counter easy hit

پنجاب حکومت نے انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کو چیلنج کر دیا

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس فل بنچ میں زیر سماعت ہے، سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کیا جائے: درخواست میں موقف

The Punjab government challenged the decision to publicly of the inquiry reportپنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے عدالتی حکم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ پنجاب حکومت نے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔ جس میں لاہور ہائیکورٹ کے جوڈیشل انکوائری جاری کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے.اپیل میں یہ نشاندہی کی گئی کہ معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے روبرو زیر سماعت ہے لیکن سنگل بنچ نے رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا۔ اپیل میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ جب معاملہ فل بنچ کے پاس زیر سماعت ہو تو اسی نوعیت کے معاملہ پر کارروائی نہیں ہو سکتی، اپیل میں اعتراض اٹھایا گیا کہ سنگل بنچ نے جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے معاملہ پر فیصلہ دیا۔ اپیل میں استدعا کی گئی کہ سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔