counter easy hit

بجلی کی فراہمی کے لئے سب سے بڑا ونڈ فارم تعمیر ہوگا

یورپ کے 6؍ ملکوں کو ماحول دوست بجلی فراہم کرنے کیلئے بحیرہ شمال میں دنیا کا سب سے بڑا ونڈ فارم تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 6؍ مربع کلومیٹر پر پھیلے پون چکیوں کے اس فارم کی مدد سے 6 یورپی ملکوں کے 8 کروڑ گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔

The largest wind form will be built for electricity supplyبرطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ شمال یعنی بحر اوقیانوس کا ایک حصہ جو مشرق میں ناروے اور ڈنمارک، مغرب میں برطانیہ اور جنوب میں جرمنی، نیدرلینڈ، بیلجیم اور فرانس کے درمیان ہے، یہاں میں مصنوعی جزیرہ تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبہ 2027ء تک مکمل ہوگا۔ 2اعشاریہ7 مربع میل (6؍ مربع کلومیٹر) پر پھیلے اس جزیرے کے گرد کئی پون چکیاں ہوں گی۔

جزیرے پر سڑکوں کا جال، متعلقہ امور نمٹانے کے دفاتر، مصنوعی جھیل، درخت اور ہریالی، فضائی پٹی اور ایک چھوٹی بندرگاہ بھی تعمیر کی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’’نارتھ سی ونڈ پاور ہب‘‘ نامی اس پروجیکٹ کیلئے مستقل عملے پر مشتمل ایک چھوٹی ٹیم تعینات کی جائے گی۔ اس منصوبے کے ذریعے مضبوط اور طویل کیبلز کے ذریعے پہلے مرحلے میں برطانیہ اور ہالینڈ اور اگلے مرحلے میں ڈنمارک، جرمنی، ناورے اور بیلجیم کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ منصوبے پر 1.75؍ ارب ڈالرز لاگت آئے گی اور اس کی تعمیر کیلئے برطانیہ کے علاقے مشرقی یارک شر کے ساحلی علاقے سے 125؍ کلومیٹر دور ’ڈوجر بینک‘ نامی مقام کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں یہ مصنوعی جزیرہ تعمیر کیا جائے گا۔