counter easy hit

بنوں میں بس اسٹینڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اہلکار شہید

بنوں: جنرل بس اسٹینڈ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 4 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

The blast near police mobile on bus stand in Bannu, officer martyrبنوں میں جنرل بس اسٹینڈ پر سیکیورٹی کے لیے تعینات پولیس موبائل کے قریب اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اطراف کی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال حکام نے ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے جب کہ 4 اہلکاروں سمیت 13 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جب کہ شہر کی سیکیورٹی کو بھی مزید سخت کردیا گیا ہے۔