counter easy hit

پارسل کے ذریعے برطانیہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے پارسل کے ذریعے برطانیہ بھیجی جانے والی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

The attempt failed to smuggle the heroin to British by parcelترجمان اے این ایف کے مطابق کوریئر کمپنی کے دفتر میں کی جانے والی کارروائی کے دوران برطانیہ کیلیے بک کیا گیا پارسل قبضے میں لیا گیا جس میں موجود شرٹس اورکچن میں استعمال ہونے والی لکڑی کی اشیا میں ہیروئن انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ڈھائی کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی، جسکی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 2 کروڑ 40لاکھ کے لگ بھگ ہے، ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔