچی: امریکا نے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کیلیے موجودہ ’’مذاکراتی عمل‘‘ کو بتدریج آگے بڑھانے کا پیغام دے دیا ہے۔

The US has given a message to far away Pakistan's reservationsپاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ مذاکرات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک تمام معاملات پر مذاکراتی عمل کو سفارتی رابطوں کے توسط سے آگے بڑھائیں گے جب کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس شیڈول طے ہوتے ہی پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دورے میں پاک امریکا تعلقات کو مستحکم بنانے کیلیے مزید امور طے ہوں گے۔ امریکی وزیر دفاع جمیز میٹس نے اپنے دورے میں پاکستان کی قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹرمپ حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے موجودہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتی ہے اور اس کیلیے امریکا کی جانب سے پاکستان سے تمام سطح پر اپنے ’’سفارتی رابطوں ‘‘ کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔