counter easy hit

۔ پی آئی اے نے مسافروں کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، بڑی مشکل حل کرڈالی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سرکاری ایئر لائن پی آئی اے نے نئی فلائٹس کاآغاز کر دیا ہے ،، پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کی ہدایت پر تین ماہ میں سات نئے روٹس کا اضافہ کردیا گیا، آئندہ ماہ فروری سے مزید تین روٹس چلائے جائیں گے۔پاکستانی سرکاری ایئر لائن پی آئی اے نے نئی فلائٹس کاآغاز کر دیا ہے ،، تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، پی آئی اے نے سیالکوٹ سے شارجہ، اسلام آباد سے دوحہ، لاہور سے مسقط کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا ہے،، چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک کی یدایات پر تین ماہ میں سات نئے روٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ فروری سے مزید تین روٹس کا اضافہ کیاجارہا ہے،، ملتان اور پشاور سے شارجہ اور پشاور سے العین کیلئے پروازیں شروع کی جائیں گی، پی آئی اے تین ماہ کے دوران 28 پروازوں کا اضافہ کردیا ہے،، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق یومیہ125پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ، پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول میں اضافہ سے ادارے کو خاطر خواہ روینیو حاصل ہوگا،،