counter easy hit

لاہور میں دورانِ پرواز تربیتی طیارے کا دروازہ گر گیا

لاہور: مسلم ٹاؤن میں تربیتی طیارے کا دروازہ گر گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں دوران پرواز تربیتی طیارے کا دروازہ گرگیا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ تربیتی طیارہ فضا میں چکر لگا رہا تھا کہ اچانک اس کا دروازہ ٹوٹ کر رہائشی آبادی میں جاگرا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شہریوں نے دروازہ پولیس کے حوالے کردیا۔