counter easy hit

جائز ناجائز طریقوں سے کمانے والوں کو کھلی چھٹی دینے کا مینڈیٹ حکومت کو کس نے دیا ہے، ابرار کیانی

پیرس (نیوز ڈیسک، ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما ابرار کیانی نے کہا ہے کہ جس ملک میں بے روز گاری ،نا انصافی ،مہنگائی،ظلم ،کرپشن عام ہو ۔تعلیم ، صحت  سمیت نوے فیصدعوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہوں اس ملک کا وزیراعظم کا ناجائز طریقوں سے کمائی ہوئی دولت کو جائز کرنے کے لئے ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر دیںا انتہائی شرمناک ہے ۔ ایسے ملک مستقبل کے بارے سوچیں تو ہمیں دور دور تک امید کی کوئی کرن نظر نہیں آئے گی۔

تو یہ لوگ ووٹ کے تقدس کی بات کس منہ سے کرتے ہیں.جبکہ یہ لوگ قدم قدم پر ووٹ کی حرمت کو پامال کر رہے ہیں کیا عوام نے انہیں سالانہ بارہ لاکھ جائز ناجائز طریقوں سے کمانے والوں کو کھلی چھٹی دینے کا مینڈیٹ دیا ہے۔ ایسے حکمرانوں کو اللہ کے عذاب سے ڈرنا چاہیے۔

TAX, AMNESTY, SCHEME, IS, WORST, THING, TO  DO, IN, A, COUNTRY, WHERE, 90, PERCENT, PUBLIC, IS, LIVING, WITHOUT, BASIC, HEALTH, FACILITIES, SAYS, IBRAR KAYANI, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE