counter easy hit

عمران حکومت کے پہلے تیس دن ۔۔۔ برطانوی اخبار کا خصوصی تبصرہ ملاحظہ کیجیے

لاہور (ویب ڈیسک) برطانوی اخبار نے اپنے مضمون میں وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے پہلے ماہ کو فیصلوں کی تبدیلی ، پنیر پر پابندی اور چندہ جمع کرنے سے عبارت قرار دیا ہے ۔ برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے اعلان کے،

چند گھنٹوں بعد ہی کہا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔کفایت شعاری کی مہم شروع ہوئی تو وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کا فی کلومیٹر خرچ 50روپے تک ہوتا ہے ۔معیشت کی بہتری پر غور غوص کیا تو بات پنیر کی درآمد پر پابندی پر رکی۔ اسی دیگر کئی معاملات پر بھی عمران خان نے پہلے اعلان کیا تاہم بعد میں انھوں نے ان اعلانات کو واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹ میں کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے قرضوں سے بچنے کے لیے پا کستانی قوم پر بھاری ٹیکس عائد کیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان بھاشا ڈیم تعمیر کے لئے کوششیں کر رہے ہیں ۔