counter easy hit

13 سالہ انگلش بولر لیوک روبنسن نے 6 بالز پر 6 وکٹیں اڑا دیں

لندن: تیرہ سالہ انگلش کرکٹر لیوک روبنسن نے اوور کی تمام 6 گیندوں پر 6 وکٹیں اڑادیں۔

The 13-year-old England bowler Luke Robinson gave 6 wickets at 6 balls

The 13-year-old England bowler Luke Robinson gave 6 wickets at 6 balls

حیرت انگیز طور پر تمام بیٹسمین کلین بولڈ ہوئے، لیوک نے یہ میچ وننگ پرفارمنس رواں ہفتے فلاڈیلفیا کرکٹ کلب کی انڈر13 ٹیم کیلیے پیش کی، ان کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں لینگلے پارک ٹیم کو شکست دی، اب وہ آئندہ ہفتے سیمی فائنل کھیلے گی، اس کارنامے کو دیکھنے کیلیے لیوک کی پوری فیملی بھی گرائونڈ میں موجود رہی، ان کے والد اسٹیفن نے بولر اینڈ سے امپائرنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کا بغور مشاہدہ کیا۔ والدہ ہیلن میچ کی اسکورنگ جب کہ چھوٹا بھائی میتھیو فیلڈنگ کرتا رہا، دادا گلین بائونڈری لائن پر بیٹھے مقابلہ دیکھتے رہے، سینئر ٹیم کیلیے کھیلنے والے اسٹیفن روبنسن نے کہا کہ یہ غیرحقیقی لگتا ہے، میں نے 30 برس کرکٹ کھیلی، اس دوران ہیٹ ٹرکس تو دیکھیں لیکن اس طرح کی پرفارمنس پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website