counter easy hit

شاباش عمران خان ! نیب میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ ہوگیا، لیکن اپوزیشن اب کن سازشوں میں مصروف ہے ؟ اندر کی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ نیب میں سیاسی مداخلت ختم کردی ، اپوزیشن اپنے فائدے کیلئے چاہتی ہے کہ سب کچھ اوپرنیچے ہوجائے ،، انھوں نے کہا کہ عمران کان کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے ،، اور ہم بالکل سیدھی سمت میں جا رہے ہیں ،، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ شیخ رشید کی پوری سیاست پیشگوئیوں پر مشتمل ہے ، فیصل واڈا نے فارورڈ بلاک کے حوالے سے جو بات کی ہے میرانہیں خیال کہ ایسے ہو۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کے زمانے سے لیکر مسلم لیگ ن کی حکومت تک نیب کو استعمال کیا جاتا رہاہے ، اب جب ہماری حکومت آئی ہے تو ہم پیچھے ہو گئے ہیں اور نیب سے سیاسی مداخلت ختم کردی ہے کہ وہ جو کرنا چاہتی ہے کرے ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ملک کے ساتھ بہت زیادتی کی ہے ،، ان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کہاتھا کہ احتساب کیا جائیگا ، کوئی بھی کرپشن کرے اس کو جوابدہ ہونا پڑے گا ، اس کے بغیر ہم چل نہیں سکتے ، اس ملک کے ساتھ ذاتی فائدے کیلئے جو کیا گیاہے تو اپوزیشن کی کوشش یہ ہوگی کہ سب کچھ اوپر نیچے ہوجائے کیونکہ اسی میں ان کافائدہ ہے